PK News Central

PK News Central Stay Updated with Trusted Pakistani News
Your Hub for News & Updates

26/12/2024

A video has surfaced of Zayd Hussain Nawaz Sharif, grandson of former premier and PML-N leader Nawaz Sharif, reciting verses from the Holy Quran in a heartfelt voice.

PK News Central Breaking News Dunya News UrduPoint.com

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے افغانستان میں فوجی کارروائی کے معاملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گر...
26/12/2024

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے افغانستان میں فوجی کارروائی کے معاملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروہوں سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے سرحدی علاقوں میں کارروائیاں کرتا ہے۔⁣

جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور ہم دہشت گردی کے خطرے سے مقابلے کے لیے افغانستان کے ساتھ ہمیشہ ڈائیلاگ اور باہمی اشتراک کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف حملوں میں استعمال ہونے سے روکے گا۔⁣

طالبان حکومت نے تصدیق کی تھی کہ منگل کی شام پاکستانی فوج کے فضائی حملے میں 46 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان حکومت نے تمام ہلاک افراد کو عام شہری بتایا ہے۔ ⁣

پاکستان کی فوج نے باضابطہ طور پر اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کارروائی میں ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں سمیت 42 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔⁣

طالبان وزارتِ دفاع نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
PK News Central Breaking News Dunya News UrduPoint.com

لاہور کے علاقہ چوہنگ میں کھانا دیر سے دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔ لاہور کے علاقہ چوہنگ میں افسوسناک واقعہ پیش آی...
26/12/2024

لاہور کے علاقہ چوہنگ میں کھانا دیر سے دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔ لاہور کے علاقہ چوہنگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،سفاک بھائی نے کھانا دیر سے دینے پر بھائی کو قتل کر دیا ،مقتولہ سکول ٹیچر تھی، والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق نےملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے جلد گرفتار کر لیں گے ۔

واقعہ کے بعد چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ مقتولہ کے گھر پہنچ گئیں،والدہ سے اظہار تعزیت کیا اور انصاف کی یقین دہانی کرا دی ۔ انہوں نے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع ناقابلِ برداشت ہے،انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ملزم کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔


شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔موٹروے ...
25/12/2024

شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے کہا ہے کہ موٹروے ایم 2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ، ایم 3 لاہور سے رجانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، اور ایم 5 ملتان سے روہڑی سمیت لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی شدت کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ ان سیکشنز پر شدید دھند کے باعث سفر کرنا انتہائی خطرناک ہو گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، قومی شاہراہ پر بھی دھند کے باعث ٹھوکر، موہلنوال، مانگامنڈی، پتوکی اور اوکاڑہ تک دھند کی صورتحال ہے، جس کے باعث عوام کو سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں سفر کے لیے بہترین اوقات ہیں۔

مزید برآں ڈرائیورز کو اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کے استعمال کی تاکید کی گئی ہے تاکہ روڈ کی ویو میں بہتری آئے۔

حکومت نے قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، 25 دسمبر کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں ...
25/12/2024

حکومت نے قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، 25 دسمبر کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ دریں اثناء اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یوم قائد کے موقع پر 25 دسمبر 2024 کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


لاہور  میں  بھائی کے ہاتھوں بہن کےقتل کا واقعہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا، پولیس نے والدہ ثریا کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف...
25/12/2024

لاہور میں بھائی کے ہاتھوں بہن کےقتل کا واقعہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا، پولیس نے والدہ ثریا کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا
ایف آئی آر لے مطابق 24 سالہ زرقا کی اپنے چھوٹے بھائی عثمان سے تلخ کلامی ہوئی ۔ کھانے پر ہونے والی تلخ کلامی پر 17 سالہ عثمان نے پستول نکال پر بہن پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے زرقا شدید زخمی ہو گئی جسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی۔

Breaking News

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PK News Central posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share