True Believer

True Believer Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from True Believer, Digital creator, Lahore.

We Share Islamic Videos | Ahadess & Islamic Info Everyday :) Like | Share with Friends and Family Jazak Allah

Subscribe our Youtube Channel :

https://youtube.com/channel/UCMCBz_qZWT_RwgE3tKp4kRg

30/01/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
آپ کے سوال کے مطابق نماز پڑھنے کا سنت طریقہ مختصر مگر جامع انداز میں احادیثِ صحیحہ کی روشنی میں، انٹرنیشنل نمبرنگ (Sahih Bukhari / Sahih Muslim) کے ساتھ پیش کر رہا ہوں:
🌙 1. نیت (دل میں)
نیت زبان سے نہیں، دل میں ارادہ کرنا سنت ہے۔
نبی ﷺ نے نیت زبان سے نہیں فرمائی۔
حدیث:
“اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے”
📚 Sahih Bukhari 1, Sahih Muslim 1907
🕌 2. تکبیرِ تحریمہ
قبلہ رخ ہو کر دونوں ہاتھ کانوں یا کندھوں تک اٹھا کر کہنا:
الله أكبر
حدیث:
📚 Sahih Bukhari 736, Sahih Muslim 390
🤲 3. ہاتھ باندھنا
دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر سینے پر رکھنا۔
حدیث:
📚 Sahih Bukhari 740
📖 4. ثناء پڑھنا
سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ...
حدیث:
📚 Sahih Muslim 399
📖 5. تعوذ + تسمیہ
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم
حدیث:
📚 Sahih Bukhari 711
📖 6. سورۃ الفاتحہ
ہر رکعت میں فرض ہے۔
حدیث:
“جس نے سورۃ الفاتحہ نہ پڑھی اس کی نماز نہیں”
📚 Sahih Bukhari 756, Sahih Muslim 394
📖 7. کوئی اور سورت (فرض کی پہلی دو رکعتوں میں)
سنت ہے۔
حدیث:
📚 Sahih Bukhari 759
🙇‍♂️ 8. رکوع
کہیں:
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيم
کم از کم 3 بار
حدیث:
📚 Sahih Muslim 772
🧍‍♂️ 9. قومہ (رکوع سے اٹھنا)
سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَه
رَبَّنَا لَكَ الْحَمْد
حدیث:
📚 Sahih Bukhari 795, Sahih Muslim 392
سجود 10️⃣
پیشانی اور ناک زمین پر، 7 اعضاء زمین پر ہوں۔
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰى (3 بار)
حدیث:
📚 Sahih Bukhari 812, Sahih Muslim 490
🪑 11. جلسہ
دو سجدوں کے درمیان بیٹھ کر کہنا:
رَبِّ اغْفِرْ لِي
حدیث:
📚 Sahih Muslim 486
🔁 12. دوسری رکعت
اسی ترتیب سے مکمل کریں۔
🪑 13. تشہد (قعدہ)
التحیات لله والصلوات...
حدیث:
📚 Sahih Bukhari 831, Sahih Muslim 402
🌹 14. درودِ ابراہیمی
حدیث:
📚 Sahih Bukhari 3370, Sahih Muslim 406
🤲 15. دعائیں
نبی ﷺ مختلف دعائیں پڑھتے تھے۔
حدیث:
📚 Sahih Muslim 588
☮️ 16. سلام
دائیں اور بائیں طرف:
السلام عليكم ورحمة الله
حدیث:
📚 Sahih Muslim 582
✨ نبی ﷺ کا فرمان:
“تم ایسے نماز پڑھو جیسے مجھے نماز پڑھتے دیکھتے ہو”
📚 Sahih Bukhari 631

03/01/2026

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ایک شخص
اپنے باپ کو مارنے کی کوشش کرتے ہوئے
یہ زمانہ بھی لوگوں نے دیکھنا تھا 😔😔

゚viralシfypシ゚ fans

31/12/2025

اللہم آمین ثم آمین
゚viralシfypシ゚

Engineer Muhammad Ali Mirza          ゚viralシfypシ゚
30/12/2025

Engineer Muhammad Ali Mirza
゚viralシfypシ゚

21/12/2025

ایک شخص نے مسجد کے امام کو بولا میں آئندہ مسجد نہیں آؤں گا ۔۔

گھنے خوبصورت سر سبز جنگل میں پگڈنڈیوں سے ہٹ کر چلنے میں بھی ایک مزہ ہے،  خوشی ہے ،خوبصورتی ہے،جنگل کے خزانے دیکھنے کو مل...
19/11/2025

