15/11/2025
حضور (ﷺ) ایسا کوئی انتظام ہوجائے ۔۔ ❤️
سلام کے لیے حاضر غلام ہو جائے! 💫
میں صرف دیکھ لوں، اِک صبح طیبہ کو ۔ ✨
بلا سے پھر مری دنیا میں شام ہو جائے ۔۔ 💕
تجلیات سے بھر لوں میں کاسہ دِل و جاں! 💚
کبھی جو اُن کی گلی میں قیام ہو جائے ۔۔ 😘
حضور آپ جو سن لیں وہ بات بن جائے ۔۔ 💞
حضور آپ جو کہ دیں، وہ کام ہو جائے! 💌
حضور آپ کو چاہیں تو کچھ نہیں مُشکِل ۔۔
سمٹ کے فاصلا یہ چند گم ہو جائے ! 🌕❤️
ملے مُجھے بھی زبان، بوصيری و جامی ۔ 😊
مرا کلام بھی مقبول عام ہو جائے ! 💌
مزہ تو جب ہے فرشتے یہ قبر میں کہ دیں ۔۔ 🌕💫
صبیح! مدحتِ خیر الانام ہو جائے ! 👑❣️