NP News

NP News Np News Lahore Pakistan aims to deliver news from every genre with the main focus firmly resting on

صدر فرینڈز کلب اور سابق نائب صدر کاشف انور کی خصوصی گفتگو این پی نیوز پر سنیں اور شئیر کیجیے شکریہ
14/02/2020

صدر فرینڈز کلب اور سابق نائب صدر کاشف انور کی خصوصی گفتگو این پی نیوز پر سنیں اور شئیر کیجیے شکریہ

NP News Network keeps you updated round the clock, 24 hours of the day with breaking news from Pakistan and around the world. We provide credible and reliabl...

کراچی : خوبرو اداکارہ حرا مانی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے مانی کی وجہ سے ہوں، اپنی مقبولیت...
18/01/2020

کراچی : خوبرو اداکارہ حرا مانی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے مانی کی وجہ سے ہوں، اپنی مقبولیت کا سہرا اپنے شوہر سلمان شیخ عرف مانی کے سر سجاتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقبول ترین و خوبرو اداکارہ حرا مانی نے اپنی کامیابی و مقبولیت کا سہرا اپنے شوہر کے سر سجاتے ہوئے کہا کہ میں ایک عام سی لڑکی تھی جسے لوگ مانی کی اہلیہ کے طور پر جانتے تھے۔

وہ اس سے قبل بھی کئی انٹرویوز میں یہ بات مداحوں کو بتاچکی ہیں کہ وہ اپنے کیرئر میں اتنی مقبولیت اپنے شوہر کی وجہ سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

حرا مانی کا انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر ہونے والی اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ ‘میں نے حال ہی میں ایک اشتہار دیکھا جس میں ایک لڑکی ٹائر تبدیل کرتی نظر آئی، ویسے تو میں نے کبھی ٹائر تبدیل نہیں کیا لیکن اسے دیکھ کر مجھے ایک دور یاد آگیا’۔

ان کا کہنا ہے کہ 11 سال قبل میں ایک عام لڑکی تھی جس کی شادی ایک مشہور اداکار سلمان شیخ عرف مانی سے ہوئی تھی اور لوگ مجھے بس مانی کی اہلیہ کے طور پر جانتے تھے۔

شادی کے بعد مجھے ایک شو آفر ہوا جس کے بعد میں بہت خوفزدہ ہوگئی کہ میں کربھی پاوں گی یا نہیں لیکن مانی نے مجھے حوصلہ دیا کہ حرا سب کچھ ہوسکتا ہے، اسی لیے آج میں جو بھی کچھ ہوں، جتنی بھی مقبول ہوں سب اپنے شوہر مانی کی وجہ سے ہوں کیونکہ مانی نے ہی میرے اندر اعتماد پیدا کیا تھا۔

اداکارہ حرا مانی کا مزید کہنا کہ یہ بہت ضروری ہے اپنی بیویوں، بہنوں اور ماؤں کو اس بات کا احساس دلانا کہ آپ کچھ ہیں اورجب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کچھ ہیں تو پھر آپ کچھ بن کردکھاتے ہیں۔

خیال رہے کہ حرا مانی معروف ڈرامے ‘دو بول’ سے شہرت پائی تھی اور حالیہ دنوں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے بینر تلے بننے والے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ میں ہانیہ نامی ٹیچر کا کردار کیا ہے.www.npnews.tv

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان آج کل میکسیکو میں سیر سپاٹے کررہی ہیں اور اس دوران وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تمام تر لمحات بھی شیئ...
18/01/2020

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان آج کل میکسیکو میں سیر سپاٹے کررہی ہیں اور اس دوران وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تمام تر لمحات بھی شیئر کر رہی ہیں۔

اداکارہ اپنے سفر کا آغاز کرتے ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اپ ڈیٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے میکسیکو کے تولوم بیچ پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں اور اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

ماہرہ نے چند تصاویر کے ذریعے میکسیکو کے فن کی جھلک بھی دکھائی جس میں انہوں نے کیپشن لکھا کہ ’فن اس شہر کے ہر ایک کونے میں ہے‘۔

ساتھ ہی اداکارہ نے میکسیکو کے تولوم بیچ کے خوبصورت مناظر کی بھی تصاویرشیئر کیں۔

ماہرہ نے جہاں میکسیکو کے مناظر اور اپنی تصاویر مداحوں سے شیئر کیں وہیں انہوں نے خود سے محبت کرنے کے حوالے سے متعدد اقوال بھی شیئر کیے۔

