11/07/2025
محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ
وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور
محترمہ وزیر اعلیٰ صاحبہ،
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته
بصد احترام گزارش ہے کہ آپ کی قیادت میں پنجاب میں مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں، جو قابلِ ستائش ہیں۔
میری آپ سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ CCD فورس میں اُن تمام افراد کو بھی شامل کیا جائے جنہیں معاشرے میں "بدمعاش" یا گمراہ تصور کیا جاتا ہے، لیکن وہ اب اپنے ماضی کو چھوڑ کر قانون کا حصہ بننا اور ریاست کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
ایسے افراد اگر درست تربیت اور نظم و ضبط کے ساتھ سیکیورٹی فورسز میں شامل کیے جائیں تو نہ صرف ان کا مستقبل سنور سکتا ہے بلکہ وہ معاشرے میں امن قائم رکھنے میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
براہِ کرم ان نوجوانوں کو CCD فورس میں شامل کر کے انہیں بھی ایک باعزت اور نیا موقع فراہم کیا جائے۔ یہ قدم نہ صرف اصلاحِ معاشرہ ہوگا بلکہ حکومتی فراست کا عملی مظاہرہ بھی ہوگا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، استقامت اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
والسلام
راجہ محمد شعیب