Fizza Usman

Fizza Usman Elevating brands through innovative digital strategies! Specialized in social media marketing, content creation and data-driven campaigns.

Let’s transform your online presence and drive results

When your seniors accept your invitaion on LinkedIn.. خوشی تو ہوتی ھے باس 😍🤷
23/12/2024

When your seniors accept your invitaion on LinkedIn..
خوشی تو ہوتی ھے باس 😍🤷






15/12/2024

کیا آپ کا کاروبار گاہکوں کی نظروں سے اوجھل ہے؟
اب وقت ہے، آپ کے برانڈ کو وہ پہچان دلانے کا جس کا وہ مستحق ہے!

اپنے بزنس کو کامیابی کی راہ پر گامزن کریں!

ہمارے ساتھ آپ حاصل کریں گے
🎯 ایسا لوگو جو بولے!
کیا آپ کا برانڈ آپ کی کہانی بیان کر رہا ہے؟ ہم ایک منفرد اور یادگار لوگو ڈیزائن کرتے ہیں جو آپ کی پہچان بنے۔

📢 سوشل میڈیا جو گاہکوں کو روکے رکھے!
آپ کے فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز کو ایسا بنائیں کہ گاہک صرف دیکھیں نہیں، جُڑ جائیں۔

🚀 ایڈز جو واقعی کام کریں!
کم خرچ میں گاہکوں کو کھینچنے والے ایڈ کیمپینز کے ساتھ اپنی سیلز بڑھائیں۔

💡 برانڈ کی ایسی حکمت عملی جو گاہکوں کو واپس لائے!
ہم آپ کے کاروبار کو جدید مارکیٹنگ کے ساتھ منفرد بناتے ہیں

💡 ہمیں کیوں منتخب کریں؟؟؟
✅ سادہ، مؤثر اور گاہکوں کو متاثر کرنے والی سروسز۔
✅ ہر بزنس کی مخصوص ضرورت کے مطابق حل
✅ چھوٹے کاروباروں اور اسٹارٹ اپس کے لیے خصوصی پیکیجز!

ابھی رابطہ کریں اور پہلا مشورہ مفت حاصل کریں!
📞 0314 1774085
💻 [email protected]

🔥 اب وقت ہے، آپ کے برانڈ کو روشنیوں میں لانے کا!
فضہ عثمان کے ساتھ، ہر قدم پر کامیابی آپ کا انتظار کر رہی ہے

آپ کی کامیابی، میرا مقصد! 😇

اگر آپ بیچنے میں ماہر ہیں تو آپ کچھ بھی بیچ سکتے ہیں چاھے وہ پراڈکٹ ھو، سروس ھو یا آئیڈیا۔۔ اور اگر آپ یہ چیزیں اپنے تجر...
09/12/2024

اگر آپ بیچنے میں ماہر ہیں تو آپ کچھ بھی بیچ سکتے ہیں چاھے وہ پراڈکٹ ھو، سروس ھو یا آئیڈیا۔۔ اور اگر آپ یہ چیزیں اپنے تجربے کے ساتھ بہترین حکمتِ عملی استعمال میں لاتے ھوئے بیچیں گے تو یقیناً آپ کا تجربہ دوسروں کو بھی فائدہ دے گا اور آپ کا بیچنے کا طریقہ خود اپ کے اپنے لئے بھی فائدہ مند ثابت ھوگا۔۔

اپنے بزنس یا سروسز کو آن لائن سیل کرنے کے لئے آپ ہماری خدمات حاصل کر سکتے ہیں
Whatsapp
0314 1774085

آپ کی کامیابی، میرا مقصد! 😇

فضہ عثمان








یہ ایک بزنس پیج کے لئے کل پروموشن کا ایڈ چلایا تھا جس میں انہیں جنرل فالوورز چاہئیں تھے۔۔اور رات ہی ایڈ آف کر دیا تھا، ر...
07/12/2024

یہ ایک بزنس پیج کے لئے کل پروموشن کا ایڈ چلایا تھا جس میں انہیں جنرل فالوورز چاہئیں تھے۔۔
اور رات ہی ایڈ آف کر دیا تھا، رزلٹ آپ کے سامنے ھے 🤷

اگر آپ بھی اپنے بزنس کو آن لائن پروموٹ کرنا چاہئے تو آج ہی ہماری خدمات حاصل کریں یقیناً آپ کو سو فیصد گارنٹی کے ساتھ بہترین رزلٹس ملیں گے

