Neelam Muneer Khan Fans & Lovers

Neelam Muneer Khan Fans & Lovers Software Company

ہول سیل ڈیلرز کے لیے ایک مکمل سوفٹ ویئر، 7 دن کے فری ٹرائل پیریڈ کے ساتھ ،https://www.karyanapro.online/
04/09/2026

ہول سیل ڈیلرز کے لیے ایک مکمل سوفٹ ویئر، 7 دن کے فری ٹرائل پیریڈ کے ساتھ ،https://www.karyanapro.online/

03/09/2026
03/09/2026

*جیسے جیسے مایوسی بڑھے، یقین اور ایمان کی طاقت کو بڑھا دیں*

جس نے آپ کا نصیب لکھا ہے وہ نصیب بدلنے کی طاقت بھی رکھتا ہے، بس آپ دعا کرتے رہیں اور یقین رکھیں، پھر دیکھیں کیسے آپ کی آنکھوں کے سامنے آپ کے نصیب کے صفحے پلٹتے ہیں۔ ❤️

02/09/2026

ہم کب مریں گے؟

صاحبو! کبھی کبھی دل میں ایک ایسی آرزو جنم لیتی ہے جس کا ذکر ہر کسی سے نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ہجوم ان رازوں پر ہنستا ہے جو اس کی سمجھ سے باہر ہوں، اور جو بات عقل کی گرفت میں نہ آئے اسے مذاق بنا دینا آسان ہوتا ہے۔ مگر دانا جانتے ہیں کہ زندگی محض سانس لیتے رہنے کا نام نہیں، شاید زندگی اس لمحے کا نام ہے جب انسان اپنے اندر جلنے کی ہمت پیدا کرتا ہے۔

ایک خاموش شمع کو دیکھو، جو اندھیرے میں جل رہی ہے، اور اس کی روشنی میں اچانک تمہیں اپنے اندر کوئی اجنبی سی کیفیت محسوس ہونے لگتی ہے، جیسے کوئی پرانا پردہ آہستہ سے سرک گیا ہو، جیسے اندھیرے کی گرفت ڈھیلی پڑ رہی ہو اور تمہارے اندر کوئی نئی پیاس جنم لے رہی ہو۔ ایسی پیاس جو تمہیں تمہارے محدود وجود سے باہر نکال کر کسی بلند تر حقیقت کی طرف کھینچتی ہے۔ پھر فاصلے بے معنی ہو جاتے ہیں، اور تم روشنی کی طرف کھنچے چلے جاتے ہو، بالکل اس تتلی کی طرح جو شمع کے گرد منڈلاتی ہے، اس کی روشنی سے مسحور ہوتی ہے اور آخرکار اسی روشنی میں خود کو جلا دیتی ہے۔

شاید یہی عشق ہے؛ اپنے آپ کو بچانے کا نام نہیں، بلکہ اپنے آپ کو اس مقام تک لے جانے کا نام ہے جہاں فنا ہونے کا خوف بھی باقی نہ رہے۔ لیکن اس راز تک ہر کوئی نہیں پہنچتا۔ جب تک انسان اپنے اندر کے پرانے وجود کو مرنے اور ایک نئے وجود میں جنم لینے کا ہنر نہیں سیکھتا، تب تک وہ اس تاریک زمین پر محض ایک اداس اور بے قرار مہمان ہے، جو اپنی اصل منزل سے بے خبر بھٹکتا رہتا ہے۔

صاحبو! شاید زندگی کا سب سے بڑا سوال یہ نہیں کہ ہم کب مریں گے، بلکہ یہ ہے کہ ہم کب اپنے پرانے وجود سے مر کر ایک نئی حقیقت میں جنم لیں گے۔ شاید وہی لمحہ ہے جب فنا، بقا کا دروازہ بن جاتی ہے۔

بلھے شاہ اساں مرنا ناہیں
گور پیا کوئی ہور
دعاگو

02/09/2026

*خوش رہنا ہے تو…*

ہر اداس لمحے کو دل میں جگہ نہ دیں۔
زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو محسوس کریں، انہیں Celebrate کریں اور ہر نعمت پر شکر ادا کریں۔

*خوشی بڑی وجہ کی محتاج نہیں ہوتی۔*

30/08/2026

*اے میرے پروردگار! اپنا خاص کرم فرما، ہماری پریشانیاں دور فرما، 🥹🤲ہمارے دلوں کو سکون، گھروں کو خوشیوں، رزق کو برکت اور زندگی کو آسانیوں سے بھر دے۔ ہماری خطاؤں کو معاف فرما، ہمیں ہر آزمائش، مصیبت اور برائی سے محفوظ رکھ اور ہمارے لیے وہاں سے راستے کھول دے جہاں سے ہمیں گمان بھی نہ ہو۔ ہمارے والدین، اہلِ خانہ اور تمام پیاروں کو صحت، سلامتی اور خوشحال زندگی عطا فرما۔ ہماری جائز دعاؤں اور نیک تمناؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما۔ آمین یا رب العالمین🤲🤍"*

29/08/2026

*پاکستان کے ہسپتالوں، سکولوں کی حالت کیسے ٹھیک ہوسکتی ہے؟*

پاکستان میں نیا قوانین بننا چاہیے 👇🏼

◀️پہلا قانون: تمام سرکاری ملازمین سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروائیں، باہر سے علاج کروائے گا تو نوکری سے جائے

◀️دوسرا قانون: سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو پرائیویٹ کلینک چلانے پر پابندی ہونی چاہیے

◀️تیسرا قانون: سرکاری ملازمین کے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں داخلے کی پابندی ہونی چاہئیے

نوٹ: جب سرکاری ملازمین اور اُنکی فیملی سرکاری ہسپتالوں میں علاج اور سکولوں میں تعلیم حاصل کریں گے تو ہسپتالوں اور سکولوں کے حالات دِنوں میں ٹھیک ہو جائیں گے

Address

Johar Town
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Neelam Muneer Khan Fans & Lovers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share