89 News Digital

89 News Digital Welcome To 89 News Digital Profile

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے  باخبر امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی دھمک...
11/08/2026

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے باخبر امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی دھمکیوں کے باعث خفیہ پرواز کے ذریعے ترکیے سے واپسی کی۔

امریکی اخبار کے مطابق گزشتہ ماہ دورہ ترکیے سے ٹرمپ کی خفیہ واپسی ایران سے ملی دھمکیوں کی وجہ سے ہوئی، انقرہ ائیرپورٹ پر ٹرمپ کیمروں کے سامنے ائیرفورس ون میں سوار ہوئے تھے لیکن ٹرمپ کو خفیہ طور پر ائیرفورس ون سے کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے دوسرے طیارے پہنچایا گیا اور ٹرمپ ترکیے سے ائیر فورس کے سی 32 اے طیارے میں برطانیہ پہنچے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے رابطہ کر کے خطے کی صورتحال اور حال ہی میں طے پانے والے مکہ دفاعی م...
11/08/2026

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے رابطہ کر کے خطے کی صورتحال اور حال ہی میں طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے حال ہی میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے مابین طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی بدلتی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب کو عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں نئی تجارتی راہداری کے حوالے سے ہونے والی حالیہ گفتگو پر اعتماد میں لیا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عباس عراقچی کو مکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ معاہدے کا مقصد اسٹریٹجک تعاون اور خطے میں امن و استحکام لانا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری پر نااہلی کی درخواست کا فیصلہ 13 سال ...
11/08/2026

سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری پر نااہلی کی درخواست کا فیصلہ 13 سال بعد سنا دیا۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی اور اپنے فیصلے میں کہا کہ آئین کے تحت رکن پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کا اختیار ہائی کورٹ کو حاصل نہیں۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا شازیہ مری نے ہم نام طالبہ کی 2002 کی ڈگری اپنے لیے استعمال کی، جس پر عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کا اعتراض 2018 کے انتخابات میں الیکشن ٹربیونل کے سامنے بھی اٹھایا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے 2022 میں ڈگری سے متعلق اعتراض مسترد کر دیا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں دائر اپیل 2023 میں واپس لینے پر خارج کی گئی۔

شازیہ مری کے وکیل کا کہنا تھا ڈگری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے شواہد کے ساتھ زیر بحث آچکا ہے، الیکشن کمیشن شازیہ مری کی ڈگری سے متعلق درخواست پہلے ہی مسترد کرچکا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ آئین کے تحت کسی شخص کو سچا اور امین قرار دینے کا اختیار عدالتی ٹربیونلز کے پاس نہیں، کسی شخص کو نااہل قرار دینے کے لیے محض آئینی درخواست کافی نہیں، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں درخواست قابل سماعت نہیں۔

تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ مشعال یوسفزئی کو فارغ کرنےکاکوئی اختیار نہیں ہے۔ سپریم ک...
11/08/2026

تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ مشعال یوسفزئی کو فارغ کرنےکاکوئی اختیار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نےکہا کہ میرا سینیٹ سے مشعال یوسفزئی کو فارغ کرنےکاکوئی اختیار نہیں، میں نےدرگزر سےکام لیا ورنہ پارٹی میں انتشار ہوجاتا۔

جنرل سیکرٹری تحریک انصاف نے کہا کہ مشعال یوسفزئی اکیلی نہیں، ان کے ساتھ گروپ ہے، سب کے سامنے حقیقت آجائے گی۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھاکہ جس بات کو ماضی میں ہوا دی گئی میں اسے ہوا نہیں دوں گا، مجھے نہیں معلوم مشعال یوسفزئی کو سینیٹر کس نے بنایا۔

آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج میں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی۔ آزاد کشمیر ک...
11/08/2026

آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج میں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی۔

آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر پیر کو پولنگ ہوئی اور اب ایل اے 17 ضلع باغ 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔

اس حلقے سے موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ فیصل ممتاز راٹھور 33 ہزار 252 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم ليگ ن کےچوہدری محسن عزیز 31 ہزار 812 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ ایل اے 14 ضلع باغ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے اور مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان اپنی آبائی نشست پر شکست کھا گئے۔

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور  بعض ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دے دی۔ایوا...
11/08/2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور بعض ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور، سندھ اور پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی۔

صدر مملکت نے اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری کے علاوہ سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری بھی دی۔

صدر پاکستان نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں، الاؤنسز، پنشن وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی بھی منظوری دی، ہائیکورٹ ججز کے رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔

