03/08/2026
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تم لوگ بھی یہود و نصارٰی کے نقش قدم پر چل نکلو گے۔ یہاں تک کہ اگر وہ چھپکلی کے سوراخ میں گھسیں گے تو تم لوگ بھی انکے ساتھ گھس جاؤ گے۔ وقتی طور پر آپ Ai کو اپنی تصویر دے کر بہت انجوائے کر رہے ہیں مگر آئیں آپکو Ai کی حقیقت بتاتا ہوں۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ دجال کو دنیا کے ہر علم، ہر زبان پر عبور ہوگا۔ کیا یہ Ai نہیں؟ خیر جو سب سے خطرناک حدیث ہے کہ دجال کا فتنہ اتنا شدید ہوگا کہ اگر صحابہ میں سے بھی کوئی دجال کو دیکھ لیتا تو اس پر ایمان لے آتا۔
دجال ایک مسلمان کے پاس آئے گا اور کہے گا اگر میں تیرے مرے والدین کو زندہ کر دوں تو کیا تو مجھ پر ایمان لے آئے گا؟ تو 2 شیطان اس کے والدین کے روپ میں آ جائیں گے اور بالکل ویسے ہی بات کریں گے۔ وہ انسان فرق ہی نہیں کر پائے گا اور دجال پر ایمان لے آئے گا۔ یہ شیطان کون ہوں گے؟ یقیناً انسان جیسے دکھنے والے Ai روبوٹس۔
آپکی ہر تصویر اس وقت Ai کے ڈاٹا بیس میں موجود ہے۔ آپکی ہر کال، وڈیو ہر وائس نوٹ فیسبک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ اپنے ڈاٹابیس میں ریکارڈ کر نہیں رہے، کر چکے ہیں۔ آپکے بولنے اور حرکت کرنے کے انداز کو آپ سے بھی اچھا Ai کاپی کر سکتی ہے۔ آپکے اپنے ایمان کو بھی خطرہ ہے اور آپکی ہونے والی اولاد کے ایمان کو بھی۔
آپ میرے بھائی بہن ہیں۔ میں صرف آپکو سمجھا ہی سکتا تھا تو میں نے اپنا فرض ادا کر دیا۔ باقی آپکی مرضی۔ اللّٰہ ہم سب کو دجال کے فتنے سے محفوظ فرمائے اور ایمان کی موت نصیب ہو۔ 💗🤍💚