27/09/2025
اللّٰہ کے بعد نہیں صرف اللّٰہ۔۔۔۔
یہ کہنا درست نہیں کہ “اللّٰہ میرا پہلا سہارا ہے، اس کے بعد میرے ماں باپ، رشتے دار یا کوئی اور میرا سہارا ہیں۔” اور نہ ہی یہ کہنا مناسب ہے کہ “اللہ کے بعد تم ہی میرے لیے سب کچھ ہو۔” کیونکہ "بعد" وہاں ہوتا ہے جہاں پہلا کافی نہ ہو، یا کسی دوسرے کی ضرورت باقی ہو۔ مگر اللہ تو کامل ہے، مکمل طور پر کافی ہے، ہر شے پر قادر ہے۔ اس کے بعد کسی اور کا ذکر کرنا توکل کی اصل روح کو کمزور کر دیتا ہے۔
اللہ وہ ہستی ہے جس کے اختیار کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہلتا، جس کی اجازت کے بغیر نہ کوئی فائدہ پہنچا سکتا ہے، نہ نقصان۔ وہی سننے والا، دیکھنے والا، دلوں کے حال جاننے والا، اور سب کا نگہبان ہے۔ جب وہ سب کچھ جانتا اور سنبھالتا ہے، تو سہارا صرف اسی پر رکھنا عقل اور ایمان دونوں کا تقاضا ہے۔
یاد رکھو! اگر پوری دنیا بھی مل کر تمہیں فائدہ دینا چاہے، تو کچھ نہیں کر سکتی جب تک اللہ نہ چاہے۔ اور اگر سب مل کر نقصان پہنچانا چاہیں، تو کچھ نہیں بگاڑ سکتے جب تک اللہ حفاظت نہ کرے۔ اسباب اور رشتے صرف ظاہری ذریعے ہیں، اصل کارساز صرف ایک اللہ ہے۔
لہٰذا، دل کا بھروسہ، امید، دعا اور توکل سب صرف اللہ سے جوڑو۔ اسی سے مانگو،اور دل سے یقین رکھو کہ وہی کافی ہے
حسبنا اللہ ونعم الوکیل