Monthly Takhleeq

Monthly Takhleeq AZHAR JAVED was a well known poet, writer, critic of Urdu and Punjabi language,
He was editor of we

14 فروری 2012 کو لاہور میں وفات پانے والے اظہر جاوید 4 جنوری 1938ء
رالپنڈی میں پیدا ہوئے ان کے پاسپورٹ پر سرگودھا درج ہے.
ان کے والد کا نام عبدالغفور تھا. اننہوں نے رابعہ بصری پر اُردو میں
پہلی طبع زاد کتاب لکھی،بلغارین افسانے جو بلغارین کی کسی بھی غیر ملکی زبان میں
پہلی کتاب شائع کی مختلف رسائل و جرائد سے وابستگی کے
بعد جن میں ادب لطیف کی ادارت بھی شامل ہے اپنا ذاتی ادبی جریدہ تخلیق
ماہانہ

شائع کرنا شروع کیا جس نے چالیس برس مکمل کرلیے.
پنجابی کہانیاں بڑی دیر ہوگئی نامی مجموعے میں
شائع کیں.شعری مجموعہ غم عشق گر نہ ہوتا کے عنوان
سے الحمد پبلشرز لاہور نے اگست 2003ء میں شائع کیا.
سفر
ز ند گی کا سفر ختم ہو تا نہیں
د ر بد ر گھومتے ، بے خبر گھومتے
ا پنی ر ا ہو ں کے سنگ سفر چومتے
عمر گز ر ی مر ی
وقت کی گر د با لو ں پہ جمنے لگی
د ھڑ کنو ں کی جو ا نی بھی تھمنے لگی
میر ے چہر ے کو ویر ا نیا ں کھا گئیں
میر ی آ نکھو ں میں حیر ا نیاں چھا گئیں
منز لو ں کا نشا ں پھر بھی پایا نہیں
ا و ر
میں لو ٹ کر گھر بھی آ یا نہیں.....اظہر جاوید

اج مورخہ 25 جنوری 2025 کو افوش  کلب میں13 تخلیق ایوارڈ تقریب  کے سلسلے میں ایک میٹنگ  کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محتر...
02/03/2025

اج مورخہ 25 جنوری 2025 کو افوش کلب میں13 تخلیق ایوارڈ تقریب کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محترم ساجد حبیب نے کی دیگر مبران میں محترم خالد شریف. محترم حسین مجروح ڈاکٹر فیصل شہزاد.محترمہ تسنیم کوثر اور خاکسار شامل تھا اتفاق رائے سے کافی فیصلے کیے گئے سب فیصلوں کی تفصیل یہاں درج کرنا ممکن نہیں کمیٹی کے بورڈ ممبران نے متفقہ طور پر تقریب کو مقررہ وقت پر شروع کرنے اور مقررہ وقت پر ختم کرنے پر اتفاق کیا دعوت نامہ ہمراه ہونا بھی ضروری قرار دیا گیا اس کمیٹی کے علاوہ پس پردہ بہت سے دوست اس تقریب کو کامیاب کرنے کے لیے کوشاں ہے 🌹

13 تیرواں تخلیق ایوارڈ❤️ فروری کا پورا ماہ تقریب کے انتظامات اور تیاری میں گزر گئے 23 فروری 2025 کو افوش  کلب میں تقریب ...
02/03/2025