دوسری جانب اداکارہ نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ تصویر شیئر کرکے ایک خوبصورت کیپشن لکھا جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اداکارہ کے نزدیک سب سے اہم قریبی دوست ہیں۔

ماہرہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ آپ دنیا کے انتہائی خوبصورت مقامات پر جاسکتے ہیں، بہترین سفر کرنے کا ارادہ کر سکتے ہیں، خوابوں کا کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ کے پاس صحیح لوگ نہ ہوں تو اس کا مطلب آپ کے پاس کچھ نہیں ہے‘۔

ماہرہ خان نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ان لوگوں کے ساتھ اس طرح کے لمحات بہت اہمیت رکھتے ہیں جو ہر چیز کو بہترین بنادیتے ہیں‘۔www.npnews.tv

سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی عدالت نے ملزم کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔ممبئی سیشن کور...
17/01/2020

سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی عدالت نے ملزم کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔

ممبئی سیشن کورٹ نے وکاس سچدیو نامی 41 سالہ ملزم کے خلاف ہراسانی کے مقدمےکی سماعت کرتے ہوئے اسے 3 سال قید کی سزاسنائی۔

واضح رہے کہ دسمبر 2017 میں زائرہ وسیم نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے لائیو ویڈیو چیٹ میں روتے ہوئے بتایا تھا کہ دہلی سے ممبئی پرواز کے دوران انہیں ایک شخص نے ہراساں کیا ہے۔

زائرہ وسیم کا کہنا تھا کہ ملزم نے ان کے دو گھنٹےکے فضائی سفر کو نہایت اذیت ناک بنادیا۔

مزید پڑھیں
فلم ’دنگل‘ سے شہرت پانے والی زائرہ وسیم کا فلمی دنیا سے کنارہ کشی کا اعلان
بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کو دوران پرواز ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
اداکارہ زائرہ وسیم کا دوران پرواز جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام
بعد ازاں پولیس نے ملزم کو ممبئی میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کرلیا تھا،رپورٹس کے مطابق ملزم ایک کاروباری شخص ہے، جسے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی مدد سے شناخت کیا گیا۔

خیال رہے کہ 19 سالہ زائرہ وسیم نے گذشتہ سال بالی وڈچھوڑنےکااعلان کردیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی زائرہ وسیم کا کہنا تھا کہ انہیں فلمی کیریئر میں عزت اور شہرت ملی ہے لیکن اس کی وجہ سے وہ مذہب سے دور ہورہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا کی وجہ سے ان کی زندگی سے برکت ختم ہورہی تھی جس کے باعث وہ بالی وڈ سے دوری اختیار کررہی ہیں۔

زائرہ وسیم کی حمایت میں عامر خان بھی بول پڑے

یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے اپنا فلمی کیریئر 2016 میں فلم ’دنگل‘ سے شروع کیا جس میں انہوں نے عامر خان کی بیٹی کا کردار کیا تھا اور ان کی جاندار اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

زائرہ وسیم نے اپنا فلمی کیریئر 2016 میں فلم ’دنگل‘ سے شروع کیا تھا،فوٹو:فائل
اس کے بعد اداکارہ نے ایک اور فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ زائرہ وسیم کو ’دنگل‘ میں اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا، اس کے علاوہ انہیں کئی فلمی ایوارڈز بھی ملے ہیں۔

دنگل گرل کے بالی وڈ چھوڑنے کے اعلان کے بعد بھی ان کی ایک اور فلم ’دی اسکائی از پنک‘ گزشتہ سال اکتوبر میں ریلیز ہوئی جس میں پریانکا چوپڑا اور فرحان اختر نے ان کے والدین کا کردار ادا کیا۔www.npnews.tv

پاکستان کے نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز کو ایک مرتبہ پھر مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہدا...
17/01/2020

پاکستان کے نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز کو ایک مرتبہ پھر مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہدایت کار نے فلم کی ریلیز کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

فلم ’زندگی تماشا‘ پاکستان میں 24 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن فلم کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی فلم کی ریلیز میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔

سرمد کھوسٹ نے ٹوئٹر پر کھلے خط کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان، صدرِ پاکستان عارف علوی، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور وزارتِ اطلاعات و نشریات سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Sarmad Khoosat

