Labbaik Rickshaw Union

  • Home
  • Labbaik Rickshaw Union

Labbaik Rickshaw Union Official Page of Labbaik Rickshaw Union.

14/07/2025

ہر مظلوم کے ساتھ ! لبیک پاکستان
چونگی امر سدھو بابا فرید کالونی کچا جیل روڈ
بزرگ میاں بیوی جو کباڑیہ کا کام کر کے اپنا روز گار چلاتے تھے
گزشتہ روز پولیس نے چوری کے مال خریدنے کے الزام میں بلیک میل کرکے 15000 ہزار روپے لیے اور چھوڑ دیا

جب پی پی 160 ناظم خدمت خلق جو کہ لبیک رکشہ یونین کے صدر بھی ہیں نذیر ساحل کو پتہ چلا
تو فورا پولیس والوں کو بلایا اور موقع پر بزرگ میاں بیوی کو 15000 ہزار روپے واپس دلاواۓ اور ان سے معافی بھی منگوائی۔۔

ہمارا مشن مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے اور ظالم کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرنا ہے۔۔۔۔

13/07/2025

پریس ریلیز
ضلع لاہور
تاریخ: 13 جولائی 2025

لب یک رکشہ یونین کا گڑھی شاہو یونٹ قائم — یونین کے دائرہ کار میں مسلسل توسیع خوش آئند ہے: نصیر الدین اعوان

لاہور (پریس ریلیز) — لب یک پاکستان شعبہ خدمت خلق کے تحت قائم لبیک رکشہ یونین کے گڑھی شاہو یونٹ کا افتتاح آج باوقار انداز میں عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ناظم خدمت خلق ضلع لاہور نصیر الدین اعوان، نائب امیر رکشہ یونین عاصم رضوی اور پی پی 149 کے نامزد امیدوار میاں عبدالرزاق اور میاں محسن رضا ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں مقامی رکشہ ڈرائیورز اور یونین کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر نصیر الدین اعوان نے یونین کی تنظیمی وسعت اور بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ لبیک رکشہ یونین لاہور شہر کے رکشہ ڈرائیوروں کے حقوق کی جدوجہد میں ایک مضبوط اور بااعتماد آواز بن چکی ہے۔ گڑھی شاہو جیسا مصروف اور اہم علاقہ جہاں ہزاروں رکشہ ڈرائیور روزانہ روزی کماتے ہیں، وہاں یونین کی موجودگی نہایت ضروری تھی، جو آج الحمدللہ مکمل ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبیک رکشہ یونین نہ صرف ڈرائیوروں کے مسائل حل کرانے کا پلیٹ فارم ہے بلکہ ایک نظریاتی، اخلاقی اور تربیتی تحریک کا حصہ بھی ہے، جو خدمت خلق کو عبادت سمجھتی ہے۔ یونین کا ہر یونٹ ایک ایسا مرکز ہے جہاں رکشہ ڈرائیوروں کو نہ صرف ادارہ جاتی تحفظ دیا جائے گا بلکہ ان کی سماجی، قانونی اور فلاحی معاونت بھی کی جائے گی۔

نائب امیر عاصم رضوی اور میاں عبدالرزاق لیگل ایڈوائزر میاں محسن رضا ایڈوکیٹ نے بھی رکشہ برادری سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم ہر فورم پر رکشہ ڈرائیوروں کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اختتام پر دعائے خیر کی گئی اور تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لبیک رکشہ یونین شہر کے ہر علاقے میں یونٹس قائم کرے گی تاکہ ہر رکشہ ڈرائیور اپنے حق، تحفظ اور عزت کے ساتھ جینے کے لیے ایک مضبوط آواز سے جڑ سکے۔

جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت
ضلع لاہور

03/07/2025

پریس ریلیز
ضلع لاہور
تاریخ: 3 جولائی 2025

لبیک رکشہ یونین اور ٹریفک پولیس کے باہمی تعاون سے روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد — ناظم خدمت خلق ضلع لاہور نصیرالدین اعوان کی قیادت میں رکشہ ڈرائیورز کو درپیش مسائل پر مؤثر آواز بلند

لاہور (پریس ریلیز) لبیک ضلع لاہور کے شعبہ خدمت خلق کے تحت چلنے والی "لبیک رکشہ یونین" کی جانب سے لکشمی چوک کے قریب روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹریفک پولیس لاہور نے باقاعدہ شرکت کی۔ ورکشاپ کی قیادت ناظم خدمت خلق ضلع لاہور نصیرالدین اعوان نے کی، جبکہ یونین کے دیگر عہدیداران اور سینکڑوں رکشہ ڈرائیورز شریک ہوئے۔

اس موقع پر ناظم خدمت خلق ضلع لاہور نے واضح طور پر کہا کہ رکشہ ڈرائیور شہر کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جنہیں چالانوں، بدسلوکی اور بے جا پابندیوں کی بجائے سہولیات اور عزت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے ٹریفک پولیس افسران سے مطالبہ کیا کہ غریب رکشہ ڈرائیورز پر چالان بازی کا سلسلہ بند کیا جائے، خاص طور پر اُس وقت جب ڈرائیور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے تیار ہوں۔

نصیرالدین اعوان نے مزید کہا کہ لاہور کی پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے فعال اور محنتی طبقہ رکشہ ڈرائیور ہیں، جو روزانہ لاکھوں شہریوں کی نقل و حرکت کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔ ان کا تحفظ اور سہولت ہماری اولین ترجیح ہے۔

ورکشاپ میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی، ون وے کی خلاف ورزی سے پیدا ہونے والے خطرات، اور شہری نظم و ضبط کی اہمیت پر آگاہی دی۔ اس دوران یونین کی جانب سے یہ مؤقف بھی دوٹوک انداز میں رکھا گیا کہ رکشہ ڈرائیوروں کو جب تک تربیت اور رہنمائی نہیں دی جائے گی، صرف سزائیں اور جرمانے مسائل کا حل نہیں ہو سکتے۔

نصیرالدین اعوان نے کہا کہ تحریک کا مشن صرف سیاسی نہیں، بلکہ سماجی و اخلاقی اصلاح بھی ہے، اور لبیک رکشہ یونین اسی مشن کا حصہ ہے جو خدمت خلق کے نظریے کے تحت شہر کے محنت کش طبقے کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپز آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ ڈرائیور حضرات کو ایک باوقار، باخبر اور محفوظ ماحول میسر آ سکے۔

پریس ریلیز کے اختتام پر ناظم خدمت خلق نے کہا کہ تحریک کے کارکن، چاہے وہ رکشہ چلاتے ہوں یا کسی اور پیشے سے وابستہ ہوں، ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے — اور جہاں کہیں ریاستی و انتظامی زیادتی ہوگی، وہاں لبیک کی تنظیمی قوت آواز بن کر ابھرے گی۔

جاری کردہ :
شعبہ نشر و اشاعت
ضلع لاہور

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Labbaik Rickshaw Union posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share