Wassi shah

Wassi shah چھوڑ کے جانے والوں کو کیا پتہ یادیں عذاب ہوتی ہیں ..�

20/11/2024

گھاؤ گنتے نہ کبھی" زخم شماری" کرتے
عشق میں ہم بھی اگر "وقت گزاری" کرتے

تجھ میں تو خیر محبت کے تھے پہلو ہی بہت
دشمن جاں بھی اگر ہوتا تو" یاری" کرتے۔

ہوگئے دھول تیرے راستے میں بیٹھے بیٹھے
بن گئے عکس تیری" آئینہ داری "کرتے۔

وقت آیا ہے جدائی کا تو اب سوچتے ہیں
تجھے اعصاب پہ اتنا بھی "نہ طاری" کرتے۔

ہوتے سورج تو ہمیں شاہِ فلک ہونا تھا
چاند ہوتے تو ستاروں پر "سواری "کرتے۔

کبھی ایک پل نہ ملا تختِ تخیل ورنہ
تیری ہر سوچ کو ہم "راجکماری" کرتے۔

آخری داؤ لگانا نہیں آیا "محسن"
زندگی بیت گئی خود کو "جواری" کرتے۔

16/11/2024

🌺💚میری توبہ میری توبہ
🌺💚میری توبہ میری توبہ
🌺💚تُو معاف کرے گا میرے سارے گناہ
🌺💚میری توبہ میری توبہ

🌺💚مجھے معلوم ہے مجرم ہوں میں اور تُو میرا حاکم
🌺💚جبھی تو آج میری آنکھ میں اشکوں کی ہے رِم جِھم
🌺💚کوئی بندہ تیرے در پر جو آنسو رول دیتا ہے
🌺💚میرے مولا درِ توبہ تُو اُس پر کھول دیتا ہے
🌺💚تُو ضرور سُنے گا میرے دل کی صدا
🌺💚میری توبہ میری توبہ

🌺💚تیرے در پر کیوں نہ میں سوال کروں،
🌺💚تُو رحیم بھی ہے تُو کریم بھی ہے
🌺💚میں تو پست بھی ہوں ، میں حقیر ہوں ،
🌺💚تُو بلند بھی ہے تُو عظیم بھی ہے
🌺💚جو میں جھیل چُکا ہوں وہ بہت ہے سزا
🌺💚میری توبہ میری توبہ

🌺💚غم کا مارا ہوں ، بے سہارا ہوں،
🌺💚ہُوں بُرا یا بھلا تمہارا ہوں
🌺💚میری توبہ میری توبہ
🌺💚میرے گناہ زیادہ ہیں یا تیری رحمت
🌺💚کریم تُو ہی بتا دے حساب کر کے مجھے
🌺💚میری توبہ میری توبہ

🌺💚مجھے کر دے معاف اپنے رسولِ پاک (ص) کے صدقے
🌺💚خطائیں بخش دے میری شہِ لولاک (ص) کے صدقے
🌺💚میرے مالک دہائی ہے تجھے آلِ پیمبر کی
🌺💚رہا کر دے غموں سے کربلا کی خاک کے صدقے
🌺💚اندھیروں میں مجھے تابندگی دے دے میرے مولا
🌺💚نیا مجھ کو شعورِ زندگی دے دے میرے مولا
🌺💚میری توبہ میری توبہ
🌺💚میری توبہ میری توبہ
🌺💚میری توبہ میری توبہ
🌺💚میری توبہ میری توبہ

Address

Lahore
Lahore
05450

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wassi shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share