میں بھی پاکستان ہوں
An open letter to:@ArifAlvi

View image on TwitterView image on Twitter
1,231
7:38 PM - Jan 16, 2020
Twitter Ads info and privacy
809 people are talking about this
سرمد کھوسٹ نے اپنے تفصیلی خط میں فلم ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز میں پیش آنے والی رکاوٹوں اور مشکلات کا ذکر کیا ہے۔

ہدایت کار نے اپنے کھلے خط میں واضح کیا کہ ’قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہونے کی حیثیت سے پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ فلم میں کچھ بھی ناگوار یا نامناسب نہیں ہے‘۔

انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ ’شکایت کے جواب میں، میں نے ایک مرتبہ پھر فلم کو سینسر بورڈ بھیجا جہاں انہوں نے فلم کا جائزہ لینے کے بعد کچھ مناظر ہٹانے کو کہہ کر فلم ریلیز کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد میں نے فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا تھا اور اب فلم کی ریلیز کے ایک ہفتہ قبل ہی اسی گروپ کی جانب سے فلم کی ریلیز کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور دباؤ ڈالنے کے لیے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں‘۔

ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے اپنے خط میں بتایا کہ ’میں یہ بات آپ سب کے نوٹس میں اس لیے لارہا ہوں کیوں کہ میری ٹیم اور مجھے ہراساں کیا جارہا ہے اور ہم پر دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے جب کہ یہ سینٹرل بورڈ آف فلم سینسر جیسے ریاستی ادارے کو نقصان بھی پہنچا رہا ہے‘۔

خیال رہے کہ سرمد کھوسٹ کی آنے والی فلم ’زندگی تماشا‘ کا ٹریلر 30 ستمبر کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا تھا جو چند روز قبل پر اسرار طور پر یوٹیوب سے غائب بھی ہوگیا تھا۔

۔۔۔۔۔اسکرین گریب
دوسری جانب ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم کی ریلیز میں آنے والی مشکلات میں ان کی حمایت کرنے کےلیے شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے ان کو ہمت بھی دلائی۔

Ali Gul Pir


The state of Pakistan needs to stop censoring art to appease a few troublemakers. If your art is not free, the minds of your people will stay enslaved and never evolve. I hope gets released in it's true form https://twitter.com/KhoosatSarmad/status/1217818381149229062

Sarmad Khoosat

میں بھی پاکستان ہوں
An open letter to:@ArifAlvi

View image on TwitterView image on Twitter
59
10:58 PM - Jan 16, 2020 · Karachi, Pakistan
Twitter Ads info and privacy
20 people are talking about this
گلوکار علی گل پیر نے بھی سرمد کھوسٹ کی فلم کی ریلیز میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے سرمد کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کیا۔

یاد رہے کہ فلم ’زندگی تماشہ‘ کی کہانی صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مختلف افراد کی زندگی گزارنے کے فن کا آئینہ ہوگی۔

ہدایت کار سرمد کھوسٹ کے ساتھ اس فلم کی شریک پروڈیوسر ان کی بہن کنول کھوسٹ ہیں جب کہ فلم کا اسکرپٹ نرمل بانو نے تحریر کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سمیا ممتاز، عارف حسن، ماڈل ایمان سلیمان اور علی قریشی بھی شامل ہیں۔

سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

علاوہ ازیں فلم ’زندگی تماشا‘ کو اکتوبر میں بوسان عالمی فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا جہاں فلم معتبرترین ’کم جسوئک‘ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔www.npnews.tv

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ساتھ سفر کرنے کا تجربہ انتہائی خطرناک ثابت...
17/01/2020

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ساتھ سفر کرنے کا تجربہ انتہائی خطرناک ثابت ہوا۔

اداکارہ نے گزشتہ روز پر لندن میں آن لائن ٹیکسی سروس میں سفر کرنے کے خطرناک تجربے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔

سونم نے اپنے ٹوئٹ میں صارفین کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ لندن میں اس ٹیکسی میں سفر کرنا انتہائی خوف ناک تجربہ تھا‘۔

Sonam K Ahuja


Hey guys I’ve had the scariest experience with london. Please please be careful. The best and safest is just to use the local public transportation or cabs. I’m super shaken.

