MS Eleve Marketers

MS Eleve Marketers "Elevate Your Online Presence ,Elevate Your Business"

27/03/2026
*اللہ کے ساتھ تعلق آپ کو وہاں پہنچا سکتا ہے جہاں کوئی بھی ڈگری نہیں پہنچا سکتی۔۔۔۔۔
27/03/2026

*اللہ کے ساتھ تعلق آپ کو وہاں پہنچا سکتا ہے جہاں کوئی بھی ڈگری نہیں پہنچا سکتی۔۔۔۔۔





18/02/2026

Ramadan Mubarak 🌙✨
May this holy month purify our hearts, strengthen our faith, and bring peace to every home.
To my sweet viewers — may your duas be accepted and your hearts be filled with نور. 🤍
— Rabi

゚viralvideo







Ap ka kia khiyal h is bary main
02/02/2026

Ap ka kia khiyal h is bary main

27/11/2025

I got over 7,850 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

عجیب بات ہے کہ ہم سب جانتے ہیں زندگی کتنی مختصر ہے، پھر بھی “جیو اور جینے دو” کے آسان سے اصول پر عمل نہیں کرتے۔ لوگ دوسر...
19/11/2025

عجیب بات ہے کہ ہم سب جانتے ہیں زندگی کتنی مختصر ہے، پھر بھی “جیو اور جینے دو” کے آسان سے اصول پر عمل نہیں کرتے۔ لوگ دوسروں کے راستے کیوں مشکل بناتے ہیں؟ شاید اس لیے کہ دلوں میں نرمی کم اور انا زیادہ ہو چکی ہے۔ حسد، ضد اور مقابلے نے انسان کو اتنا بے چین کر دیا ہے کہ اسے دوسروں کی خوشی کھٹکتی ہے۔ جب دل تنگ ہو جائے تو دوسروں کی کامیابیاں بھی بوجھ لگتی ہیں، اور انسان جانے انجانے میں دوسروں کے لیے مشکلات کھڑی کرتا ہے، صرف اس لیے کہ وہ خود کو بہتر ثابت کرنا چاہتا ہے۔
بہت سے لوگ دوسروں کی تکلیف کو تکلیف نہیں سمجھتے، وہ یہ بھی نہیں دیکھتے کہ ہر شخص اپنی ہی جدوجہد، تھکن اور دکھ اپنے دل میں لیے چل رہا ہے۔ ایک سخت لفظ، ایک غلط رویہ، ایک غیر ضروری رکاوٹ کسی کی پوری زندگی کو تلخ بنا سکتی ہے۔ افسوس کہ لوگ یہ بھول گئے ہیں کہ جو آسانی ہم دوسروں کو دیتے ہیں، وہی کبھی نہ کبھی ہمارے راستے میں لوٹ کر آتی ہے۔
اگر ہم دلوں میں تھوڑی سی وسعت، تھوڑی سی مہربانی اور تھوڑا سا یقین پیدا کر لیں کہ دنیا سب کے لیے ہے، تو شاید “جیو اور جینے دو” صرف جملہ نہ رہے، بلکہ انسانیت کا طرزِ عمل بن جائے۔ دوسروں کو جینے دیں، کیونکہ یہی زندگی کو خوبصورت بناتا ہے۔
سعدیہ عمران

محبت دو پیروں پر کھڑی ہوتی ہے: توجہ اور عزت۔ اگر ان میں سے ایک بھی کمزور پڑ جائے، تو محبت کا وجود ڈگمگا جاتا ہے۔سعد یہ ع...
19/07/2025

محبت دو پیروں پر کھڑی ہوتی ہے: توجہ اور عزت۔ اگر ان میں سے ایک بھی کمزور پڑ جائے، تو محبت کا وجود ڈگمگا جاتا ہے۔

سعد یہ عمران کے قلم سے ۔۔۔۔

جب کوئی آپ سے محبت کرتا ہے، تو وہ نہ صرف آپ کی موجودگی کو محسوس کرتا ہے بلکہ آپ کی ہر چھوٹی بات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔

*توجہ* ... وہ خاموش زبان ہے جو کہے بغیر سب کچھ کہہ جاتی ہے۔ جب آپ کسی کی آنکھوں میں خاموشی سے جھانکیں اور وہ سمجھے کہ آپ نے اس کا حال سن لیا ہے، وہی توجہ ہے۔ صبح کا پہلا پیغام، بارش میں بھیگی شام کا خیال، یا کسی مصروف دن میں بس ایک لمحہ — جس میں صرف وہ ہو — یہی تو محبت کی سانسیں ہیں۔

لیکن اگر توجہ نہ ہو، تو ❤️ دل خالی سا لگنے لگتا ہے، جیسے کوئی آپ کے ہونے یا نہ ہونے سے بے خبر ہو۔