13 تیرواں تخلیق ایوارڈ❤️
فروری کا پورا ماہ تقریب کے انتظامات اور تیاری میں گزر گئے 23 فروری 2025 کو افوش کلب میں تقریب کے انعقاد کا فیصلہ ہوا سب سے پہلے انتظامیہ کی کمیٹی بنائی گئی جو محترم خالد شریف. محترم حسین مجروح. محترم ساجد حبیب.محترم ڈاکٹر فیصل شہزاد. محترمہ تسلیم کوثر. محترمہ نگت جمیل. محترمہ سحر حفیظ پر مشتمل تھی
130 لوگوں کو دعوت نامے بھجوائے گئے جس میں سے 102 لوگ تقریبا اس تقریب میں شامل تھے شرکت کا تناسب تقریبا %80 فیصد بنتا ہے اس تقریب کو ہمیشہ چند بڑی ادبی تقریبات میں شمار کیا جاتا ہے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا شامل ہونا بزم تخلیق انتظامیہ کی کامیابی کی ضمانت ہے 102 دوستوں کے نام پوسٹ میں لکھنا ممکن نہیں چند دوستوں کے نام شامل کر رہا ہوں محترم محمود شام(کراچی) محترم ہارون الرشید تبسم( سرگودھا) محترم ڈاکٹر ریاض مجید (فیصل اباد ) محترم نجیب جمال (لاہور) محترم نزیر قیصر (لاہور) محترم سعادت سعید (لاہور) ان دوستوں کو سٹیج سجانے کا موقع دیا گیا🌹
تلاوت قران پاک کی ذمہ داری ڈاکٹر فیصل شہزاد نے ادا کی سیرت پر گفتگو اسلامی بین الاقوامی سکالر طارق شریف پیرزادہ نے ادا کی نظامت کی بھاگ دوڑ میجر شہزاد نیر اور ڈاکٹر, فری امین نے ہاتھ میں سنبھال لی تخلیق کی تاریخ پر مضمون ساجدحبیب نے پیش کیا اور پھر عدیل برکی نے اظہر جاوید کی غزل سنا کر داد وصول کی سفیر تخلیق کا ایوارڈ امریکہ میں مقیم خاتون محترمہ فوقیہ مشتاق کو دیا گیا ادب دوست کا ایوارڈ محترم خالد محمود اور جاوید /طاہر منظور کو دیا گیا
2024 سال کے بہترین افسانے کا ایوارڈ اصف عمران (لاہور) کو دیا گیا 2024 کے بہترین مضمون کا ایوارڈ سعادت سعید( لاہور )کو دیا گیا انتظامیہ کے اراکین کو بہترین کاوش پر خصوصی شیلڈ کے ایوارڈ سے نوازا گیا لاہور سے سے باہر سے انے والے تمام دوستوں جن کی تعداد 20 کے قریب تھی خصوصی امد کی شیلڈ اور پیش کی گئی اور اظہار خیال کا موقع بھی دیا گیا خصوصا یو کے سے تشریف لائی خاتون سعدیہ سیٹھی اور امریکہ سے تشریف لائی خاتون قانع ادا کو خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا تخلیق کے فروغ اور تعاون کی شیلڈ ڈاکٹر قیصر رفیق کو دی گئی تیرویں ایوارڈ کی شیلڈ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کو دی گئی صدارت کی شیلڈ محترم محمود شام کو دی گئی چند شرکہ کے نام نصرت صدیقی حمید رازی. صائمہ افتاب جبار مرزا. اقتدار جاوید حبیب اکرم.سرفراز سید نسیم سحر.عرفان اطہر عدیل برکی.ڈاکٹر ایوب ندیم. ڈاکٹر بدر منیر سلیم شہزاد. توقیر احمد شریفی.خالد محمود سلمیٰ اعوان.پروفیسر اعتبار ساجد. حفیظ طاہر امیر بہادر ہوتی. ناصر علی سید. طارق شریف پیرزادہ اور بے شمار قابل احترام دوست جن کے ناموں کی تفصیل پرنٹ میڈیا پہ دی جا رہی ہے سب دوستوں کی امد کا شکریہ اور جو دوست وعدہ کر کے نہیں ا سکے با وجہ مجبوری باقی تمام منافقت کا رویہ تبدیل کر کے اچھے کردار و اخلاق کی خدمت سے ادب میں اپنا حصہ ڈالیں جلد تخلیق ان تمام دوستوں کے ناموں کو بھی اپ مشاورت کے بعد شائع کر رہا ہے جو اپنی موجودگی شاید تقریب میں کامیابی کی ضمانت تصور کر کے نہ انے کی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں مدیر تخلیق سونان اظہر جاوید🌹28.2.2025🌹

شہرہ افاق شاعر نصرت صدیقی کے ساتھ ایک شام🌹  اج مورخہ 13 12 2024 کو بروز جمعہ* بزم تخلیق ادبی تنظیم* کے زیر نگرانی( فیصل ...
13/12/2024

شہرہ افاق شاعر نصرت صدیقی کے ساتھ ایک شام🌹 اج مورخہ 13 12 2024 کو بروز جمعہ* بزم تخلیق ادبی تنظیم* کے زیر نگرانی( فیصل اباد) سے تشریف لائے شاعر محترم نصرت صدیقی کے ساتھ ایک شام کا انعقاد کیا گیا معزز مہمانوں کی امد نے اج کی شام کو یادگار بنا دیا شرکت کرنے والے دوستوں میں نزیر قیصر.اعتبار ساجد.ڈاکٹر کنول فیروز.ڈاکٹر محمد رفیق خان. اصف عمران. زیغم رضوی. ندیم احسن شاہ. میجر شہزاد نیر . عذرا اصغر بلقیس ریاض.مسرت کلانچوی تسنیم کوثر.شبہ طرا ز اور سونان نے شرکت کی شاعری کی اس محفل نے مشاعرے کا روپ دھار لیا اج کی تقریب کی نظامت میجر شہزاد نیر نے ادا کی صدارت کی ذمہ داری ڈاکٹر کنول فیروز نے ادا کی شاعر وسغن کی یہ محفل شام دیر تک جاری رہی اور اخر میں تمام مہمانوں نے خوبصورت تقریب کے انقاد پر ایک دوسرے کو بغلگیر ہو کے مبارکباد دی اور بزم تخلیق DPR تسنیم کوثر اور مدیر سونان اظہر جاوید کو ایک اور کامیاب دوستوں کے اکٹھ پر خراج تحسین پیش کیا اور تخلیق کی ادبی خدمات کو اور تخلیق کی 55 سالہ ادبی خدمات ک و سراہا
ماہ نامہ تخلیق اور بزم تخلیق🌹

