28/05/2024
*⚠️ پاکستان ریلویز سیفٹی برانچ، سول ڈیفنس کے تعاون سے اپنے آفیسرز، عملے ، مسافروں ، شہریوں اور ریلوے سوسائٹیز کے رہائشیوں کو مندرجہ ذیل کی اطلاع دیتا ہے:*
🛑 آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 47 سے 55 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کا امکان ہے۔ اور بیشتر علاقوں میں حبس اور گرمی کا تناسب ذیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ان حالات میں کچھ انتباہات اور احتیاطی تدابیر درج ذیل ہیں:
🔴موٹر گاڑیوں کو درج ذیل اشیاء سے خالی کر دیا جائے:
1- گیس کے مواد۔
2- لائٹرز۔
3- ھینڈ سینیٹائیزرس۔
4- پرفیومز
5۔4 موبائل/ ڈیوائس بیٹریاں۔
5- گاڑی کی کھڑکیاں ہلکی سی کھلی رکھی جائیں (ہوا آنے کے لیے)۔
6- گاڑی کے ایندھن کے ٹینک کو مکمل طور پر نہ بھریں۔
7- شام کے وقت گاڑی میں ایندھن بھریں۔
8- صبح 11 بجے کے بعد دوپہر 3 بجے تک موٹر گاڑیوں سے طویل سفر سے گریز کریں۔
9- خاص طور پر سفر کے دوران گاڑی کے ٹائروں کو ضرورت سے زیادہ نہ بھریں۔
10۔ طویل سفر کے لئے ریل گاڑی کے سفر کو ترجیح دیں۔
11۔ سفر کے دوران پینے کے پانی کا خاطر خواہ انتظام رکھیں۔
12۔ اگر دھوپ میں نکلنا پڑ جائے تو سر کو ڈھانپ کر چلیں۔ چھتری یا ٹوپی کا استعمال کریں۔
13۔سخت پیاس، الٹی یا چکر آنا ھیٹ اسٹروک کی علامات ہیں، اس صورت میں فورا چھاوں میں چلے جائیں، اپنے کسی ساتھی کو اطلاع دیں، جسم کو کسی گیلے کپڑے سے ٹھنڈا رکھیں، پانی اور دوسرے ٹھنڈے مشروبات پیئیں، گرم کپڑوں سے گریز کریں۔
14۔ مسافروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں، ان کے لئے اسٹیشنوں پر پینے کے صاف ٹھنڈے فلٹرڈ پانی کا انتظام کریں۔
15۔ اسٹیشن اسٹالوں، اسٹیشن ماسٹر آفس میں بنیادی دوائوں اور فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی یقینی رکھیں۔
16۔ بچوں کا خصوصی خیال رکھیں اور ان کو مشروبات دیتے رہیں۔ ان کو دھوپ، لو اور تپش سے دور رکھیں۔
17۔ جن علاقوں میں حبس نہ ہو وہاں پر گرمی سے بچنے کے لئیے واٹر ائیر کولرز (Air Coolers) کا استعمال مفید ہو سکتا ہے۔
🔴 بچھو اور سانپ سے محتاط رہیں، کیونکہ وہ نمایاں طور پر اپنے بلوں سے نکلیں گے اور ٹھنڈے علاقوں کی تلاش میں کھیتوں اور گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں۔
🔴 پانی اور مائعات کا زیادہ استعمال کریں۔
🔴 گیس سلنڈرز کو دھوپ میں نہ رکھیں۔
🔴 بجلی کے میٹرز پر بوجھ زیادہ نہ بڑھائیں اور ایئر کنڈیشنرز صرف وہاں چلائیں جہاں خاندان کے زیادہ افراد موجود ہو، خاص طور پر شدید گرمی کے اوقات میں۔
🔴 براہ راست دھوپ کے سامنے نہ آئیں، خاص طور پر صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے کے دوران۔
🔵 آخر میں: براہ کرم اس معلومات کو شیئر کریں، کیونکہ دیگر افراد کو علم نہیں ہے اور وہ اسے پہلی بار پڑھ سکتے ہیں.
🟢 لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔
*محمد علی عبداللہ چاچڑ*
*چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ سیفٹی*
*پاکستان ریلویز سیفٹی برانچ لاہور۔*