*عزت* ؟ محبت کی روح ہے۔ جب کوئی آپ کی باتوں میں وقار دیکھے، آپ کی خاموشی کو بھی سمجھنے کی کوشش کرے، اور آپ کے خوابوں کو اپنی حقیقت مانے —
جب کوئی آپ سے محبت کرتا ہے، تو وہ نہ صرف آپ کی موجودگی کو محسوس کرتا ہے بلکہ آپ کی ہر چھوٹی بات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ یہ توجہ — وقت دینا، خیال رکھنا، سننا اور محسوس کرنا — محبت کی بنیاد ہوتی ہے۔ لیکن اگر توجہ نہ ہو، تو دل خالی سا لگنے لگتا ہے، جیسے کوئی آپ کے ہونے یا نہ ہونے سے بے خبر ہو۔
*عزت* یہ نہیں کہ آپ کسی کو "عزیز" کہہ دیں، بلکہ یہ ہے کہ آپ اس کے جذبات، رائے، خودی اور وقار کو اہمیت دیں۔ محبت میں اگر عزت نہ ہو، تو رشتہ ایک طرفہ قربانی بن جاتا ہے، جہاں ایک انسان ٹوٹتا ہے اور دوسرا بے پروا رہتا ہے۔

محبت معذور تب ہوتی ہے جب یا تو توجہ ختم ہو جائے یا عزت کا دامن چھوٹ جائے۔ ایک سچی محبت وہی ہے جو ان دونوں ستونوں پر برابر کھڑی ہو۔ ۔از سعد یہ عمران

_*جدائی موت ہوتی ہے_ ۔*  *سعد یہ عمران کے قلم سے*جدائی موت ہوتی ہے، بالکل ویسے جیسے پتے شجر سے گرتے ہیں۔ وہ خاموشی سے، آ...
30/06/2025

_*جدائی موت ہوتی ہے_ ۔*

*سعد یہ عمران کے قلم سے*

جدائی موت ہوتی ہے، بالکل
ویسے جیسے پتے شجر سے گرتے ہیں۔ وہ خاموشی سے، آہستہ آہستہ اور بے آواز گرتے ہیں۔ نہ چیختے ہیں، نہ روکتے ہیں، بس خود کو ہوا کے حوالے کر دیتے ہیں، ایک آخری بار شجر کو دیکھتے ہیں اور پھر زمین پر آن گرتے ہیں، جہاں ہر قدم انہیں روندتا ہے۔ ہر جوتی ان کے وجود کو مٹاتی ہے، اور کوئی نہیں پوچھتا کہ وہ کیوں گرے؟ شجر خاموش رہتا ہے، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو، جیسے کوئی تعلق تھا ہی نہیں۔ مگر پتے جانتے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جدائی واقعی موت ہوتی ہے—ایسی موت جو جسم سے پہلے روح کو لے جاتی ہے، جو خاموشی سے دل میں اُترتی ہے اور جس کا نہ کفن ہوتا ہے، نہ جنازہ۔

جدائی ایک بے نشان قبر کی طرح ہے، جہاں نہ کوئی نام ہوتا ہے، نہ تاریخ، نہ دعائیں—صرف تنہائی، اور وہ ہوا کا تھپڑ جو بار بار یاد دلاتا ہے کہ تم اب شجر کا حصہ نہیں رہے۔ تم اب بس زمین پر ایک بوجھ ہو۔ ہر گزرتا لمحہ ایک اور کچلا ہوا احساس ہوتا ہے، ہر گزرنے والا انسان ایک اور لاتعلق نظر۔ پتے سوچتے ہیں، شجر نے روکا کیوں نہیں؟ کیا وہ بے وفا تھا، یا وقت ظالم تھا، یا قسمت ہی ایسی تھی؟ جدائی کا لمحہ ایک قیامت جیسا ہوتا ہے، جیسے کوئی تمہارا آپ تم سے چھین لے۔ شجر کی ہر شاخ گواہ ہوتی ہے اُس لمحے کی جب پتہ الگ ہوا، جب رشتہ ٹوٹا اور ایک کہانی لفظوں کے بغیر، آواز کے بغیر، بس خاموشی کے کفن میں دفن ہو گئی۔
ہم سب وقت کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں، جیسے ہر پتہ۔ جدائی نے سب کو چھوا ہے—کسی کی ماں، کسی کا دوست، کسی کا پیار، کسی کی امید—سب ہی روندے گئے، جیسے پتے۔ شجر بدلتے رہے، کہانیاں بدلتی رہیں، مگر انجام ہمیشہ ایک ہی رہا: تنہائی، خاموشی، اور مٹی۔

*سعد یہ عمران کے قلم سے*

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MS Eleve Marketers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share