Dir News

Dir News Dir News is the first news web portal of Dir Lower and Upper and provide opportunities for citizen

DirNews.Net is the first news web portal of Dir Lower and Upper and provide opportunities for citizen journalism.

چکدرہ پریس کلب اور ٹریڈ یونین کا مقامی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے ...
09/08/2025

چکدرہ پریس کلب اور ٹریڈ یونین کا مقامی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے کےلئے پانچ دن کی مہلت ، تبادلے نہ ہونے کی صورت میں ڈپٹی کمشنر اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتروں کے سامنے مظاہروں کا اعلان

سابق وزیر بخت بیدار خان مرحوم کی تیسری برسی 11 اگست 2025 بوقت 3 بجے انکے رہائش گاہ اسبنڑ ترناو میں انتہائی عقیدت اور احت...
09/08/2025

سابق وزیر بخت بیدار خان مرحوم کی تیسری برسی 11 اگست 2025 بوقت 3 بجے انکے رہائش گاہ اسبنڑ ترناو میں انتہائی عقیدت اور احترام کیساتھ منائی جائیگی برسی کے موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی اور مرکزی وصوبائی قائدین شرکت کریں گے۔

اپر چترال کے علاقے پرواک سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت کرکٹر طائبہ رحمت، گلوبل انکاؤنٹر فیسٹول 2025 دبئی میں شاندار کارکرد...
09/08/2025

اپر چترال کے علاقے پرواک سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت کرکٹر طائبہ رحمت، گلوبل انکاؤنٹر فیسٹول 2025 دبئی میں شاندار کارکردگی دکھا کر وطن واپس پہنچ گئیں۔
طائبہ رحمت نے اس بین الاقوامی ایون میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، اور چترال کی پہلی کرکٹر بن گئیں جنہوں نے قومی ٹیم میں جگہ بنائی۔وطن واپسی پر آبائی گاؤں پرواک میں ا کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں مقامی عوام، رشتہ داروں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور پھولوں کے

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کیساتھ لوئردیر کے منتخب نمائندوں اور عوامی وسیاسی مشران نے ملاقات کی اور امن وامان...
09/08/2025

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کیساتھ لوئردیر کے منتخب نمائندوں اور عوامی وسیاسی مشران نے ملاقات کی اور امن وامان کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی

یونیورسٹی آف مالاکنڈ کا بین الاقوامی اعزاز: پروفیسر ڈاکٹر قیصر خان کو امریکی ایوارڈ۔جامعہ مالاکنڈ کے شعبہ انگریزی کے ممت...
07/08/2025

یونیورسٹی آف مالاکنڈ کا بین الاقوامی اعزاز: پروفیسر ڈاکٹر قیصر خان کو امریکی ایوارڈ۔
جامعہ مالاکنڈ کے شعبہ انگریزی کے ممتاز استاد پروفیسر ڈاکٹر قیصر خان کو امریکی محکمہ خارجہ (U.S. State Department) کی جانب سے "ورچوئل انگلش لینگویج ایجوکیٹر پروگرام ایوارڈ" سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف یونیورسٹی بلکہ خیبر پختونخوا کے لیے بھی ایک نمایاں کامیابی ہے، کیونکہ یہ پہلی مرتبہ اس علاقے کی کسی جامعہ کو حاصل ہوا ہے۔
یہ پروگرام ریجنل انگلش لینگویج آفس (RELO)، یو ایس ایمبیسی اسلام آباد کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت طلباء و طالبات اور اسکول اساتذہ کو جدید تدریسی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر کورٹنی بیلی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
پروگرام کے پہلے مرحلے میں پروفیسر کورٹنی ایک ماہ کی مدت پر محیط تربیت اسکول اساتذہ کو دیں گی، جس کے بعد وہ یونیورسٹی میں ایک مکمل سمسٹر کورس بھی پڑھائیں گی۔ یہ تربیتی سلسلہ علاقے میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ایک انقلابی قدم سمجھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پروفیسرڈاکٹر قیصر خان کی قیادت میں حال ہی میں مکمل ہونے والے "انگلش ایکسس اسکالرشپ پروگرام" کے تحت 13 سے 20 سال کی عمر کے 175 طلباء و طالبات کو 20 ماہ کا مفت انگریزی زبان کا کورس کروایا گیا۔ ان طلباء کا تعلق کم آمدنی والے گھرانوں سے تھا، جنہوں نے اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے اس عظیم کامیابی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یونیورسٹی آف مالاکنڈ علاقے کے اساتذہ اور طلباء کی تعلیمی و تدریسی تربیت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

06/08/2025

سوات زمرود کان آپریشن کامیاب چار
مزدوروں کو زندہ سلامت نکال لیا گیا

06/08/2025

سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان مرحوم کی تیسری برسی کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری فرزند بخت بیدار خان نعیم اللہ کا عوام کے نام پیغام

06/08/2025
05/08/2025

باجوڑ کے ایم این اے مبارک زیب کا قومی اسمبلی اجلاس میں باجوڑ آپریشن کے حوالے سے اظہار خیال۔

پی ٹی ائی کا عمران خان رہائی تحریک کے سلسلے میں چکدرہ انٹرچینچ پر احتجاجی مظاہرہ صوبائی صدر جنید اکبر خان سمیت اپردیر لو...
05/08/2025

پی ٹی ائی کا عمران خان رہائی تحریک کے سلسلے میں چکدرہ انٹرچینچ پر احتجاجی مظاہرہ صوبائی صدر جنید اکبر خان سمیت اپردیر لوئردیر سوات ملاکنڈ کے منتخب ممبران اسمبلی کا احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب ۔

مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر خواتین کے۔مخصوص نشست پر منتخب ہونے پر ثمر ہارون بلور نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ممبر قومی اس...
05/08/2025

مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر خواتین کے۔مخصوص نشست پر منتخب ہونے پر ثمر ہارون بلور نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ممبر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔

Admission Announce with Scholar Ship
04/08/2025

Admission Announce with Scholar Ship

Address

16-B, Temple Road
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dir News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dir News:

Share