Shear Pain

Shear Pain Get real-time updates on India-Pakistan conflict, border tensions, and defense developments. We deliver verified, unbiased news to keep you informed and aware.

Truth, clarity, and timely reporting — that’s our mission. we are manufacture all type of champion belt.

قابل فخر بچہ 12 سالہ صائم شفقت کشمیر سیاحت کیلئے انمٹ نقوش چھوڑ کر گیا۔ مہمان نوازی قربانی کی لازوال داستان ۔پکوڑے بیچنے...
25/05/2025

قابل فخر بچہ 12 سالہ صائم شفقت کشمیر سیاحت کیلئے انمٹ نقوش چھوڑ کر گیا۔ مہمان نوازی قربانی کی لازوال داستان ۔
پکوڑے بیچنے والا چھوٹا لیکن عظیم بچہ آزاد کشمیر کا کوئی بڑا ادارہ اس کے نام ہونا چائیے اور صائم کے کارنامے کو نصاب میں شامل کیا جائے

دریائے نیلم کنارے ، جنت نظیر نیلم ویلی کے علاقے کنڈل شاھی کے قریب ایک گاوں میں جنم لینے والا معصوم فرشتہ۔ جس نے غربت کی آغوش میں آنکھ کھولی۔ صائم کا والد شفقاعت سردیوں میں محنت مزدوری کرتا، اور گرمیوں جاگراں نالے کے پاس ایک سیاحتی مقام پر پکوڑے بیچا کرتا۔

گرمیوں کے آغاز کے ساتھ جب نیلم ویلی میں سیاحوں کی آمد شروع ہوتی صائم کے والد کے پکوڑوں کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا۔ جس سے اضافی آمدن تو بھی ملتی لیکن کام کا بوجھ بھی زیادہ ہوجاتا۔ انہی ایام میں والد کا ہاتھ بٹانے کے لیے ننھا صائم بھی متحرک رہتا۔ دور دور پتھروں اور نالے کے کنارے پیٹھے ہوئے سیاحوں کو دوڑ دوڑ کر گرما گرم پکوڑے پہچانے میں اسے خاص لطف آتا۔
وہ 13 مئی کا روشن دن تھا، دھوپ چمک رہی تھی۔ اس روز جاگراں نالے کے پاس سیاحوں کی بھیڑ تھی۔ صائم کے والد کے پکوڑے خوب بک رہے تھے، اکثر سیاح جاگراں نالے کو پیدل عبول کرنے والے پل پر کھڑے ہو کر تصاویر بنوانے کے شائق تھے۔ 40 سے زیادہ لوگ جب یک بار پُل پر جمع ہوئے تو وہ اُن کا بوجھ برداشت نہ کر سکا۔ یوں آن واحد میں پُل نالے میں جا گرا۔ اور سیاح جن میں اکثریت نواجوانوں کی تھی، نالے کے یخ بستہ پانی اور تیز بھاو کی نذر ہو گئے۔ وہ چیخ رہے تھے، مدد کے لیے پکار رہے تھے۔
ننھا صائم اُس وقت دریا کے کنارے بیٹھے ایک گروپ کو پکوڑوں کی پلیٹیں دے کر پلٹا ہی تھا۔ کہ اُس نے پُل گرنے اور سیاحوں کی مدد کے لیے فریادیں سُنی۔ اگرچہ وہ ایک کمزور 12 سالہ بچہ تھا، لیکن پہاڑی اور نالے کے قریب کا باسی ہونے کی وجہ سے زبردست تیراک تھا۔ اُس نے موجوں میں بہتے سیاحوں کو بچانے کے لیے تیز رفتار نالے میں چھلانگ لگا دی۔ ایک سیاح کو وہ فورا ہی پانی سے باہر کھینچ لایا۔ دوسرے سیاح کو نکالتے ہوئے وہ خاصا تھک چکا تھا۔ لیکن کنارے پر پہنچنے کے بعد اُس نے دیکھا کہ ابھی کئی لوگ پانی کے اندر ڈوپ رہے ہیں۔ اُس نے ایک بار پھر چھلانگ لگادی۔

لیکن پھر وہ خود باہر نہ نکل سکا۔ ناتواں بدن کا تھکا ہارا ننھا فرشتہ اُنہیں بچاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جنہیں وہ جانتا تک نہ تھا۔

بہادری، جرات، ایثار اور قربانی کی ایسی مثال پیش کرنا بہت ہی مشکل ہے۔ رب شہادت کا رتبہ نصیب فرمائے آمین یہی چراغ جلیں گے روشنی ہو گی ان شاءاللہ

منقول

بھارت کی بینڈ بجا کر خیرو عافیت سے واپس آ گئے ہیں ہماری پاک سر زمین کے تارےاے اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی رحم...
10/05/2025

بھارت کی بینڈ بجا کر خیرو عافیت سے واپس آ گئے ہیں ہماری پاک سر زمین کے تارے
اے اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی رحمت کے شکر گزار ہیں ہم پاکستانی سارے🙏❤️
مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ ہم میں نہیں ہے خوف کا کوئی نام
پاکستان کے بہادر شاہینو ! آپکی شجاعت کو سلام❤️🇵🇰

10/05/2025

Any doubt about rafale.....
10/05/2025

Any doubt about rafale.....

Address

Dubai

Telephone

+971507615060

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shear Pain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share