10.1K
3:37 AM - Jan 16, 2020
Twitter Ads info and privacy
2,938 people are talking about this
اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ سب لوگ بھی احتیاط برتیں اور اس کا سب سے محفوظ راستہ یہی ہے کہ آپ مقامی پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں‘۔

Priya Mulji

· Jan 16, 2020
Replying to
What happened, sonam? As someone who takes cabs in London, it would be good to know!

Sonam K Ahuja


The driver was unstable and was yelling and shouting. I was shaking by the end of it.

620
3:39 AM - Jan 16, 2020
Twitter Ads info and privacy
565 people are talking about this
سونم کے ٹوئٹ کے بعد ان کے مداحوں نے اس واقعے کے حوالے سے دریافت کیا جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’ ڈرائیور کی حالت ٹھیک نہیں تھی اور وہ چیخ و پکار مچا رہا تھا جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا تھا‘۔

Sonam K Ahuja


· Jan 16, 2020
Replying to
The driver was unstable and was yelling and shouting. I was shaking by the end of it.

Uber


Sorry to hear about this, Sonam. Can you please send us a DM with your email address and mobile so we can look into this?

149
5:35 AM - Jan 16, 2020
Twitter Ads info and privacy
47 people are talking about this
دوسری جانب اداکارہ کے ٹوئٹ پر آن لائن ٹیکسی نے فوری ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم اس واقعے پر بہت معذرت خواہ ہیں، آپ ہمیں اپنا موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس بھیجیں تا کہ ہم اس معاملے کو دیکھ سکیں‘۔

جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’میں نے آپ کی ایپ پر شکایت کرنے کی کوشش کی تھی مگر میں ناکام رہی، آپ کو اپنا سسٹم اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، اب جو ہونا تھا وہ تو ہوچکا ہے اب کچھ نہیں کیا جا سکتا‘۔

یاد رہے کہ اس واقعے سے چند روز قبل ہی اداکارہ نے ’برٹش ائیرلائن میں سفر کیا تھا اور اس دوران ان کا سامان کھو گیا تھا‘۔

Sonam K Ahuja


This is the third time ive traveled this month and the second time they’ve lost my bags. I think I’ve learnt my lesson. I’m never flying again.

12.7K
12:06 PM - Jan 9, 2020
Twitter Ads info and privacy
1,823 people are talking about this
اس حوالے سے اداکارہ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’اس مہینے میں تیسری مرتبہ برٹش ائیرلائن میں سفر کر رہی ہوں اور دوسری مرتبہ انہوں نے میرا بیگ گما دیا ہے، اب میں نے سبق سیکھ لیا ہے اور اب میں کبھی بھی اس پرواز میں سفر نہیں کروں گی‘۔www.npnews.tv

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون پر جاری سیاسی کشیدگی نے بھارتی فلم انڈسٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔بھارت میں شہریت کے متن...
16/01/2020

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون پر جاری سیاسی کشیدگی نے بھارتی فلم انڈسٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے بعد اس وقت سیاسی و نظریاتی کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور بھارت میں سیاسی و مذہبی تقسیم مزید گہری ہوتی نظر آرہی ہے۔

بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) اور ان کے اتحادی شہریت کے متنازع قانون کی حمایت میں سرگرم ہیں جبکہ کانگریس سمیت بائیں بازو کی جماعتیں اور دیگر طبقات متنازع قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

بالی وڈ کے کئی اداکاروں نے بھی متنازع قانون کی مخالفت کی ہے اور سوارا بھاسکر اور دپیکا پڈوکون طلبہ کے احتجاج میں بھی شریک رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
بھارتی ریاست کیرالہ نے شہریت کے متنازع قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
’مودی پہلے اپنا اور والد کا برتھ سرٹیفکیٹ دکھائیں پھر قوم سے مطالبہ کریں‘
دپیکا پڈوکون بھی بھارتی انتہاپسندوں کے خلاف کھڑی ہوگئیں
بھارت سرکار مسلمانوں کو برابر شہری ماننے سے انکاری ہے: اداکارہ سوارا بھاسکر
بھارت میں سیاسی و مذہبی منافرت کے شعلے اب بالی وڈ میں بھی پہنچ چکے ہیں اور باقاعدہ طور پر سیاسی کارکنوں کی جانب سے فلموں کی حمایت اور ٹکٹس بانٹے جارہے ہیں۔