آپ کی کامیابی، میرا مقصد! 😇
فضہ عثمان





06/12/2024

ترتیب ذہن میں رکھیں۔۔۔ترتیب بہت اہم ہے۔۔۔ کامیابی کے لیے۔۔۔
سب سے پہلی چیز رب تعالیٰ کا فضل ہے اور وہ آتا ہے طلب سے اور درست نیت سے۔۔۔ اپنی نیت درست رکھیں اور رب تعالیٰ سے اس کا فضل اور رحمت مانگیں تو رب تعالیٰ کی مدد ساتھ شامل ہو جاتی ہے۔۔۔

دوسری چیز ہے آپکی اپنی ذات۔۔۔ حالات و واقعات سے بھی پہلے آپکی اپنی ذات۔۔۔خود کو بہتر کریں، بہتر سے بہتر اپنا مائنڈ سیٹ بلڈ کریں۔۔۔
• You should be a hustler.
• You should be street-smart.
• You should be skilled.
• You should have diverse experiences.
• You Must be a survivor.
• you should be mentally, physically and emotionally fit.

کیوں کہ آپ ہی سب سے اہم ہیں، حالات و واقعات سے پہلے آپ کا مائنڈ سیٹ اور پرسنیلٹی ڈیسائڈ کرتی کہ آپ کس سیچوئشن میں کیا کریں گے۔۔۔

آپ نے دیکھا ہو گا آپکے آگے پیچھے ہی کہ کئی بار بہت ہی مشکل حالات میں بہت ہی خراب سیچوئشنز میں سے بھی ایک بندہ سٹینڈ اوٹ کر جاتا ہے۔۔۔ حالات کو چیرتا پھاڑتا اپنا راستہ بناتا ہوا نکل جاتا ہے۔۔۔

جبکہ کئی ایسے لوگ جو کافی پریویلجڈ ہوتے۔۔۔ کافی ایکویپڈ ہوتے۔۔ لیکن معمولی سے بدلاؤ سے حالات کے ذرا سا پلٹا کھانے سے اوندھے منہ ان گرتے۔۔۔ مذاحمت ہی نہیں کر پاتے۔۔۔ معمولی مسائل میں بھی بری طرح پھنس کر رہ جاتے۔۔۔

ان دو چیزوں جو جب ابزرو کریں گے تو پتہ چلے گا کہ سرکمسٹانسز بالکل میٹر کرتے ہیں لیکن ان کا نمبر آخری ہے۔۔۔ سیچوئشنز۔۔ سورسز۔۔۔ ریسورسز۔۔۔ سب کچھ بعد میں آتا۔۔۔ لہذا نہ تو ان کو پریارٹی پر رکھیں نا ان کو سر پر سوار کریں۔۔۔ اپنی ترتیب درست رکھیں۔۔۔
سب سے پہلے نیت کی درستگی اور رب تعالیٰ کے فضل کی طلب۔۔۔۔
پھر اپنی ذات پر کام، اپنی پرسنل ڈیویلپمنٹ۔۔۔
تیسرے نمبر پر بھی اپنے سنیریوز پر کام، حالات و واقعات پر، سورسز اور ریسورسز پر۔۔۔
عمومی طور پر لوگ اس تیسرے کو سر پر سوار کر کے اسی سے دست و گریباں ہوتے رہتے، اور اسی منجھدار میں پھنسے رہ جاتے ساری عمر حالات سے لڑتے گزار دیتے۔۔۔
ترتیب سیدھی کیجیے۔۔ کہ ترتیب بہت ضروری ہے۔۔۔

تحریر: ماسٹر محمد فہیم امتیاز

اپنے کمفرٹ زون سے نکلے بغیر، اپنا ایکسپوژر براڈ کئے بغیر، جہدِ مسلسل کے بغیر کبھی کامیابی نہیں ملتی۔۔کسی انسان کو صرف فا...
06/12/2024

اپنے کمفرٹ زون سے نکلے بغیر، اپنا ایکسپوژر براڈ کئے بغیر، جہدِ مسلسل کے بغیر کبھی کامیابی نہیں ملتی۔۔
کسی انسان کو صرف فالوو کرتے رہنا کبھی کامیابی کی ضمانت نہیں بنتا، آپ کو اپنے حصے کی مشقت خود کرنی پڑتی ھے ☺️







اللہ پاک ہمارے ملک کے حالات بہتر کر دے، ہمارے دلوں کو سکون عطا کر دے اور ہمارے مالی حالات رزقِ حلال کے ذریعے وسیع اور کش...
27/11/2024

اللہ پاک ہمارے ملک کے حالات بہتر کر دے، ہمارے دلوں کو سکون عطا کر دے اور ہمارے مالی حالات رزقِ حلال کے ذریعے وسیع اور کشادہ کر دے، آسانیاں مقدر ھوں بہت بےچینی ھے 😓🤲
💔❤️‍🔥


