15/11/2025
دوستو! نومبر اداسی کے ساتھ ساتھ خشک مہینہ ہے، بلکہ یوں کہیں کہ اس کی اداسی کی اصل وجہ ہی فضا میں خشکی کی زیادتی ہے، طبیعت کی خرابی، زکام اور تھکاوٹ کی وجہ سے اداسی مزید بڑھ جاتی ہے، شاید ہم ذوق بیوی اس خزاں میں رنگ بھر سکتی ہو، لیکن اس متعلق میں فی الحال کوئی رائے قائم نہیں کروں گا، دھند دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، کل رات موٹر وے ایم ون شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی تھی، اب سے یہ اکثر معمول بن جائے گا، کسی بھی وقت دھند کی وجہ سے مین شاہراہیں بند ہو سکتی ہیں، موسم کی اپ ڈیٹ لئے بغیر موٹر ویز پر نا نکلیں، رات میں مجبوری کے بنا سفر سے گریز کریں، امید ہے تین بعد گلگت کے اوپر کے علاقوں میں فلک پوش پہاڑوں پر برفباری ہو جائے تو موسم مزید سرد ہو جائے گا، سردی اور دھند قریب ہے، چلغوزے منگوا لیں اور پھولوں والی رضائیاں نکال لیں۔ 💕