صدر مملکت نے ہارون اختر کو وزیراعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

شام کی عدالت نے مفرور سابق صدربشارالاسد کو سزائےموت سنادی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے معزول صدربشارالاسد کو ان ک...
11/08/2026

شام کی عدالت نے مفرور سابق صدربشارالاسد کو سزائےموت سنادی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے معزول صدربشارالاسد کو ان کی غیرموجودگی میں سزاسنائی گئی۔

شام کی عدالت نے بشارالاسد دورکے سکیورٹی عہدیدار اور بشار الاسدکے کزن عاطف نجیب کوبھی سزائے موت سنائی، سزائے موت سنائے جانے کے وقت عاطف نجیب کمرہ عدالت میں موجود تھے اور انہوں نے ملزمان کا مخصوص لباس بھی پہن رکھا تھا۔

عاطف نجیب شامی فوج میں بریگیڈیئر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے اور اسد دور میں 2011 میں وہ شام کے صوبے دارا کے پولیٹیکل سکیورٹی برانچ کے سربراہ تھے، ان پر دارا میں کریک ڈاؤن کرنے کا الزام ہے جو بعد میں خانہ جنگی کی وجہ بنا۔

شامی عدالت کا کہنا ہے کہ بشار الاسد کو پیشگی منصوبہ بندی اور جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنائی گئی۔

خیال رہے کہ بشار الاسد اور ان کے بھائی مہر دسمبر 2024 میں ہونے والے حملوں کے بعد روس فرار ہو گئے تھے۔

پیٹرولیم ڈیلرز  ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو  72 گھنٹےکا الٹی میٹم دے دیا۔چیئرمین ایسوسی ایشن نےکہا پ...
11/08/2026

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 72 گھنٹےکا الٹی میٹم دے دیا۔

چیئرمین ایسوسی ایشن نےکہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ رد و بدل کاروبار پر اثرانداز ہو رہا ہے۔

چیئرمین ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ڈیلرز مارجن 8 فیصد کیا جائے، ساتھ ہی الٹی میٹم دیا کہ 72 گھنٹے میں حکومت نہیں سنتی تو پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔

دوسری جانب آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال بھی جاری ہے، صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے پہیہ جام ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔

شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بڑھتے ٹیکسزکے بوجھ کی زد میں ہیں جب کہ پیٹرول اصل قیمت سے 139روپے 93 پیسے اور ہائی اس...
10/08/2026

شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بڑھتے ٹیکسزکے بوجھ کی زد میں ہیں جب کہ پیٹرول اصل قیمت سے 139روپے 93 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 116 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا فروخت ہورہا ہے۔

دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک لیٹرپیٹرول کی بنیادی لاگت 197 روپے 69 پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت فی لیٹر قیمت 327 روپے 62 پیسے مقرر ہے تاہم شہری ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 130روپے 23 پیسے جب کہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 116 روپے لیوی، ٹیکس اورمارجنز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

پیٹرول پر 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی، 21 روپے 24 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 7 روپے48 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔اسی طرح فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 264 روپے 76 پیسے ہے جب کہ اس کی قیمت 380 روپے 86پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 116 روپے کی لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں،ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر پیٹرولیم لیوی 74روپے 28 پیسے اور کلائمٹ سپورٹ لیوی 5 روپے کے حساب سے عائد ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر میں 15 روپے 68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 4 روپے 63 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے اور اب عازمین حج گھر بیٹھے درخواس...
10/08/2026

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے اور اب عازمین حج گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے کیونکہ عازمین کو انتظار اور طویل قطاروں سے بچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کروا سکیں گے، عازمین کے پاس ادائیگی کے لیے 3 آپشن موجود ہیں، حج اخراجات کریڈٹ کارڈ یا پی ایس آئی ڈی سے جمع کرا سکیں گے، چالان فارم پرنٹ کرکے نقد رقم بھی جمع کروائی جاسکے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 526 ہے، پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع کی جائے گی، حج اخراجات دوسری قسط اکتوبر میں وصول کی جائے گی، پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جائیں گی، کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے بتایا کہ نجی عازمین بھی پاک حج ایپ کی ذریعے پرائیویٹ آپریٹر کا انتخاب کرسکیں گے، عازمین پرائیویٹ آپریٹر کو براہ راست رقم جمع نہ کرائی

Address

Haxagonal Financial Centre, Plot 20 C ,kashmir,Egerton Road
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 89 News Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share