میرے تجربے کے مطابق آپ کو اپنا بزنس نیم بہت سوچ سمجھ کر رکھنا چاہئے کہ یہی نام آگے چل کر آپ کی پہچان بنتا ھے۔۔ اور آن لا...
26/11/2024

میرے تجربے کے مطابق آپ کو اپنا بزنس نیم بہت سوچ سمجھ کر رکھنا چاہئے کہ یہی نام آگے چل کر آپ کی پہچان بنتا ھے۔۔ اور آن لائن بزنس کے لئے نام ہمیشہ وہی رکھیں جس کا یوزر نیم بھی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پہ آسانی سے میسر ھو کہ لوگوں کے ذہنوں میں ایک ہی نام نقش کرے تو آپ کی برینڈنگ مضبوط ھوتی ھے اور کسٹمرز آپ تک آسانی سے پہنچ پاتے ہیں

آپ کی کامیابی، میرا مقصد! 😇

فضہ عثمان







Each failure counts to success.
25/11/2024

Each failure counts to success.











23/11/2024

Such a bird will be needed.. ✨

ایک دفعہ ایک گھوڑا ایک گہرے گڑھے میں جا گرا اور زور زور سے آوازیں نکالنے لگاگھوڑے کا مالک کسان تھا جو کنارے پہ کھڑا اسے ...
22/11/2024

ایک دفعہ ایک گھوڑا ایک گہرے گڑھے میں جا گرا اور زور زور سے آوازیں نکالنے لگا
گھوڑے کا مالک کسان تھا جو کنارے پہ کھڑا اسے بچانے کی ترکیبیں سوچ رہا تھا
جب اسے کوئی طریقہ نہیں سوجھا تو ہار مان کر دل کو تسلی دینے لگا کہ گھوڑا تو اب بوڑھا ہو چکا ہے
وہ اب میرے کام کا بھی نہیں رہا چلو اسے یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں اور گڑھے کو بھی آخر کسی دن بند کرنا ہی پڑے گا اس لیے اسے بچا کر بھی کوئی خاص فائدہ نہیں
یہ سوچ کر اس نے اپنے
اپنے پڑوسیوں کی مدد لی اور گڑھا بند کرنا شروع کر دیا
سب کے ہاتھ میں ایک ایک بیلچہ تھا جس سے وہ مٹی بجری اور کوڑا کرکٹ گڑھےمیں ڈال رہے تھے
گھوڑا اس صورت حال سے بہت پریشان ہوا
اس نے اور تیز آواز نکالنی شروع کر دی
کچھ ہی لمحے بعد گھوڑا بالکل خاموش سا ہو گیا
جب کسان نے جھانکا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ جب جب گھوڑے کے اوپر مٹی اور کچرا پھینکا جاتا ہے تب تب وہ اسے جھٹک کر اپنے جسم سے نیچے گرا دیتا ہے اور پھر گری ہوئی مٹی پر کھڑا ہو جاتا ہے
یہ سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا
کسان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر مٹی اور کچرا پھینکتا رہا اور گھوڑا اسے اپنے بدن سے ہٹا ہٹا کر اوپر آتا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اوپر تک پہنچ گیا اور باہر نکل آیا
یہ منظر دیکھ کر کسان اور اس کے پڑوسی سکتے میں آ گئے

زندگی میں ہمارے ساتھ بھی ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں کہ ہمارے اوپر کچرا اچھالا جائے
ہماری کردار کشی کی جائے
ہمارے دامن کو داغدار کیا جائے
ہمیں طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے
لیکن گندگی کے اس گڑھے سے بچنے کا طریقہ یہ نہیں کہ ہم ان غلاظتوں کی تہہ میں دفن ہو کر رہ جائیں
بلکہ ہمیں بھی ان بے کار کی چیزوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اوپر کی طرف اور آگے کی سمت بڑھتے رہنا چاہیے
زندگی میں ہمیں جو بھی مشکلات پیش آتی ہیں وہ پتھروں کی طرح ہوتی ہیں مگر یہ ہماری عقل پر منحصر ہے کہ آیا ہم ہار مان کر ان کے نیچے دب جائیں
یا
ان کے اوپر چڑھ کر مشکل کے کنویں سے باہر آنے کی ترکیب کریں
خاک ڈالنے والے ڈالتے رہیں
مگر پرعزم انسان اپنا راستہ کبھی نہیں بدلتا

کاپیڈ





Address

Lahore
54780

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fizza Usman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share