27/06/2025
سوات میں قیامت گزر گئی 💔بائیکاٹ سوات ✖️
پنجاب سے گئے
دو خاندانوں کے 19 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ اللہ کی قسم وہ منظر دل کو چیر دینے والا تھا۔ بچے، خواتین، بوڑھے… سب چیختے چلاتے مدد کے لیے پکارتے رہے، لیکن کوئی نہ آیا۔
کچھ نادان لوگ اب بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ "دفعہ 144 لگی تھی، وہ دریا کے کنارے کیوں گئے؟"
سوال یہ ہے کہ حکومت کہاں تھی؟ کیا ریاست کا کام صرف حکم دینا ہے یا شہریوں کی جان بچانا بھی؟ کیا وزیر اعلیٰ گنڈا پور کا ہیلی کاپٹر صرف پروٹوکول کے لیے ہے؟ آج ان معصوم جانوں کو بچایا جا سکتا تھا، اگر بروقت ریسکیو کیا جاتا!
افغانستان جیسے کمزور ملک میں بھی سیلاب آیا تھا اور وہاں فوراً ہیلی کاپٹر پہنچا۔ مگر خیبرپختونخوا حکومت، جو خود کو بڑی طاقتور کہتی ہے، آج بے حس اور ناکام نظر آئی۔
میں پاکستان تحریک انصاف کا ورکر ہوں، مگر آج دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور مکمل طور پر ناکام وزیر اعلیٰ ثابت ہوئے ہیں۔ اگر ان کے اندر تھوڑی سی بھی شرم یا احساس ہے، تو استعفیٰ دے دیں!
ہمیں انصاف چاہیے۔ ہمیں جواب چاہیے۔
اللہ ان شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔ 🤲
#سوات #سیلاب