TEZ Tareen

TEZ Tareen سوشل میڈیا صارفین کی پسندیدگی ، اظہار راۓ ، نیز سیاسی و سماجی آزاد سوچ اور فکر کا متحمل ڈیجیٹل میڈیا

One of the largest news operations in the world across TV, radio, web, mobile and social media.

طلباء کا مستقبل بچائیں ، وزیر اعلی پنجاب سے درخواست
01/12/2025

طلباء کا مستقبل بچائیں ، وزیر اعلی پنجاب سے درخواست

لاہورـ  نیلا گنبد مزارکے اطراف سے تجاوزات و املاک ہٹانے سے گنبد کی شکل واضح ہو گئی،عرصہ دراز کے بعد نیلا گنبد مزارشہریوں...
26/11/2025

لاہورـ نیلا گنبد مزارکے اطراف سے تجاوزات و املاک ہٹانے سے گنبد کی شکل واضح ہو گئی،عرصہ دراز کے بعد نیلا گنبد مزارشہریوں کو باہر سڑک سے نظر آنے لگا۔

24/11/2025

ضمنی انتخابات 2025ء / پنجاب اسمبلی کے تمام 7 حلقوں کا مکمل رزلٹ
PMLN= 6
PPP= 1
PTI=0

1. PP 87 Mianwali

پاکستان مسلم لیگ ن کے علی حیدر نیازی کامیاب

2. PP 73 Sarghoda

پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں سلطان علی رانجھا کامیاب

3. PP 98 Faisalabad

پاکستان مسلم لیگ ن کے آزاد علی تبسم کامیاب

4. PP 115 Faisalabad

پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد طاہر پرویز کامیاب

5. PP 116 Faisalabad

پاکستان مسلم لیگ ن کے احمد شہیریار کامیاب

6. PP 203 Sahiwal

پاکستان مسلم لیگ ن کے حنیف جٹ کامیاب

7. PP 269 Muzaffargarh

پاکستان پیپلزپارٹی کے میاں علمدار قریشی کامیاب

09/11/2025

31/10/2025

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025ء کی بجائے اپریل 2026ء میں منعقد ہونگے

31/10/2025

چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، 8 ہزار روپے کلو سستا

شہر ملتان میں چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہو گئی،سردیوں کا مقبول میوہ چلغوزہ 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا۔

ملتان میں پچھلے سال 16 ہزار روپے کلو ملنے والا چلغوزہ اب 8 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔

دکاندار کاکہنا تھا کہ اس سال چلغوزہ کی فصل وافر ہے،جس کی وجہ سے ریٹ آدھے ہو گئے ہیں،چلغوزے کی قیمت کم ہوتے ہی مارکیٹوں میں بہار آ گئی۔

دوسری جانب شہری کاکہناتھا کہ سستا چلغوزہ، سردیوں کی محفلوں کا لازمی حصہ بننے لگا، پچھلے سال سوچ کر خریدتے تھے، اب کھل کر لے رہے ہیں۔

31/10/2025

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا (تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ اگر یہ اضافہ منظور کر لیا گیا تو یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل نئی قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ،ترجمان اوگرا

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ اور درآمدی اخراجات میں اضافے کے باعث قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر ٹیکسوں میں اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی بھی قیمتوں کے بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں تو آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں اضافہ محدود رکھا جائے گا۔ تاہم، اگر ڈالر مزید مہنگا ہوا یا عالمی سطح پر تیل کے نرخ بڑھے تو اگلے پندرہ روزہ جائزے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

31/10/2025

معروف یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی رشوت کیس اہم پیشرفت

سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے گرفتار 6 افسران سے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ریکور

ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سے ایک کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ریکور کیے گئے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض سے 36 لاکھ 48 ہزار روپے ریکور کیے گئے
سب انسپکٹر علی رضا سے 70 لاکھ ریکور کیے گئے

سب انسپکٹر یاسر رمضان گجر سے 19 لاکھ ریکور کیے گئے

ڈپٹی ڈائریکٹر زوار احمد سے 9 لاکھ روپے ریکور کیے گئے

20/10/2025

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ہر یونین کونسل میں 13 ارکان شامل ہوں گے، ایکٹ

جن میں 9 براہ راست منتخب کونسلرز اور 4 مخصوص نشستیں خواتین، نوجوان، مزدور اور اقلیتوں کے لیے مختص ہوں گی، ایکٹ

یونین کونسل کے چئیرمین اور نائب چئیرمین کے انتخاب داخلی انتخابات کے ذریعے ہوں گے، ایکٹ

منتخب ارکان کو ایک ماہ کے اندر سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنی ہوگی، ایکٹ

یونین کونسل میں وارڈ سسٹم کو ختم کیا جائے گا، ایکٹ

20/10/2025

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے۔ گورنر کے دستخط کے بعد اب اس قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جسے پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کو ارسال کرے گی۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی رواں سال دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے چکا ہے

18/10/2025

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی۔۔۔۔۔۔۔۔

سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی اور فی
تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ46 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 9088 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 82 ہزار630 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 106 ڈالر کم ہو کر 4252 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ دو روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے بڑھی تھی۔

17/10/2025

بنوں میں زور دار دھماکہ
بنوں: تھانہ میریان کی حدود مزنگہ پولیس چوکی کو بارود سے بھری زرنج رکشہ پولیس فائرنگ سے ٹارگٹ سے پہلے ہی اڑ گئی
بنوں: پولیس کی فائرنگ سے بارود سے بھری زرنج رکشہ میں دھماکہ
بنوں: بارود سے بھری زرنج رکشہ ٹارگٹ تک نہ پہنچ سکی ، ڈی پی او سلیم عباس کلاچی
بنوں: دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں ،
بنوں ' پولیس کی بھری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ، ڈی پی او سلیم عباس کلاچی

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TEZ Tareen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TEZ Tareen:

Share

Welcome