08/11/2025
🟢 ظہران ممدانی کا قصور؟ "I am Muslim" کہنا!
ظہران ممدانی نے جذبات میں کہہ تو دیا “I am Muslim”، لیکن شاید اسے اندازہ نہیں تھا کہ پاکستانی بھی سن رہے ہیں۔
اب وہ پھنس گیا ہے — کیونکہ یہاں اگر آپ نے ایک بار "مسلمان" ہونے کا اعلان کر دیا تو سوشل میڈیا کے مفتیانِ کرام آپ کے پیچھے زندگی بھر لگ جاتے ہیں۔
اب جب ممدانی کی ڈانس ویڈیوز، یہودیوں کے ساتھ کھانوں کی تصاویر، یا کسی ہم جنس پرست کے ساتھ شو کی جھلکیاں سامنے آئیں گی،
تو وہی لوگ، جو کل تک اس کے نعرے لگا رہے تھے، آج اس کے ایمان کے جج بن جائیں گے۔
ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے پہلے حلیمہ سلطان کو "اسلامی ہیروئن" بنا دیا،
پھر اس کے لباس اور زندگی پر فتوے لگا دیے۔
اب باری ممدانی کی ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی “I am Muslim” کہے،
وہ ہمارے خیالات، ہمارے لباس، اور ہمارے ذوق کے مطابق جئے۔
نہ گانا گائے، نہ ڈانس کرے، نہ ہنسے، نہ جیے — کیونکہ ایمان اب “دوسروں پر نظر رکھنے” کا نام بن چکا ہے۔
ظہران ممدانی کا اصل قصور صرف اتنا ہے کہ اس نے "I am Muslim" غلط ملک کے سامنے بول دیا۔ 😃
✍️ Courtesy: