ProWings

ProWings Educational content

جاپان کی ٹرینوں کی اوسط تاخیر صرف 18 سیکنڈ ہے، جو کہ کسی بھی دوسرے ملک سے کہیں کم ہے۔
14/05/2024

جاپان کی ٹرینوں کی اوسط تاخیر صرف 18 سیکنڈ ہے، جو کہ کسی بھی دوسرے ملک سے کہیں کم ہے۔

انسانی بالوں میں جوؤں کی خوفناک مایکروسکوپک تصویر
13/05/2024

انسانی بالوں میں جوؤں کی خوفناک مایکروسکوپک تصویر

ہندوستان سے حاجی سرتاج 26 سال سے مسجد نبوی کی خدمت کر رہے ہیں۔
13/05/2024

ہندوستان سے حاجی سرتاج 26 سال سے مسجد نبوی کی خدمت کر رہے ہیں۔

خبر ہے کہ 16 مئی سے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی ہونے والی ہے۔اس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ...
12/05/2024

خبر ہے کہ 16 مئی سے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی ہونے والی ہے۔
اس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

اپنی 25 ویں سالگرہ کی یاد میں، مشہور Nokia 3210 نے واپسی کی ہے۔
12/05/2024

اپنی 25 ویں سالگرہ کی یاد میں، مشہور Nokia 3210 نے واپسی کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر اعتماد کا اظہار...
08/05/2024

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

کمپنی کی بنیاد 1947 میں آدم علی ٹپال نے کراچی کے جوڑیا بازار میں ایک چھوٹے سے خوردہ دکان کے طور پر رکھی تھی۔ ان کی ابتدا...
08/05/2024

کمپنی کی بنیاد 1947 میں آدم علی ٹپال نے کراچی کے جوڑیا بازار میں ایک چھوٹے سے خوردہ دکان کے طور پر رکھی تھی۔ ان کی ابتدائی پیشکش ٹپال فیملی مکسچر برانڈ تھی، جسے چائے کے اسٹالز اور کھانے کی جگہوں کو فروخت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

وقت کے ساتھ، ٹپال چائے نے اپنی مصنوعات کی رینج کو بڑھایا اور پاکستان بھر میں تقسیم کا نیٹ ورک قائم کیا۔ آج، یہ ملک کے سب سے بڑے اور مشہور چائے کے برانڈز میں سے ایک ہے۔

☕☕☕

مائیکل سانچیز نامی امریکی فوٹوگرافر کی اتفاقاً لی گئی ایک تصویر نے اسے راتوں رات اسٹار بنا دیا۔امریکی دارلحکومت واشنگٹن ...
07/05/2024

مائیکل سانچیز نامی امریکی فوٹوگرافر کی اتفاقاً لی گئی ایک تصویر نے اسے راتوں رات اسٹار بنا دیا۔
امریکی دارلحکومت واشنگٹن کے علاقے وینکوور سے تعلق رکھنے والے مائیکل سانچیز فوٹوگرافی کے شوقین ہیں۔
انہوں نے کام سے وقفے کے دوران اپنے نئے کیمرے پر کچھ تجربات کرنے کا سوچا اور اوریگون کے ہگ پوائنٹ پر تصاویر لینے کے لیے پہنچ گئے۔
دریں اثناء انہوں نے حادثاتی طور پر ایک نیلے رنگ کے پرندے راک تھرش کی کئی تصاویر لیں اور اس بات سے لا علم کہ یہ ایک نایاب پرندہ ہے، تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
تصاویر شیئر کرنے کے تقریباً 1 ہفتے کے بعد مڈل اسکول سے وابستہ برانڈ ڈائریکٹر مائیکل سانچیز ان تصاویر کی وجہ سے اسٹار بن گئے۔
اوریگون برڈنگ ایسوسی ایشن سے وابستہ پرندوں کے بارے میں معلومات رکھنے والے ایک شخص نے ان سے رابطہ کیا اور اس نیلے پرندے کی خاصیت سے انہیں آگاہ کیا۔
انہوں نے شوقین فوٹو گرافر کو بتایا کہ یہ نیلا پرندہ امریکا میں نایاب ہے، یہ مشرقی ایشیائی علاقوں میں پایا جاتا ہے، تاہم اسے شمالی امریکا میں پہلی بار 1997ء میں دیکھا گیا تھا۔
فوٹوگرافی کے شوقین مائیکل سانچیز کے مطابق انہیں کبھی پرندوں میں دلچسپی نہیں رہی لیکن اس پرندے کو پہلی بار دیکھا تھا اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر اس کی تصاویر لے لیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی کہ لوگ کس قدر اس پرندے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اس واقعے کے 4 دن بعد سان فرانسسکو کے ساحل پر ایک بار یہ پرندا دیکھا گیا، اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں جنوری میں بھی یہ پرندہ یہاں دیکھا گیا تھا۔
برڈ الائنس آف اوریگون سے وابستہ ماہرین کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مشرقی ایشائی ریاستوں سے یہ پرندہ یہاں کیسے پہنچا؟ تاہم اس پرندے کی تصاویر اور مقام کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

