Naya Pakistan

Naya Pakistan We want revolution but first we need to prepare for it.

"پاکستان–سعودی معاہدہ: پردے کے پیچھے اصل کہانی"💢پاک و سعودی معاہدہ نہ پاکستان کے لیے کوئی مضبوط ڈھال ہے اور نہ سعودی عرب...
20/09/2025

"پاکستان–سعودی معاہدہ: پردے کے پیچھے اصل کہانی"
💢پاک و سعودی معاہدہ نہ پاکستان کے لیے کوئی مضبوط ڈھال ہے اور نہ سعودی عرب کے لیے کوئی نئی تلوار۔ یہ سوچنا کہ اگر کبھی امریکہ یا اسرائیل سعودی عرب پر حملہ کریں تو پاکستان اپنی فوج یا ایٹم بم لے کر سعودی عرب کا دفاع کرے گا — یہ محض خوابِ خرگوش ہے۔ پاکستان کے پاس ایسی سیاسی، معاشی یا عسکری سکت نہیں کہ وہ امریکہ جیسی سپر پاور کے سامنے کھڑا ہو سکے۔

💢اسی طرح یہ بات بھی مضحکہ خیز ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر یلغار کرے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب نے بھارت اور امریکہ میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جبکہ پاکستان کو اس کا حصہ کھجوروں کے ٹوکرے اور تسبیح کے دانے ملے ہیں۔ ایک طرف امریکہ اور بھارت کو اربوں ڈالر، دوسری طرف پاکستان کو "سوغات" — یہ حقیقت ذلت ناک ہے۔

💎اصل کھیل امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔ واشنگٹن کافی عرصے سے سعودی عرب اور پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کریں۔ یہ معاہدہ اسی امریکی منصوبے کی ایک کڑی معلوم ہوتا ہے تاکہ مستقبل میں پاکستان اور سعودی عرب ایک ساتھ اسرائیل کو قبول کر دیں۔ جو اس کو نہیں دیکھتے، وہ یا تو اندھے ہیں یا جان بوجھ کر آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں۔

💢پاکستان کے لیے یہ معاہدہ خطرناک نتائج لے کر آئے گا۔ جب ایران ا س را ئیل کشیدگی بڑھی تو سعودی عرب نے ایران کا ساتھ نہیں دیا بلکہ اسرائیل اور امریکہ کے قریب کھڑا رہا — یہ واضح کرتا ہے کہ سعودی عرب کی ترجیحات کہاں ہیں؟ اسی طرح اب پاکستان کو سعودی کیمپ میں گھسیٹنے سے ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھے گی اور بلوچستان میں حالات خراب ہونے کا خدشہ بڑھے گا۔ یعنی یہ معاہدہ پاکستان کے لیے خوشی کی بات نہیں بلکہ خطرے کی گھنٹی ہے۔

💢 یمن اور سعودی عرب کی جنگ برسوں سے جاری ہے اور ماضی میں جب سعودی عرب نے پاکستان سے فوجی مدد مانگی تو پاکستان نے اخلاقی اور حکمتِ عملی کی بنیاد پر انکار کیا تھا — یہ درست فیصلہ تھا۔ اب جب پاکستان نے معاہدہ کر کے وعدہ کیا ہے کہ اگر سعودی عرب پر حملہ ہوا تو وہ سعودی کا ساتھ دے گا، تو سیدھا سوال یہ بنتا ہے: کیا پاکستان اب یمنی باغیوں کے خلاف سعودی مہم کا حصہ بنے گا؟ کیا پاکستان ایران کے خلاف کھڑا ہوگا؟ اس کا ممکنہ جواب خطرناک ہے — ہاں، یہ معاہدہ ہمیں علاقائی تنازعات میں گھسیٹ سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ایران کے ساتھ تعلقات خراب ہوں گے، بلوچستان میں بے چینی اور بدامنی بڑھے گی، ہمارے قیمتی وسائل فوجی مہمات پر ضائع ہوں گے، اور عالمی سطح پر پاکستان مزید تنہا ہو سکتا ہے۔ یہ معاہدہ محض کاغذ پر نہیں رہے گا — اس کا انجام ہمارے ہی سر پر بھاری پڑے گا۔

