
12/10/2025
⚠️ یہ غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے کہ — “امن معاہدہ ہو چکا ہے تو احتجاج کیسا؟” 🤦♀️
یہ پوسٹ نیوٹرل کو کر پڑھنا
✊ ٹی ایل پی کا مارچ دو چیزوں کے لیے تھا:
1. فلسطین اور غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی۔
2. اور اہم بات — اس غیر متوقع پالیسی تبدیلی کے خلاف احتجاج: شہباز شریف اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے امریکہ کے دباؤ میں آ کر "دو ریاستی حل" کی طرف جھکنے کے اشارے، جس کے ذریعے بظاہر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ 🇺🇸➡️🇵🇰
حالانکہ تاریخی طور پر پاکستان کی سرکاری پالیسی یہی رہی ہے کہ "اسرائیل نام کی کوئی ریاست نہیں" — یہی مؤقف قائدِاعظم محمد علی جناح کا بھی تھا۔ 🕊️
اس لیے یہ احتجاج بنیادی طور پر اسی پالیسی کے انحراف کے خلاف ہے۔ ❗
مارچ سے پہلے مرکز میں دو افراد پر براہِ راست فائرنگ کے واقعات ہوئے اور مار دیا گیا انکو— یہ سوال پیدا کرتا ہے کہ صورتحال کو کس نے خراب کیا سر اس طرف کون لے گیا ہے۔
اب کارکنوں پر گولیاں چلا کر انہیں شہید کیا جا رہا ہے — تاکہ ان کی آواز دبا دی جائے۔
وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ٹی ایل پی کی آواز دب گئی تو پھر ہر آواز کو دبانا آسان ہو جائے گا۔ 🔇🔫
میں خود احتجاج کی کوریج کر رہا ہوں؛ میں نے رات میں بھی وہاں رہا ہوں تہجد کے وقت پولیس اچانک شیلنگ شروع کر دیتی ہے— لوگ عموماً پرامن تھے۔ میں نے براہِ راست پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ دیکھی۔ زخمیوں کے ساتھ انٹرویوز کیے اور ایک بھائی کے گھر بھی گیا ہوں جو شہید ہوا ہے — ہر طرف خوف و ہراس ہے۔ 😔
کچھ کارکنان نے دفاعی طور پر ڈنڈے، اینٹیں استعمال کیں، چند نے پولیس وین کو قابو کیا اور بعض مقامات پر پولیس اہلکاروں پر ہاتھ اٹھایا گیا ساتھ پولیس کا مرہم پٹی کرتے بھی دیکھا لبیک ڈاکٹر کو— یہ تمام مناظر میں نے خود دیکھے ہیں۔
میں کسی کے حق میں یا خلاف نہیں بول رہا — حکومت اور متعلقہ ادارے بہتر فیصلہ کریں گے — مگر حقیقت کو چھپانا یا غلط بیانی کرنا درست نہیں۔ ⚖️
📚 براہِ کرم اپنی معلومات کی تصدیق کریں — جب تک مکمل اور مصدقہ معلومات نہ ہوں، کسی کے بارے میں قطعی رائے قائم کرنے یا الزام لگانے سے بچیں۔ ✅
غلام قادر تبسّم کھوکھر
---