دنیا کا سب سے مہنگا پنیر گدھے کے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے، جسے "پیول" کہتے ہیں۔ اس کی قیمت 880 یورو فی کلو یعنی 1 لاکھ 1...
06/05/2024

دنیا کا سب سے مہنگا پنیر گدھے کے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے، جسے "پیول" کہتے ہیں۔ اس کی قیمت 880 یورو فی کلو یعنی 1 لاکھ 10 ہزار سات سو اڑتالیس روپے فی کلو تک ہو سکتی ہے۔

گدھے کا دودھ بہت کم مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔ ایک گدھی روزانہ صرف 0.5 سے 1 لیٹر دودھ دیتی ہے، جبکہ ایک گائے روزانہ 30 لیٹر دودھ دے سکتی ہے۔

سعادت حسن منٹو: ہم تعلیم خرید سکتے ہیں لیکن عقل خدا کا عطا کردہ تحفہ ہے
06/05/2024

سعادت حسن منٹو: ہم تعلیم خرید سکتے ہیں لیکن عقل خدا کا عطا کردہ تحفہ ہے

نائلہ کیانی پاکستانی کوہِ پیما نے 8 ہزار میٹر سے زائد بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔
05/05/2024

نائلہ کیانی پاکستانی کوہِ پیما نے 8 ہزار میٹر سے زائد بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔

روٹیٹنگ پزل کو ہم نے مختلف طرح سے حل کرتے دیکھا ہے اور بہت سے لوگوں نے اس حوالے سے مختلف ریکارڈ بھی اپنے نام کر رکھے ہیں...
30/04/2024

روٹیٹنگ پزل کو ہم نے مختلف طرح سے حل کرتے دیکھا ہے اور بہت سے لوگوں نے اس حوالے سے مختلف ریکارڈ بھی اپنے نام کر رکھے ہیں لیکن کیا آپ نے صابن کے بلبلے میں روٹیٹنگ پزل کو حل کرتے دیکھا ہے؟
جی بلکل ایسا ہی کچھ کارنامہ بھارت سے تعلق رکھنے والے چنمے پربھو نے انجام دیا ہے۔
چنمے پربھو پیشے کے اعتبار سے سائبر سکیورٹی کا ماہر ہے لیکن اس نے اپنی ذہانت اور پھرتی سے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں چنمے پربھو کو عالمی ریکارڈ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چنمے پربھو نے پہلے میز پر صابن کا بلبلہ بنایا اور پھر اس میں بہت مہارت سے بغیر بلبلے کو نقصان پہنچائے روٹیٹنگ پزل کو ڈالا اور اسے حل کرنا شروع کردیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق چنمے پربھو نے سب سے کم وقت 32.69 سیکنڈز میں اسے حل کیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ چنمے پربھو نے تکونہ روٹیٹنگ پزل کو حل کیا ہے جسے انگریزی میں ٹیٹراہیڈرون کہتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کی منظوری دیدی۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب ک...
30/04/2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کی منظوری دیدی۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں 5 جون سے صوبے بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو ارتھ ڈے منایا جائے گا، پلاسٹک کو ناں مہم کا آغاز ہو گا، پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائیں گے، پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے بھی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے فینز کو اپنی اچھی صحت کا راز بتا دیا ہے وسیم اکرم جنہیں ک...
30/04/2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے فینز کو اپنی اچھی صحت کا راز بتا دیا ہے
وسیم اکرم جنہیں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تو 20 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن وہ آج بھی مکمل فٹ اور صحت مند نظر آتے ہیں۔57 سالہ وسیم اکرم کے فینز ان کی فٹنس کا راز جاننا چاہتے تھے تو اسی حوالے سے سوئنگ کے سلطان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس راز کو فاش
کر دیا۔
وسیم اکرم نے بتایا کہ وہ صبح 6:30 بجے اٹھ جاتے ہیں اور اس کے بعد 6 یونٹ انسولین لے کر واک پر نکل جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ روز ساڑھے 8 کلومیٹر پیدل چلتے ہیں۔
اس کے بعد سوئنگ کے سلطان نے اپنے ناشتے کے حوالے فینز کو بتایا کہ وہ عموماً پاکستانی ، بھارتی اور بنگلادیشی دوستوں کی طرح ناشتے میں نہاری نہیں کھاتے بلکہ دہی، پھل جس میں کیلے، بلو بیریز شامل ہیں سے ناشتہ کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ وسیم اکرم میوہ جات بھی ناشتے میں کھانا پسند کرتے ہیں۔
وسیم اکرم نے بتایا کہ ناشتے کے بعد مجھے کافی توانائی ملتی ہے اس لیے میں فوراً جم جاکر ورزش کرتا ہوں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ہے وہ شاہین کو اس لیے نہیں ...
29/04/2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ہے وہ شاہین کو اس لیے نہیں سمجھا پاتے کہ وہ بھی آفریدی ہے۔

وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانے کے پر...
29/04/2024

وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانے کے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں، اس ہفتے تقریباً 40 پرائمری اسکولوں کو مڈ ڈے میل ملنا ہے۔ خاص طور پر، ان 40 اسکولوں میں سے، ترنول اور نیلور سیکٹرز میں واقع 20 اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا دیا جائے گا۔
سیکریٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے پرائمری اسکولوں میں بچوں کے لیے دیگر سہولیات کے ساتھ مفت کھانے کی فراہمی کا اعلان کیا۔
کھانے کے اقدام کے حوالے سے سیکرٹری تعلیم نے میڈیا کو بتایا کہ بچے اللہ والی ٹرسٹ کی جانب سے سرکاری امداد اور تعاون سے دوپہر کا کھانا وصول کر رہے ہیں۔ وانی نے مزید کہا کہ کھانے کی تقسیم اگلے دو ماہ کے اندر تمام پرائمری اسکولوں میں شروع کر دی جائے گی۔
انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (آئی پی سی) کے تازہ ترین تجزیے کے مطابق، پاکستان کے مختلف علاقوں میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 2.14 ملین بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  بھی شہر قائد کے کھانوں کے شوقین نکلے۔کراچی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ظہرانے میں گفتگو ...
29/04/2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی شہر قائد کے کھانوں کے شوقین نکلے۔
کراچی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شہر قائد سے جڑی اپنی یادوں کا ذکر کیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی کے کھانوں کا ذائقہ آج بھی یاد ہے، شہرِ قائد آ کر کچھ یادیں تازہ ہو گئیں، کراچی میں کھانے اچھے ملتے تھے، اس وقت کچوری ایک روپے کی ملتی تھی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرار الحق اپنی مرحوم والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ اُنہوں نے اپنی ...
28/04/2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرار الحق اپنی مرحوم والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری دو زندگیاں ہیں، پہلی وہ ہے جو میں نے اپنی والدہ کے ساتھ گزاری اور دوسری وہ ہے جو میں اب اپنی والدہ کے بغیر گزار رہا ہوں۔
گلوکار نے کہا کہ ماں کے جانے کے بعد میری زندگی بہت بدل گئی ہے، سب کچھ مختلف نظر آتا ہے، وہ خوشیاں نہیں رہیں جو ماں کے ساتھ کی وجہ سے زندگی میں تھیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں ان سب لوگوں سے جن کے والدین ابھی زندہ ہیں، یہ کہنا چاہوں گا کہ اپنے والدین کا بہت خیال رکھیں۔
ابرار الحق نے بتایا کہ میں والدہ کے انتقال کے وقت ان کے کمرے میں ان کے بستر کے پاس بیٹھا تھا اور چند منٹ تک میں یہ حقیقت قبول نہیں کر سکا اور نہ ہی اپنے گھر والوں کو یہ حقیقت بتا سکا۔
اُنہوں نے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد میں ان کے پاس بیٹھے درود شریف پڑھنے لگا اور پھر بہت مشکل سے ہمت کرکے میں ان کے کمرے سے باہر آیا اور گھر والوں کو ان کے انتقال کے بارے میں بتایا تو اُنہیں بھی اس حقیقت پر یقین نہیں ہو رہا تھا۔
گلوکار نے اپنی بہنوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری بہنوں نے والدہ کے انتقال پر بہت ہمت کا مظاہرہ کیا اور میری ایک بہن نے اس وقت ہاتھ اُٹھا کر کہا کہ یااللّٰہ، آپ نے ہم سے ہماری سب سے پیاری چیز لے لی ہے اور ہم نے آپ کے اس فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک بیٹی کا ماں کے انتقال کے صرف 10 منٹ بعد ایسا کہنا بہت ہمت کا کام ہے کیونکہ ماں کے انتقال پر اولاد کا اس طرح صبر کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

Address

Lahore

Telephone

+923010877142

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ProWings posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share