22/10/2025
بزنس کونسا کریں۔۔یہ سوال بہت زیادہ آتا میرے پاس آئیے ایک چیک لسٹ دے دیتا ہوں مکمل ان چیزوں کو دیکھنے کے بعد آپکو آٹو میٹکلی سمجھ آ جائے گی کہ کونسا بزنس چوز کرنا آپ نے۔۔۔کونسا بزنس آپ کے لیے ٹھیک رہے گا۔۔۔یہ کیلکولیشن کی گیم ہے اندازے کی نہیں کہ جو ٹھیک لگا کر لیا۔۔۔!!
نمبر ون اور موسٹ امپورٹنٹ: سب سے پہلے تو خود کو دیکھیں۔۔۔ خود کے شوق، سورسز، ریسورسز، سکلز، ایکسپرٹیز اور ایکسپیرنسز یہ سب سے پہلے دیکھیں یہ سب سے زیادہ اہم ہے۔۔۔ پھر ان سے میچ کرنے والے بزنسز کی لسٹ بنائیے دو چار پانچ دس جتنے بھی ہوں۔۔۔ پھر یہ یہ سٹیپس کرنے۔۔۔!!
۔2. مارکیٹ ریسرچ
ڈیمانڈ چیک کریں: کیا واقعی اس پروڈکٹ/سروس کی مارکیٹ میں ضرورت ہے یا یہ بس ایک ٹرینڈ ہے؟
مارکیٹ سائز: لوکل اور آن لائن دونوں میں یہ بزنس کتنا بڑا ہو سکتا ہے۔
کمپیٹیشن: اس فیلڈ میں اور کتنے پلیئرز ہیں؟ ان کی اسٹرینتھ اور کمزوریاں کیا ہیں۔۔۔
۔3. کسٹمر اینالیسز
ٹارگٹ آڈیئنس: آپ کا پروڈکٹ/سروس کس طبقے کو چاہیے۔۔۔؟ (طالب علم، پروفیشنلز، فیملیز وغیرہ)
پرائس سینسیٹیویٹی: لوگ اس پر کتنا خرچ کرنے کو تیار ہیں۔۔۔؟
۔4. فنانشل اینالیسز
ابتدائی سرمایہ: اسٹارٹ اپ کاسٹ کتنی لگے گی؟
بریک ایون پوائنٹ: کتنے مہینے میں لاگت پوری ہو گی؟
پرافٹ مارجن: ہر یونٹ پر نیٹ پرافٹ کتنا ہوگا؟
کیش فلو: کیا روزانہ/ماہانہ اخراجات پورے کرنے کے لیے بزنس خود چل سکے گا؟
۔5. رسک اینڈ سیفٹی
لیگل کمپلائنس: لائسنس، رجسٹریشن، ٹیکس وغیرہ۔
رسک فیکٹرز: بزنس کسی ایکسٹرنل فیکٹر پر ڈیپینڈنٹ تو نہیں(مہنگائی، امپورٹ رُک جانا، نیا کمپیٹیٹر) ان صورتوں میں بند ہو جانے والا تو نہیں۔۔۔
۔6. اسکیل ایبیلٹی
فیوچر گروتھ: کیا یہ بزنس بڑھ سکتا ہے یا ایک چھوٹے لیول پر ہی محدود رہے گا؟
ٹیکنالوجی ایڈاپشن: نئی ٹیکنالوجی اس پر مثبت اثر ڈالے گی یا منفی۔۔ٹیکنالوجی کے استعمال سے بڑھے گا یا بند ہو جائے گا۔۔!!
ایگزٹ پلان: کل کو اگر آپ اسے بیچنا چاہیں یا پارٹنر لینا چاہیں تو مارکیٹ اسے بطور کمپنی بطور بزنس قبول کریں گی۔۔؟
یہ چیک کرنے کے بعد کیا کرنا وہ اگلی تحریر میں۔۔!!
سوالات کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔۔۔!!
تحریر: ماسٹر محمد فہیم امتیاز
انٹرپرینیور | بزنس کنسلٹنٹ
#ماسٹرمحمدفہیم