25/11/2025
https://sagarpublishers.com/.../han-ye-sach-hy-m-aslam...
نام کتاب :ہاں یہ سچ ہے
مصنف:بر یگیڈئر (ر) محمد اسلم گھمن
قیمت :2000روپے ۔
زیر نظرکتاب ’’ہاں یہ سچ ہے!‘‘ ایک ایسے ہی مردمیدان کی سبق آموز کہانی ہے جو وطن کے نڈر اور بیباک سپاہی رہے ہیں۔ محترم جناب بریگیڈئر (ر) محمد اسلم گھمن نے اپنی اس کتاب میں بڑی سادگی مگر آسودگی سے قوم کے ’’معززین‘‘ کے چہروں پر پڑا پارسائی کا نقاب ہٹایا ہے۔ صوبہ سرحد کے نیب کے ایک ذمہ دار افسر کی حیثیت سے انہوں نے جو دیکھا، سنا، کیا وہ اس کتاب میں بلاکم و کاست بیان کر دیا۔ پھر انہوں نے کرپشن کے ناسور کی تشخیص ہی نہیں کی بلکہ اس کا شافی علاج بھی بتایا کہ اس کا علاج صرف اور صرف اطاعت الٰہی اور اطاعت رسول میں ہے۔ خشیت، عدل، قناعت اور صبر ایسے اوصاف اپنا کر ہم اپنے اس مرض کا علاج کرسکتے ہیں۔
نیز آخر میں انہوں نےاستحکام پاکستان کی عملی صورت کے حوالے سے بڑی وقیع تجاویز بھی دی ہیں جن کو پڑھ کر آپ کو ان کے بے پناہ مطالعہ اور قوت ادراک کا اندازہ ہوگا۔ بلاشبہ یہ کتاب ان کی خود نوشت بھی ہے اور کرپشن کو بے نقاب کرتی دستاویز بھی۔یہ کتاب علم و دانش کے باب میں نیا اضافہ ثابت ہوگی۔
گھر بیٹھے اپنا آرڈر بُک کروانے کے لیے ہمیں اِن باکس کریں یا وٹس ایپ نمبر پر کال یا میسج کریں۔ مزید اچھی اچھی کتب خریدنے کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں یا ہمارا پیج فالو کریں
Phone/WhatsApp: 0345 4156074