02/06/2025
کبھی یوں بھی ہو کہ
میں بقیع کی مٹی میں جا ملوں
کبھی یوں بھی ہو کہ
میں بھی مدینہ میں جا بسوں
کبھی یوں بھی ہو کہ
میں ریاض الجنة میں سجدے میں جا گروں
کبھی یوں بھی ہو کہ
میں مدینہ کی ہواؤں میں سانس لوں
کبھی یوں بھی ہو کہ
میں مکہ میں ملتزم سے جا لگوں
کبھی یوں بھی ہو کہ
منظر کعبہ آنکھوں میں بھر لوں
کبھی یوں بھی ہو کہ
میں حجر اسود کو چوم لوں
کبھی یوں بھی ہوکہ
مطاف ہو اور طواف میں گھوموں
کبھی یوں بھی ہو کہ
میں صفا مروہ پہ تھکی ایڑیاں چلوں
کبھی یوں بھی ہو کہ
میں ضیوف الرحمن میں ہوں
کبھی یوں بھی ہو کہ
میں روح و دل سے تلبیہ کہوں
کبھی یوں بھی ہو
سامنے بیت ﷲ ہو اور میں زم زم پیوں
کبھی یوں بھی ہو کہ
رب کے گھر کے خدمت گاروں میں شمار ہوں
کبھی یوں بھی ہو کہ
طیبہ کی جانب سفر ہو اور میں چلوں
کبھی یوں بھی ہو کہ
ان کے نقش پا پہ ان کے شہر میں جیوں
کبھی یوں بھی ہو کہ
میں بقیع کی مٹی میں جا ملوں
آمین یا رب العالمین 🤲🏻