13/09/2025
ایک یونیورسٹی میں ایک استاد اور ایک لڑکی کے درمیان مکالمہ ہوا
لڑکی نے کہا
کیا قرآن میں کوئی ایسی آیت ہے جو عورت کو حجاب کا پابند بناتی ہو
استاد نے کہا پہلے اپنا تعارف کرواؤ
لڑکی نے کہا میں یونیورسٹی کے آخری سال کی طالبہ ہوں اور میرے علم کے مطابق اللہ نے حجاب کا حکم نہیں دیا اسی لیے میں پردہ نہیں کرتی لیکن الحمد للہ نماز پڑھتی ہوں
استاد نے کہا اچھا مجھے ایک سوال کا جواب دو
لڑکی نے کہا جی پوچھیں
استاد نے کہا
اگر میں تم سے ایک ہی بات تین الگ الگ لفظوں میں کہوں تو تم کیا سمجھو گی
لڑکی نے کہا کیا مطلب
استاد نے کہا
اگر میں تم سے کہوں کہ اپنی ڈگری لے آؤ
پھر کہوں وہ کاغذ لے آؤ جو تمہارے فارغ التحصیل ہونے کا ثبوت ہو
پھر کہوں کہ یونیورسٹی کا رزلٹ کارڈ لے آؤ
تو تم کیا سمجھو گی
لڑکی نے کہا
میں یہی سمجھوں گی کہ مجھے اپنی ڈگری لانی ہے کیونکہ آپ نے تین مختلف الفاظ میں ایک ہی بات کی ہے جیسے ڈگری کاغذ رزلٹ
استاد نے کہا
بس یہی بات میں کہنا چاہتا ہوں
لڑکی نے کہا لیکن اس کا حجاب سے کیا تعلق
استاد نے کہا
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے عورت کے پردے کے لیے تین الفاظ استعمال فرمائے ہیں
حجاب جلباب اور خمار
تو جب اللہ نے ایک ہی حکم کے لیے تین بار تاکید فرمائی ہے تو کیا یہ واضح نہیں ہو گیا کہ عورت کے لیے پردہ فرض ہے
لڑکی خاموش ہو گئی
استاد نے کہا
جیسے تم نے ڈگری کی مثال میں فوراً سمجھ لیا تھا کہ بات ایک ہی ہے اسی طرح پردے کی بات بھی ایک ہی ہے صرف الفاظ مختلف ہیں
لڑکی نے کہا آپ کے انداز نے مجھے حیران کر دیا
استاد نے کہا
قرآن میں آیا ہے
﴿وَلۡيَضۡرِبۡنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ﴾
سورۃ النور آیت ۳۱
ترجمہ
اور چاہیے کہ وہ اپنے دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں
پھر فرمایا
﴿يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّأَزۡوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ يُدۡنِينَ عَلَيۡهِنَّ مِن جَلَـٰبِيبِهِنَّ ذَٰلِكَ أَدۡنَىٰٓ أَن يُعۡرَفۡنَ فَلَا يُؤۡذَيۡنَ﴾
سورۃ الأحزاب آیت ۵۹
ترجمہ
اے نبی اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی چادریں اپنے اوپر ڈالے رہیں یہ زیادہ قریب ہے تاکہ وہ پہچانی جائیں پھر نہ ستائی جائیں
پھر فرمایا
﴿وَإِذَا سَأَلۡتُمُوهُنَّ مَتَـٰعٗا فَسۡـَٔلُوهُنَّ مِن وَرَآءِ حِجَابٖ﴾
سورۃ الأحزاب آیت ۵۳
ترجمہ
اور جب تم ان سے کسی چیز کا سوال کرو تو پردے کے پیچھے سے کیا کرو
کیا یہ عورت کے مکمل پردے پر دلیل نہیں
لڑکی نے کہا میں بہت حیران ہوں یہ سب سن کر
استاد نے کہا
اب میں تمہیں ان تینوں الفاظ کا مطلب سمجھاتا ہوں
خمار وہ کپڑا ہے جو عورت اپنے سر پر ڈالتی ہے
اور جب اللہ نے فرمایا کہ وہ اپنے سینے پر ڈالیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کپڑا صرف سر پر نہ رہے بلکہ گریبان اور سینہ بھی ڈھانپ لے
جلباب ایک لمبا ڈھیلا لباس ہے جس میں آستینیں بھی ہوتی ہیں اور سر ڈھانپنے والا حصہ بھی ہوتا ہے
اور حجاب کا مطلب ہے پردہ
لڑکی نے کہا
اب میں سمجھ گئی ہوں کہ مجھے پردہ کرنا چاہیے
استاد نے کہا
اگر تمہارا دل اللہ اور رسول سے محبت کرتا ہے تو تم پردہ ضرور کرو گی
لباس دو طرح کے ہوتے ہیں
ایک جسم کو ڈھانپنے والا لباس ہے جو فرض ہے
دوسرا دل اور روح کو پاک رکھنے والا لباس ہے جسے اللہ نے فرمایا
﴿وَلِبَاسُ ٱلتَّقۡوَىٰ ذَٰلِكَ خَيۡرٞ﴾
سورۃ الأعراف آیت ۲۶
ترجمہ
اور پرہیزگاری کا لباس وہی سب سے بہتر ہے
عورت جسم سے پردہ کر لے لیکن دل میں تقویٰ نہ ہو تو فائدہ نہیں
لیکن جو عورت دونوں پردے کرتی ہے وہ اللہ کے قریب ہے.