
24/07/2025
غزہ کے شہریوں کے لیے بھیجے گئی خوراک اور امداد اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی کے باعث اسرائیلی سرحدی گزرگاہ کرم ابو سالم پر پڑی ضائع ہورہی ہے جبکہ دوسری جانب غزہ میں بھوک کی شدت سے فلسطینیوں کی اموات میں اضافہ ہونے لگا ہے اور 21 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران 113 فلسطینی غذائی قلت کے باعث اپنی جانیں گنواچکے ہیں۔