بالی وڈ کے باکس آفس پر اس وقت اجے دیوگن کی فلم ’تاناجی‘ اور دپیکا پڈوکون کی تیزاب گردی سے متاثرہ لڑکی کی زندگی پر بننے والی فلم ’چھپک‘ ریلیز کی گئی ہیں۔

اجے دیوگن کی فلم ’تاناجی‘ 17 ویں صدی میں جنگِ سنہا گڑھ پر بنائی گئی ہے جس میں مراٹھے، مغل بادشاہ اورنگزیب سے قلعے کا قبضہ چھڑاتے ہیں۔

اس فلم کی نہ صرف ہندو انتہا پسند جماعتیں مکمل طور پر حمایت کررہی ہے بلکہ متعدد ریاستوں میں جہاں بی جے پی حکومت میں ہے، وہاں اسے ٹیکس فری قراد دیا گیا ہے جبکہ متعدد شہروں میں بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے فلم کے مفت ٹکٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب دپیکا پڈوکون کی تیزاب گردی پر بننے والی فلم ’چھپک‘ کی بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے پذیرائی کی جارہی ہے تاہم اسی نظریاتی و سیاسی کشیدگی کے باعث ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بے جی پی کے مطالبے کے باوجود فلم ’چھپک‘ کو مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں ٹیکس فری قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اجے دیوگن اور دپیکا پڈوکون کی فلمیں 10 جنوری کو ریلیز کی گئیں تھیں اور اب تک ’تانا جی‘ نے 90 کروڑ بھارتی روپے جبکہ ’چھپک‘ نے 24 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔

متنازع شہریت قانون کیا ہے؟
متنازع شہریت بل 9 دسمبر 2019 کو بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) سے منظور کروایا گیا تھا اور 11 دسمبر کو ایوان بالا (راجیہ سبھا) نے بھی اس بل کی منظوری دیدی تھی۔

بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے بل پیش کیا گیا جس کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں۔

متنازع شہریت بل بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون کا حصہ بن گیا ہے۔www.npnews.tv

اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے نشیب و فراز بتائے۔’محبت تم سے نفرت ہے‘، ’ببن خال...
16/01/2020

اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے نشیب و فراز بتائے۔

’محبت تم سے نفرت ہے‘، ’ببن خالہ کی بیٹیاں‘ اور ’میرا یار ملادے‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فریال محمود حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کو ایک تلخ حقیقت قرار دیا۔

فریال محمود نے بتایا کہ ان کے والدین بچپن میں ہی علیحدہ ہوچکے تھے اور دونوں نے دوسری شادی کی، والدہ کی دوسری شادی کے بعد وہ اپنے سوتیلے والد کے گھر رہتی تھیں جن سے وہ بےحد نفرت کرتی ہیں کیونکہ وہ ان کی والدہ کا ایک برا انتخاب تھا جس کا خمیازہ انہیں بھی بھگتنا پڑا۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام—
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ جب کام پر جاتی تھیں تو ان کے سوتیلے والد نے ان کے ساتھ زیادتی کی جس کا سلسلہ 8 سال سے لے کر 11 سال تک چلا اور وہ خوف کے باعث اپنی والدہ کو بھی کچھ نہیں بتا پاتی تھیں۔

غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فریال محمود کا کہنا تھا کہ پھر انہوں نے کم عمر میں ہی گھر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا جب کہ رہنے سہنے کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ بعدازاں والدہ نے اپنے دوسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرکے تیسری شادی کی مگر پھر انہوں نے 18 برس کی عمر میں گھر چھوڑ دیا اور پھر کام کرنا شروع کردیا۔

فریال محمود نے مزید بتایا کہ شروع کا وقت اتنا سخت تھا کہ کھانے کو میگی نوڈلز بھی ختم ہوگئے تھے لیکن میری دوست میرے لیے کھانے پینے کا بندوبست کرتی تھی، پھر ایک دن تنگ آکر میں نے اپنے والد کو کال کی اور بتایا کہ میں بہت مشکل میں ہوں انہوں نے کہا ٹھیک ہے تم میرے پاس آجاؤ۔

اداکارہ کا کہنا تھا جب میں والد کے گھر گئی تو وہاں میری دوسری والدہ کو میرا آنا اچھا نہیں لگا، میری دو سوتیلی چھوٹی بہنیں بھی تھیں جن سے میں 17، 18 سال بڑی تھی۔