گھنے خوبصورت سر سبز جنگل میں پگڈنڈیوں سے ہٹ کر چلنے میں بھی ایک مزہ ہے، خوشی ہے ،خوبصورتی ہے،جنگل کے خزانے دیکھنے کو ملتے۔
اللہ پاک بھی اس جنگل کی طرح ہے__ لیکن ہم جنگل میں جو پگڈنڈیاں بن چکی ہیں، اسی پر چلتے رہتے ہیں__ اس کے علاوہ ہم جنگل میں پگڈڈنی سے ہٹ کر سفر کرنا، موت سمجھتے ہیں__ کہ جنگل کے خونخوار جانور ہمیں کھا جائیں گے__ جنگل کا اندھیرا ہمیں نگل جائے گا __ہم بھٹک جائیں گے__دور سے آتے بہتے جھرنوں کی آواز کو نظر انداز کر کے اسی پگڈڈنی پر چلتے رہتے ہیں__ اور جنگل کی باقی خوبصورتی کو دیکھنے سے محروم رکھتے خود کو__ یعنی اللہ پاک کی ذات کی باقی خوبصورتی کو پہچاننے اور دیکھنے سے خود کو محروم رکھتے، اللہ پاک کو ساری زندگی جان ہی نہیں پاتے۔
یہ بھی حقیقت ہے __جہاں اللہ کے بندے ہیں وہاں شیطان بھی ہو گا،
لیکن ، جنگل میں پگڈنڈیوں سے ہٹ کر چلنے کے آداب ہوتے ہیں__ ساتھ میں، دل میں، نور سے بھری، یقین سے بھری لالٹین رکھی جائے۔💚

تصویر زوم کر کے دیکھیئے!!!اکثر زندگی بھی ایسی ہی ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ زندگی میں بہت سی کامیابیاں بہت ساری خوشیاں اور خوبصورت ...
19/11/2025

تصویر زوم کر کے دیکھیئے!!!
اکثر زندگی بھی ایسی ہی ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔
زندگی میں بہت سی کامیابیاں بہت ساری خوشیاں اور خوبصورت لوگ ہمارے قریب ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔
لیکن ہم دور سے ہی منفی سوچ، سوچ کر دور چلے جاتے ہیں زندگی کو بھی دھیان لگا کر دیکھیئے بہت خوبصورت ہے

پہاڑ بھی ولی اللہ ہیں ___ پہاڑ سر کرنا پہاڑ چڑھنا بھی ولیوں کا طرزعمل ہے، انداز زندگی ہے ، آداب زندگی ہے  ___خود کو پہاڑ...
19/11/2025

پہاڑ بھی ولی اللہ ہیں ___ پہاڑ سر کرنا پہاڑ چڑھنا بھی ولیوں کا طرزعمل ہے، انداز زندگی ہے ، آداب زندگی ہے ___خود کو پہاڑ سر کرنے کی دھن میں نہ مست رہنے دو__ خود کو غوروفکر و تدبر میں مصروف رکھو __کہ، پہاڑ سر کرتے ہوئے کون سا قدم صحیح ہے __کون سا قدم غلط ہے__ کون سی صحیح جگہ ہے جہاں میں قدم رکھوں تو گروں گا نہیں، پھسلوں گا نہیں__ یا ، کہیں میں ایسی جگہ پر قدم نہ رکھ دوں جہاں اس برف کی چادر کے نیچے گہری کھائی ہے جس میں گر کر تباہ ہو سکتا ہوں __ اور، کون سا رستہ صحیح ہے محفوظ ہے ___جو با حفاظت مجھے پہاڑ کی چوٹی تک لے جائے گا.

