Mustafai Tv

Mustafai Tv The Ultimate Islamic Video Portal ( Mustafai Razakar Activities ) www.mustafai.tv

21/09/2025
سیلاب سے متاثرین کے لیے مصطفائی رضاکاروں کی سرگرمیاں
21/09/2025

سیلاب سے متاثرین کے لیے مصطفائی رضاکاروں کی سرگرمیاں

17/09/2025

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

17/09/2025

ایمرجنسی اپیل برائے خیمہ جات

17/09/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

برادران زی وقار !

*الحمدللہ*
اللہ کے فضل و کرم سے حضور نبی کریم روف رحیم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے غلام

*مصطفائی رضاکار*

پنجاب بھر میں اپنے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی مدد کے لیے میدان میں ہیں سیلاب کی تباہ کاریوں سے لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیں ان بے یار و مددگار خاندانوں کے لیے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ فوری طور پر چھت کی فراہمی ہے مختلف جگہ سے دوست خیموں کے لیے بار بار درخواست کر رہے ہیں اپ سے گزارش ہے کہ یہ پوسٹیں اپنے اپنے حلقہ اثر میں اپنے اپنے دوستوں کو شیئر فرمائیں خود بھی تعاون کریں اور دوستوں کو بھی اس مد میں تعاون کے لیے ذاتی گزارش کریں
*بہت شکریہ*
مخلص
*مصطفائی رضاکار*

محمد علی خان

ڈائریکٹر
(ایمرجنسی ریلیف)

المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان
www. almustafa. Org

17/09/2025

*﷽*

*ﺍﻟﺴَّـﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ*

*صبح بخیر زندگی*

اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی خدمت کے لیے
مصروف کار
*مصطفائی رضاکاروں* کی

*دعا*

*"وہ لوگ جو مقصد کے ساتھ چلتے ہیں، اُنہیں کسی کی تالیاں درکار نہیں ہوتیں، کیونکہ اُنہیں پہلے ہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ کہاں جا رہے ہیں" ایسے لوگ نہ شور سے بہکتے ہیں اور نہ خاموشی سے گھبراتے ہیں۔ اُن کی نگاہیں اُن کا قطب نما ہیں اور اُن کا حوصلہ اُن کی طاقت۔ وہ جانتے ہیں کہ اصل سفر تعریف کے شور کا محتاج نہیں، بلکہ اُس منزل تک پہنچنے کا ہے، جس کا خواب انہوں نے دیکھا ہے۔ جہاں اُمید ہوتی ہے، وہاں زندگی بھی جنم لیتی ہے۔ اُمید وہ چراغ ہے جو اندھیروں میں روشنی بکھیرتا ہے، وہ سہارا ہے جو تھکے دل کو سہلاتا ہے وہ یقین ہے جو ناممکن کو ممکن بناتا ہے۔ زندگی اُسی کے دامن میں ہے جو اُمید کو تھام لیتا ہے، ورنہ مایوسی تو جیتے جاگتے انسان کو بھی مردہ بنا دیتی ہے۔ "جہاں اُمید ہے، وہاں زندگی ہے" کوئی ہمیں سیراب نہ بھی کرے تو بھی کِھلنا سیکھیں اپنے لئے خود ہی مالی، خود ہی پانی اور خود ہی چشمہ بنیں کیونکہ ہم خود ہی اپنی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ پھلیں، پُھولیں، کُھلے دل سے مُسکرائیں، ستاروں کی مانند چمکیی اور اپنی دنیا میں آگے بڑھتے جائیں کیونکہ یہ دنیا کمزور پڑنے والوں، اداس رہنے والوں، بُجھ جانے والوں اور پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتی*

**اے اللّٰہ*
زندگی میں ہمیں ہمیشہ ہمت، حوصلہ اور مقصد کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کی جسارت نصیب فرما۔ ہماری امیدوں، ہماری کاوشوں کو اپنے فضل و کرم سے روشن فرما۔ اپنی رضا کے لیے مخلوق خدا کی خدمت میں ہمارے شب و روز کو قبول فرما ہمت دے حوصلہ دے اور غیب سے اسباب خیر عطا فرما ۔

*ﺍﮮ اللّٰہ*

ﮨﻢ ﺗُﺠﮫ ﺳﮯ ﺍﭼﮭﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ، ﺧﻮﺵ ﻗﺴﻤﺘﯽ اور اپنے مقصد میں کامیابی ﮐﺎ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ. ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺧﺎﻟﯽ ﺩﺍﻣﻦ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺣﻤﺖ ﺳﮯ ﺑﮭﺮ ﺩے۔

*اے اللّٰہ*
ہمیں دنیا و آخرت میں وه مرتبہ، وہ شان اور عزت عطاء فرما، جو ہمارے تصور سے بهی بالاتر ہو۔ اے اللّٰہ ہم سب کو بُرا چاہنے والوں کی بُرائی سے، دشمنوں کی دشمنی سے، حاسدوں کے حسد سے محفوظ فرما اور ہماری جان و مال کی، عزت و آبرو و ایمان کی حفاظت فرما اور عافیت و سلامتی عطاء فرما۔ ہمیں ہر اس عمل سے بچا جو تجھے ناپسند ہے۔
www. almustafa. org

Address

Multan Road Near Mansora
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mustafai Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mustafai Tv:

Share

Category