فریال محمود نے کہا کہ جب میں والد کے گھر تھی تو مجھے اپنا کردار بالکل سنڈریلا والا لگتا تھا کیونکہ وہی میری سوتیلی والدہ میری سوتیلی بہن اور گھر کی ساری ذمہ داری، میں صبح اٹھ کر بہنوں کا ناشتہ بنا کر کام پر جاتی تھی، پھر واپس گھر آکر صفائی اور دیگر کام کرتی تھی لیکن سال بھر بعد میں نے والد کا گھر بھی چھوڑ دیا اور نیویارک چلی گئی، وہاں ایک چینی خاتون کے گھر پر کمرہ لیا اور پیزا ڈیلیوری کا کام بھی کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا تھا کہ میرے جینے کا کوئی مقصد نہیں اس لیے کئی مرتبہ خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی لیکن پھر کچھ لوگوں نے مدد کی اور مجھے زندگی کی طرف دوبارہ لانے کے لیے ایک بحالی ادارے میں داخل کرایا۔

فریال محمود کا ماننا ہے کہ جب تک وہ اس ادارے میں رہیں وہ ان کا سنہری وقت تھا کیونکہ وہاں کوئی انہیں باتیں سنانے والا نہیں تھا، اس وقت کے بعد سے ان کی صحت بہتر ہوئی انہوں نے اپنے آپ کو مضبوط کیا اور پھر انہوں نے دوبارہ پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور آج وہ سکون میں ہیں۔www.npnews.tv

خواجہ حسن نظامی ایک متنوع اور متحرک شخصیت کے مالک تھے۔ ادیب، مصنف، مؤرخ اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ آپ ایک صوفی اور پیر ...
15/01/2020

خواجہ حسن نظامی ایک متنوع اور متحرک شخصیت کے مالک تھے۔ ادیب، مصنف، مؤرخ اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ آپ ایک صوفی اور پیر بھی تھے. کہتے ہیں ان کے مرید بھی ہزاروں کی تعداد میں تھے۔

اسی زمانے میں‌ دیوان سنگھ مفتون نے بھی اپنے قلم اور کھری صحافت کی وجہ سے خوب نام بنا لیا تھا۔ وہ خواجہ حسن نظامی سے صحافت کے گُر سیکھنے والوں‌ میں‌ سے ایک تھے۔ انھوں‌ نے بعد میں‌ اپنی لگن اور تگ و دو سے اردو صحافت میں نام کمایا اور ایک زبردست لکھاری بن کر ابھرے۔ لیکن انہی دو نام وروں‌ کے مابین کچھ اختلاف اور ایسے جھگڑے بھی تھے کہ اس حوالے سے ایسے مضامین لکھے گئے جو کسی کی بھی شہرت خراب کرسکتے تھے۔

مذکورہ شخصیات سے متعلق مشہور ادیب سعادت حسن منٹو کی زبانی ایک دل چسپ واقعہ سنیے۔ وہ لکھتے ہیں:

سردار صاحب (دیوان سنگھ مفتون) نے ایک دن زچ ہو کر مجھ سے کہا: میں نے بڑی بڑی قطب صاحب کی لاٹھوں کو جھکا دیا، مگر یہ حسن نظامی مجھ سے نہیں جھکایا جاسکا۔

منٹو صاحب! میں نے اس شخص کے خلاف اتنا لکھا ہے، اتنا لکھا ہے کہ اگر ریاست کے وہ تمام پرچے جن میں یہ مضامین چھپتے رہے ہیں، اس پر رکھ دیے جائیں، تو ان کے وزن ہی سے اس کا کچومر نکل جائے، لیکن الٹا کچومر میرا نکل گیا۔

میں نے اس کے خلاف اس قدر زیادہ اس لیے لکھا کہ میں چاہتا تھا کہ وہ بھنا کر قانون کو پکارے، کھلی عدالت میں مقدمہ پیش ہو، اور میں وہاں اس کے ڈھول کا پول کھول کر رکھ دوں … لیکن اس نے کبھی مجھے ایسا موقع نہیں دیا اور نہ دے گا۔www.npnews.tv

ئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے متنازع قانون کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ ا...
15/01/2020

ئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے متنازع قانون کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے والد اور خاندان کا پیدائشی سرٹیفیکٹ قوم کو دکھائیں۔

مودی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے متنازع شہریت قانون کے بعد سے ملک بھر میں آوازیں بلند ہورہی ہیں اور بھارت میں جگہ جگہ حکومت مخالف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

بالی ووڈ خانز نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ دیگر اداکار کھل کر مودی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بنارہے ہیں۔

حال ہی میں معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے متنازع شہریت قانون کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیراعظم والد کا پیدائشی سرٹیفیکٹ دکھائیں۔

مزید پڑھیں: متنازع بھارتی قانون کے خلاف احتجاج کرکٹ کے میدان تک پہنچ گیا

انہوں نے لکھا کہ ’مودی اپنا، اپنے والد اور پورے خاندان کا برتھ سرٹیفیکٹ قوم کو دکھائیں‘۔

یاد رہے کہ سی اے اے (سٹیزن شپ امیڈمینٹ ایکٹ) کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاچکا ہے، جبکہ بھارت میں رہنے والے مسلمان اور دیگر اقلیتیں بھی اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔www.npnews.tv

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی وڈ کے معتبر ترین آسکر ایوارڈز 2020 کی نامزدگیوں پر تحفظات کا اظہار...
15/01/2020

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی وڈ کے معتبر ترین آسکر ایوارڈز 2020 کی نامزدگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد اداکارہ کے تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر ایک مرتبہ پھر سوال اٹھنے لگے۔

یاد رہے کہ ہالی وڈ کی رنگا رنگ 92 ویں اکیڈمی آسکر ایوارڈزکی تقریب 9 فروری کو امریکی ریاست لاس اینجلس کے ڈوبلی تھیٹر میں منعقد ہوگی۔

فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ترین ایوارڈز آسکر 2020 کی گزشتہ روز نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

آسکر 2020 کی نامزدگیوں کے ساتھ ہی تنقید کا طوفان بھی کھڑا ہوگیا تھا، فلمی پنڈتوں نے فلم ہسٹلر میں نامور اداکارہ جینفرلوپیزکو اور ایڈم سینڈلر کو فلم ان کٹ جیمز میں جب کہ ایڈی مرفی اوررابرٹ ڈی نیروجیسے بڑے اداکاروں کو نامزد نہ کرنے پر حیرت کا اظہارکیا تھا۔

اسی ضمن میں اداکارہ مہوش حیات نے بھی آسکر ایوارڈز 2020 کی نامزدگیوں کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔

Mehwish Hayat TI


The Oscar nominations yesterday show that diversity is still a major issue and the film industry in the West has a long way to go to be fully inclusive. If no one else will do it, perhaps now is the time for us to step up and tell our stories to the world!https://oscar.go.com/nominees

Oscar Nominations 2020: The Complete List
See the list of 2020 Oscar Nominations including best picture, best actors and actresses, and more. View trailers, photos and detailed information about the 92nd Academy Awards nominees.

oscar.go.com
364
5:31 PM - Jan 14, 2020
Twitter Ads info and privacy
52 people are talking about this
ٹوئٹ میں مہوش حیات نے لکھا کہ ’گزشتہ روز آسکر کی نامزدگیوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ فرق اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور مغربی فلم انڈسٹری کو مکمل طور پر شامل ہونے کے لئے بہت طویل سفر طے کرنا ہے‘۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’اگر اسے کوئی بھی نہیں کرے گا تو شاید اب وقت آگیا ہے کہ ہم قدم اٹھائیں اور اپنی کہانیاں دنیا کو سنائیں‘۔

اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے انہیں دیے جانے والے تمغہ امتیاز پر ایک مرتبہ پھر سوال اٹھنا شروع ہوگئے۔

شاف احمد نامی صارف نے مہوش حیات کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اب آپ یہ بتائیں گی کہ ہالی وڈ کو کس کو نامزد کرنا چاہیے اور کس کو نہیں؟ آپ کو تمغہ امتیاز دیا گیا، یہاں پر آپ سے بھی اچھے لوگ تھے جو اس کے مستحق تھے، کیا اس پر عوام کے ساتھ انصاف کیا گیا؟‘۔