💢یہی نہیں — گھر کے اندر بھی ہماری صورتِ حال خراب ہے۔ ہر روز ہمارے فوجی پولیس جوان اس ملک کے لیے مارے جا رہے ہیں۔ پچھلے دو سالوں میں تین ہزار سے زائد فوجی شہید ہوئے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور عوام و جوان امن سے محروم ہیں۔ جب ہماری اپنی فوج عوام کو مکمل امن اور تحفظ نہیں دے پاتی، تو وہ کیسے سعودی عرب کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرے گی؟ یہ دعوے محض دکھاوے ہیں۔

💢یہ معاہدہ عام پاکستانی عوام کے لیے بھی زہرِ قاتل ثابت ہوگا۔ اس سے ملک پر قابض جرنیل مضبوط ہوں گے — سعودی پشت پناہی ملنے سے اُن کا جبر اور بڑھ جائے گا۔ وہ سیاسی مخالفت کو کچلیں گے، آئینی عمل کو پامال کریں گے اور ملک میں فوجی تسلط کو مستقل بنیادوں پر لاگو کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس معاہدے سے دراصل سعودی عرب خود فائدہ اٹھائے گا: وہ اپنے مفادات کے لیے پاکستان کو ایک مطیع اور خاموش گیئر بنا دے گا، جبکہ ہماری جمہوریت، آزادیِ رائے اور شہری حقوق دفن ہو جائیں گے۔

💢 عمران خان کے خلاف عمل میں سعودی کردار کا ذکر عام زبانوں پر ہے۔ ملائشیا کانفرنس جیسی کوششوں پر سعودی دباؤ آیا اور اس نے آزاد مسلم اتحاد کی راہ روکی۔ موجودہ ریجیم چینج میں بھی سعودی اثر و رسوخ واضح رہا ہے۔

💢سعودی عرب کی حفاظت کے نام پر امریکہ پہلے سے وہاں مضبوطی سے کھڑا ہے — فوجی اڈے، جدید دفاعی نظام اور اربوں ڈالر کی وابستگی موجود ہیں۔ جب امریکہ خطّے میں پہلے سے موجود ہے تو سعودی عرب کو پاکستان جیسی مدد کی واقعی ضرورت کہاں سے پڑی؟ یہ کوئی حقیقی دفاعی معاہدہ نہیں؛ یہ سیاسی جال ہے۔

💢آخر میں سادہ اور سخت الفاظ میں: یہ معاہدہ پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے والا زہر ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ باندھ کر اسرائیل کو تسلیم کروانا ہے۔ اگر ہم اس راستے پر چلیں گے تو ہم اپنی آزادی، اپنا وقار اور اپنے مفادات کھو دیں گے — اس کا انجام پاکستان کے لیے کوئی اچھا نہیں ہو گا۔
💢یہ کہنا کہ پاکستان امریکہ اور اسرائیل کے خلاف کھڑا ہوگا، بالکل ایسے ہے جیسے کوئی آدمی بھینس کا دودھ پیے، اس کا مکھن کھائے، اس کے گوبر سے گھر لیپے… اور پھر شام کو محلے میں اعلان کرے: "میں آج سے بھینس کا سب سے بڑا دشمن ہوں!"
منقول

02/07/2025

غلام بننے سے بہتر ہے، میں ساری زندگی جیل میں رہوں۔ 27ویں ترمیم کے بجائے، سیدھا بادشاہت کا اعلان کر دیں، عمران خان

14/12/2024
14/12/2024

Address

Lahore
ZIPCODE

Telephone

009233297357

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naya Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Naya Pakistan:

Share