13/12/2024
22/08/2024

پرائڈ اف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ لیجنڈ ٹی وی اور فلم کے سینیئر اداکار شجاعت ہاشمی جن کو وارث ڈرامے میں ان کے کردار نے ہمیشہ کے لیے امر کر دیا انہوں نے اپنے کیریئر میں مثبت سنجیدہ مزاحیہ منفی ہر قسم کے کرداروں سے خوب انصاف کیا اج انہوں نے انے والے تخلیق ستمبر 2024 کے شمارے پہ ایک مختصر جائزہ پیش کیا جو اپ سب دوستوں کی سماعتوں کی نرز ❤️
مدیر سونان اظہر جاوید 🌹

پچھلے ہفتے کاروباری میٹنگ ہیڈ افس ایس ایس پلاسٹک انڈسٹری لاہور ❤️CEO EDEN ORGANIC HAFIZ MUHAMMAD SHOAIB🌹CEO DE.FORBIO SU...
22/08/2024

پچھلے ہفتے کاروباری میٹنگ ہیڈ افس ایس ایس پلاسٹک انڈسٹری لاہور ❤️
CEO EDEN ORGANIC HAFIZ MUHAMMAD SHOAIB🌹
CEO DE.FORBIO SUHBAN 🌹
CEO BIO. MARK ZAFAR/ ALI🌹
CEO MEDINOON HARIS🌹🌹

نوٹ: اپ سب دوستوں کے تعاون کا شکریہ 100لوگوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے سب سے زیادہ ووٹ ٹائٹل D نے حاصل کیے43 ٹائٹلA نے...
22/08/2024

نوٹ: اپ سب دوستوں کے تعاون کا شکریہ 100لوگوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے سب سے زیادہ ووٹ ٹائٹل D نے حاصل کیے43 ٹائٹلA نے 40 ووٹ حاصل کے اپ کی رائے کا احترام کرتے ہوئے ادارہ تخلیق اے اور ڈی میں سے ستمبر 2024 کا ٹائٹل منتخب کر رہا ہے🌹
ادارہ تخلیق اپنی جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے آپ تمام قارہین اور ادب شناس دوستوں سے التماس کرتا ہے کہ وہ جمہوری طریقہ کو مد نظر رکھتے ہوئے🌹 ستمبر 2024🌹 کے ٹائیٹل انتخاب کے سلسلے میں ادارے تخلیق کی رہنمائی فرمائے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے تخلیق ٹائیٹل کو آپ دوستوں کی خواہش کے مطابق ستمبر 2024 کا سرورق بنایا جائے گا۔
نوٹ:*🌹
جو سرورق آپ کو پسند آئے اس کا اپنے میسج کے جواب میں ٹائیٹل نمبر A,B,C,D,E لکھنا لازمی ہے ۔
ماہنامہ تخلیق نے تجدید کو اپنا مستقل مسلک قرار دے رکھا ہے احباب کے مستحسن تجویز پر مدیر" تخلیق" نے ہمیشہ لبیک کہا۔
مدیر تخلیق
🌹 سونان اظہرجاوید 🌹
24-07-2024

پیارے قارئین ' تخلیق ' آج پھر آپ سے بلاواسطہ گفتگو کا مرحلہ درپیش ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا صاحب عہد موجود ...
22/08/2024

