Daniyal Daily News

Daniyal Daily News Uncovering the truth, one story at a time. Independent news, raw analysis, and the voice of the people. ⚖️ Truth Above All. 📍 Follow for the real story.

20/08/2026

Student E-Visa System & Online Scholarship Portal | DNP News

20/08/2026

Mecca Joint Defence Agreement & Regional Security Update | DNP News

19/08/2026

ATM Card Skimming & Banking Security Alert | DNP News

19/08/2026

Cyber Crime Alert & Online Fraud Security Guide | DNP News

18/08/2026

Passport Tracking & Digital System Updates | DNP News

18/08/2026

WhatsApp New Security Feature Update | DNP News

آج سانحہ مظفرگڑھ نہر کا چوتھا روز ہے، مگر ہمارے دلوں کا درد کم ہونے کے بجائے مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ اس المناک حادثے م...
15/08/2026

آج سانحہ مظفرگڑھ نہر کا چوتھا روز ہے، مگر ہمارے دلوں کا درد کم ہونے کے بجائے مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ اس المناک حادثے میں 24 افراد نہر میں بہہ گئے، جن میں سے 16 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 13 لاشیں تلاش کی جا چکی ہیں، جبکہ تین معصوم بچے اب بھی لاپتہ ہیں۔ آج ہمارے وسیب کے نوجوان ایک بار پھر انسانیت اور بھائی چارے کی مثال قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ایک انسانی زنجیر بنائی اور ان معصوم بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔ میں اپنے ان نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ صرف ایک خاندان کا دکھ نہیں، یہ پورے وسیب کا دکھ ہے۔ آج ہر گھر سوگوار ہے، ہر دل غمزدہ ہے، اور ہر شخص کی نظریں ان تین معصوم بچوں کی واپسی کی منتظر ہیں۔
حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے میری ایک بار پھر پُرزور اپیل ہے کہ خدارا اس سرچ آپریشن کو روایتی طریقوں تک محدود نہ رکھا جائے۔ جدید ٹیکنالوجی، ماہر غوطہ خوروں، سرچ ڈیوائسز، ڈرونز اور دیگر دستیاب جدید وسائل کو فوری طور پر بروئے کار لایا جائے۔ ان کے خاندانوں کا دکھ سمجھیں، ان کے والدین کی بے بسی محسوس کریں، اور ان کی تلاش کے لیے ہر ممکن وسائل فوری طور پر استعمال کیے جائیں۔
اللہ تعالیٰ ان معصوم بچوں کو جلد از جلد ان کے خاندانوں تک پہنچائے اور سوگوار خاندانوں کو صبر عطا فرمائے۔ آمین۔

گوجرانوالہ تھانہ آروپ پولیس کی بڑی کاروائی
13/08/2026

گوجرانوالہ تھانہ آروپ پولیس کی بڑی کاروائی

حویلیاں میں گھریلو جھگڑا خونی تصادم میں بدل گیا، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمیحویلیاں: حاجیہ گلی میں گھریلو تنازع پر دو گر...
12/08/2026

حویلیاں میں گھریلو جھگڑا خونی تصادم میں بدل گیا، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
حویلیاں: حاجیہ گلی میں گھریلو تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ ناڑہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں گھریلو خواتین کے درمیان گزشتہ تین چار روز سے جاری مبینہ چپقلش نے شدت اختیار کرلی۔ گزشتہ روز تلخ کلامی کے بعد دونوں فریقین کے درمیان دوبارہ جھگڑا ہوا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں عاطف عرف عاطی ولد چنویز، عمر تقریباً 35 سے 36 سال اور عاقب ولد نوید، عمر تقریباً 24 سے 25 سال جاں بحق ہوگئے، جبکہ سعد ولد ظہیر زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار بھی ہیں اور ان کے درمیان ماموں زاد، پھوپھی زاد جبکہ سالہ بہنوئی کے رشتے بھی موجود ہیں۔
زخمی سعد کی مدعیت میں پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
تھانہ ناڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

حریم کہاں ہے؟ 5 سالہ معصوم بچی چوتھے روز بھی لاپتہ، اطلاع دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعامراولپنڈی: کمیٹی چوک لنڈا باز...
12/08/2026

حریم کہاں ہے؟ 5 سالہ معصوم بچی چوتھے روز بھی لاپتہ، اطلاع دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام
راولپنڈی: کمیٹی چوک لنڈا بازار کے قریب سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 5 سالہ حریم عمیر کا چوتھے روز بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ننھی بچی کی گمشدگی نے اہلِ خانہ سمیت پورے علاقے کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حریم اپنے والدین کے ہمراہ نانا کے گھر سے واپس جا رہی تھی کہ شدید بارش کے دوران کمیٹی چوک لنڈا بازار کے قریب گاڑی سے اترتے وقت اچانک لاپتہ ہوگئی۔
بچی کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122، پولیس اور اہلِ علاقہ نے مسلسل سرچ آپریشن کیا۔ ریسکیو ٹیموں نے نالہ لئی اور ملحقہ علاقوں میں تقریباً 13 کلومیٹر تک سرچنگ کی، جبکہ جائے وقوعہ کے قریب مخصوص حصے کی دوبارہ باریک بینی سے تلاشی بھی لی گئی، تاہم حریم کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
ریسکیو 1122 نے چار روزہ سرچ آپریشن مکمل کرکے ختم کر دیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے بچی کی تلاش اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس سیف سٹی سمیت مختلف مقامات کی CCTV فوٹیجز کا جائزہ لے رہی ہے اور دیگر ذرائع سے بھی بچی کی تلاش کی جا رہی ہے۔
حریم کے والد کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے، تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بچی کس طرح لاپتہ ہوئی۔
اہلِ خانہ نے بچی کی بازیابی یا اس کے بارے میں قابلِ اعتماد اطلاع دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

حریم کی شناخت
نام: حریم عمیر
عمر: 5 سال
آخری مقام: لنڈا بازار، کمیٹی چوک، راولپنڈی
لباس: جامنی رنگ کی شرٹ اور جینز شارٹس
رابطہ:
0323-5524226
0323-5563402
اگر کسی شخص نے حریم کو دیکھا ہو یا اس کے بارے میں کوئی قابلِ اعتماد اطلاع ہو تو فوری طور پر پولیس یا اہلِ خانہ کو اطلاع دیں۔ ایک معصوم بچی کی زندگی بچانے کے لیے آپ کی ایک اطلاع انتہائی اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daniyal Daily News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share