Nazee collection

Nazee collection entertainment only
(1)

شکاری حضرات :اس پرندے پر تھوڑا رحم کریں، اس فقیر پرندہ کو جینے دو یہ امن کہ علامت سمجھا جانے والا پرندہ اب نایاب ہوتا جا...
06/11/2025

شکاری حضرات :اس پرندے پر تھوڑا رحم کریں، اس فقیر پرندہ کو جینے دو یہ امن کہ علامت سمجھا جانے والا پرندہ اب نایاب ہوتا جارہا ہے۔

صوبہ سندھ میں فاختہ چاولوں کی فصل کی کٹائی کے موسم میں اور تھر میں بہار کے موسم میں جب پیلوں پکتی ہیں، تو یہ بہت زیادہ نظر آتی ہے۔ سندھ میں کچھ سالوں سے پانی کی کمی کی وجہ سے چاول کی فصل انتہائی کم کاشت ہونے کا اثر بھی فاختہ پر پڑا۔ مقامی دیسی درختوں کی کٹائی اور بدیسی درخت لگانے کے رواج سے بھی ان کے رہنے کے علاقے کم سے کم ہوتے چلے گئے ہیں۔ فاختہ بہت ہی معصوم پرندہ ہونے کی وجہ سے اسے شکار کرنا آسان ہوتا ہے اس میں چالاکی اور پھرتی کم ہوتی ہے۔ پرندوں کے شکاری حضرات کی رگیں اسے دیکھتے ہی پھڑک اٹھتی ہے۔ اکثر نئے شکاری نشانہ بازی کی مشق اسی پر کرتے ہیں۔ فاختہ زیادہ تر اکٹھے رہنا پسند کرتی ہیں۔ ایک غول میں کبھی کبھی سو سے بھی زیادہ ہوتی ہیں۔ سال میں دو بار، دو سے چار تک انڈے دینے اور 21 دنوں تک ان پر بیٹھنی والی فاختہ کے انڈوں اور بچوں کا ایک بڑا دشمن کوا بھی ہے فاختہ ماں کی جنگ کوؤں سے اپنے انڈوں اور بچوں کو بچانے کے لیے چلتی رہتی ہے۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nazee collection posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share