کچھ لوگ آپ سے سب کچھ لے لیتے ہیں مگر آپ کو کبھی سنبھالتے نہیں۔ آپ ان کے لیے وقت نکالتے ہیں، بات سنتے ہیں، غلطیاں برداشت ...
19/11/2025

کچھ لوگ آپ سے سب کچھ لے لیتے ہیں مگر آپ کو کبھی سنبھالتے نہیں۔ آپ ان کے لیے وقت نکالتے ہیں، بات سنتے ہیں، غلطیاں برداشت کرتے ہیں لیکن ان کے رویے میں کوئی فرق نہیں آتا۔ رشتے وہاں نہیں ٹوٹتے جہاں لڑائی ہوتی ہے رشتے وہاں ٹوٹتے ہیں جہاں ایک شخص مسلسل دیتا ہے اور دوسرا مسلسل لیتا ہے۔

آپ نے ضرور ایسے لوگ دیکھے ہوں گے جو آپ کی ہر بات کا جواب تو دیتے ہیں مگر آپ کے احساس کو نظر انداز کرتے ہیں۔ آپ ان کے لیے جگہ بناتے ہیں وہ آپ کے لیے خاموشی رکھتے ہیں۔ آپ کا دیا ہوا وقت ان کے لیے معمولی ہوتا ہے لیکن آپ کی غیر موجودگی انہیں محسوس تب ہوتی ہے جب آپ بدلنے لگتے ہیں۔

ایک خاتون نے کہا میں ہر دن اس رشتے کو بچاتی رہی مگر وہ کبھی دیکھ نہ سکا کہ میں اندر سے کتنی تھک گئی ہوں۔ یہ وہ مقام ہے جہاں انسان خالی ہو جاتا ہے اور دوسرا سمجھتا ہے کہ یہ ہمیشہ ایسے ہی چلے گا۔

اصل سوال یہ ہے کہ آپ جس کو دیتے ہیں کیا وہ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایک ماہر نفسیات کی حیثیت سے آپ اپنی حد مقرر کریں۔ آپ جذباتی خرچ کا حساب رکھیں۔ آپ دیکھیں کہ سامنے والا رویہ بدلتا ہے یا آپ کو تھکا دیتا ہے۔ آپ اپنی قیمت کو اپنے ہر فیصلے میں شامل کریں۔ یہ عمل آپ کی ذہنی حفاظت بھی کرتا ہے اور آپ کو درست رشتہ چننے میں مدد بھی دیتا ہے۔

زندگی کے ہر دن میں کوئی روشنی اچھائی کی، کوئی روشنی نیکی کی ضرور چھوڑنے کی کوشش کریں___ اس لیے کہ دن ختم ہو جائے گا مگر ...
19/11/2025

زندگی کے ہر دن میں کوئی روشنی اچھائی کی، کوئی روشنی نیکی کی ضرور چھوڑنے کی کوشش کریں___ اس لیے کہ دن ختم ہو جائے گا مگر وہ نیکی کی روشنی آپ کے اعمال نامے میں اور کسی کی زندگی میں ہمیشہ روشنی کا سبب رہے گی___ اللّٰہ کی رحمت شبنم بن کر آپ کے گلستان حیات پر ہمیشہ ہی برستی رہے اور اللہ ہمیشہ آپ کو تنگیوں تکلیفیوں اور پریشانیوں سے بچاۂے۔
آمین یا رب العالمین🤲

زندگی بھی موبائل کی بیٹری کی طرح ہے۔ جب یہ چارجنگ سے بھرپور ہوتی ہے تو غیر ضروری نوٹیفیکیشن اور پیغامات موصول کرتے گزر ج...
19/11/2025

زندگی بھی موبائل کی بیٹری کی طرح ہے۔ جب یہ چارجنگ سے بھرپور ہوتی ہے تو غیر ضروری نوٹیفیکیشن اور پیغامات موصول کرتے گزر جاتی ہے۔ جیسے ہی وہ پیغامات جن کے ہم شدت سے منتظر ہوتے ہیں ہم تک پہنچنے لگتے ہیں تو ہمارا زمین سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔
زندگی کی بیٹری ڈیڈ (Dead) ہو جاتی ہے!🤎

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 11:00 - 02:00
Tuesday 11:00 - 02:00
Wednesday 11:00 - 02:00
Thursday 11:00 - 02:00
Friday 11:00 - 02:00
Saturday 11:00 - 02:00
Sunday 11:00 - 02:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when True Believer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share