پیارے قارئین ' تخلیق '
آج پھر آپ سے بلاواسطہ گفتگو کا مرحلہ درپیش ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا صاحب عہد موجود میں علم و ادب کی دنیا کا بہت بڑا نام ہیں : تنقید ، تحقیق ، شاعری ، ادبی تاریخ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کے تحریری کنٹریبیوشن کی غیر معمولی اہمیت بلاشبہ مسلم ! استاذ الاساتذہ ہونا ان کا ایک اور امتیاز !
خواجہ صاحب مرے والد مکرم اظہر جاوید کے نہایت قریبی احباب میں شامل رہے - اس طرح ' تخلیق ' کی وراثت جب مجھے منتقل ہوئی تو اپنے ان ممدوح کی عظیم شخصیت سے استفادے کی سعادت بھی میرے حصے میں آ گئی ، جس پر سدا نازاں رہا ہوں !
یہاں کچھ سخن گسترانہ باردگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ' تخلیق ' کے اداریوں میں میری تلخ نوائی کسی ادیب / شاعر سے شخصی عناد کا اظہاریہ ہرگز نہیں بلکہ بعض رویوں پر ردعمل کی ایک صورت ہے - جس کا مقصد صرف اور اصلاح احوال ہے - فی الاصل میرا آدرش صرف اتنا ہے کہ ادب لکھنے والے اپنے برتاو میں بھی ان اعلا قدروں کے امین ثابت ہوں جن کا وہ اپنی نگارشات میں پرچار کرتے ہیں - اس طرح ان کے علم و عمل کے بیچ ابھرنے والا نقطہ ء تضاد تحلیل ہو جائے - حاشا مجھے کسی ادیب / شاعر سے مالی اعانت کی قطعا" احتیاج نہیں رہی -
یہاں اس کلام کا محل یہ ٹھیرا کہ ڈاکٹر خواجہ زکریا صاحب نے ایک دفعہ پھر مجھے امتحان میں ڈال دیا ہے - آپ سب دوستوں سے التماس ہے کہ مجھے اس آزمائش میں سرخرو کریں ! ڈاکٹر صاحب نے ہدیہ کے طور پہ دس ہزار روپے پر مشتمل ایک چیک ' تخلیق ' کو ارسال کیا ہے - یہ اس وقت تک امانت ہے جب تک آپ لوگ مجھے اس کٹھنائی سے نہیں نکال لیتے - معلوم یہ کرنا ہے کہ مجھے اس رقم کو ' تخلیق ' کے لیے بطور مالی تحفہ قبول کرلینا چاہیے یا نہیں ؟ اپنی رائے سے آگاہ کیجیے کہ میں ذاتی حیثیت میں کچھ بھی نہیں ہوں ! درحقیقت ہم سب ' تخلیق ' ہیں !!

🌹 سونان اظہرجاوید
مدیر ماہنامہ ' تخلیق ' لاہور🌹

سب دوستوں نے جس طرح 12ویں تخلیق ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی وہ یقینا ادارہ تخلیق سے آپ کی محبت اور اظہر جاوید سے عقیدت ک...
19/03/2024

سب دوستوں نے جس طرح 12ویں تخلیق ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی وہ یقینا ادارہ تخلیق سے آپ کی محبت اور اظہر جاوید سے عقیدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مارچ 2024 کے خصوصی نمبر کا ٹائیٹل آپ سب دوستوں کی نذر
اس پرچے میں تقریب کی مکمل روداد اور تصویریں موجود ہیں پرچے میں شامل چند صف اول کے لکھاریوں کے نام جن کے قلم کی طاقت سے دنیا واقف ہے:
ڈاکٹر مبارک علی،محمود شام ،ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی،انور شعور، حفیظ طاہر، حسن عسکری کاظمی، مسلم شمیم ،جمیل احمد عدیل، ڈاکٹر زاہد منیر عامر، حنیف باوا، ناصر علی سید، فرحت عباس شاہ، ایوب خاور،عزرا اصغر ،خالد اقبال یاسر،صفدر صدیق رضی، گلزار بخاری، ہارون الرشید تبسم، ڈاکٹر غافر شہزاد، تسنیم کوثر، فوقیہ مشتاق، نسیم سحر، ڈاکٹر محمد رفیق خان، ڈاکٹر ایوب ندیم، اسلم گورداس پوری، ڈاکٹر بدر منیر،محمود احمد قاضی، افتخار بخاری، سرفراز سید، ریاض حسین زیدی، مسرت کلانجوی، خاور اعجاز اور کافی صف اول کے لکھاریوں کی شمولیت تخلیق کے اعلی معیار کی ضمانت ہے انشاءاللہ جلد پرچہ آپ کے ہاتھوں میں محفوظ ہوگا۔
مدیر تخلیق
سونان اظہرجاوید🌹

08/03/2024

12واں تخلیق ایوارڈ 7 مارچ 2024 AFOHS CLUB LAHORE ❤🌹

Address

E 12 Sheraaz Villas Phase 1 Near Mian Chowk Oppo Walton Road
Lahore

Telephone

+923239526505

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Monthly Takhleeq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Monthly Takhleeq:

Share

Category