محمد بلال راجہ نے لکھا کہ ’سب سے پہلے اداکاری سیکھیں، دوسری چیز یہ کہ آسکرز کے ساتھ پاکستانیوں کا کیا لینا دینا ہے؟ ‘ اور ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری پر بھی کڑی تنقید کر ڈالی۔

فہیم صدیقی نامی صارف نے لکھا کہ ’آسکر ایوارڈ تمغہ امتیاز کی طر ح نہیں ہیں جو آپ کو دوستیوں کی وجہ سے ملا ہے، آپ میرٹ کی بنیاد پر تمغہ امتیاز کی مستحق نہیں تھیں، آپ اوسط اداکاری کی بنیاد پر آسکر حاصل نہیں کر سکتیں، کوئی بھی ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے صرف اپنی اداکاری پر ہی اپنی توجہ مرکوز کریں جس کی آپ میں کمی ہے‘۔

ایک اور صارف نے مہوش حیات پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’بالکل فرق ایک بہت بڑا مسئلہ ہے کیونکہ آپ کو بھی میرٹ کی بنیاد پر نامزد نہیں کیا گیا تھا‘۔

کیا مہوش حیات تمغہ امتیاز کی حقدار ہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث

خیال رہے کہ اداکارہ مہوش حیات سیاسی اور سماجی مسائل پر اکثر اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا کے ذریعے کرتی ہیں اور اس سلسلے میں انہیں بے حد تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

اس سے قبل بھی جب اداکارہ کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا تو لوگوں کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی تھی۔www.npnews.tv

فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ترین ایوارڈز آسکرز 2020 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں ڈارک کامک فلم "جوکر" ...
14/01/2020

فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ترین ایوارڈز آسکرز 2020 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں ڈارک کامک فلم "جوکر" 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرِفہرست ہے۔

ہالی وڈ کی رنگا رنگ 92 ویں اکیڈمی آسکرز ایوارڈزکی تقریب 9 فروری کو امریکی ریاست لاس اینجلس کے ڈوبلی تھیٹر میں منعقد ہوگی۔

فلمی دنیا کے معتبرترین ایوارڈز آسکر 2020 کےلیے بہترین فلم اوربہترین ہدایت کار سمیت 11 نام زدگیوں کےساتھ فلم ’’جوکر‘‘ سرفہرست ہے۔

دی آئرش، 1917، ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ کوبھی 10، 10 ایوارڈزکے لیےنامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لٹل ویمن اور پیراسائیٹ کو 6 نامزدگیاں ملیں جب کہ فورڈ ورسس فیراری، جوجوریبٹ اورمیرج اسٹوری بھی بہترین فلموں میں نامزد کی گئی ہیں۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب بغیر میزبان کے منعقد کرنے کا فیصلہ کیوں ہوا؟

اینٹونیوبنڈیراس کو فلم پین اینڈ گلوری، لیونارڈوڈی کیپریو کو ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ، ایڈم ڈرائیور کو میرج اسٹوری، جوکوین فونکس کو جوکر اورجوناتھن پرائس فلم دی ٹو پوپس میں بہترین اداکارکے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اداکار بریڈ پٹ کو فلم ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ میں بہترین معاون اداکار کی نامزدگی ملی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنے 30 سالہ کیرئیر میں پہلا آسکر جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اداکارہ سنتھیا ایریوو فلم ہیریٹ، اسکارلٹ جوہانسن کو میرج اسٹوری، ساؤریز رونان کو لٹل ویمن، رینی زلویگرکو فلم جوڈی اور چارلائز تھیرون کو فلم بوم شیل میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر بہترین اداکارہ کےلیے نامزد کیا گیا ہے۔

آسکرز 2020 کی نامزدگیوں کے ساتھ ہی تنقید کا طوفان بھی کھڑا ہوگیا ہے، فلمی پنڈتوں نے فلم ہسٹلر میں نامور اداکارہ جینفرلوپیزکو اور ایڈم سینڈلر کو فلم ان کٹ جیمز میں جب کہ ایڈی مرفی اوررابرٹ ڈی نیروجیسے بڑے اداکاروں کو نامزد نہ کرنے پر حیرت کا اظہارکیا ہے۔

علاوہ ازیں خاتون ہدایت کارہ گریٹا گیروگ کو نظر انداز کرنے پربھی آسکرز انتظامیہ پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔www.npnews.tv

Address

Siddique Trade Centre
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NP News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NP News:

Share