Qaumi Waqar-Official

Qaumi Waqar-Official A Monthly Magazine Published From Lahore, Pakistan.

https://youtube.com/shorts/diriptzY2MY?si=HmIOApOUznpJOgRG
20/10/2025

https://youtube.com/shorts/diriptzY2MY?si=HmIOApOUznpJOgRG

قومی وقار چینل نیوز ویب سائٹ / یوٹیوب چینل اورمیگزین پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو زبان و ادب کی ترویج سمیت شعبہ تعلیم و صحت, اسپورٹس ، قومی ہیروز کے ...

لاہور 20 اکتوبر 2025 – ضمنی انتخاباتالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔فیصل آباد اور ساہی...
20/10/2025

لاہور 20 اکتوبر 2025

– ضمنی انتخابات

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔

این اے-96، این اے-104، این اے-143، پی پی-98 اور پی پی-203 میں پولنگ ہوگی۔

ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر۔

اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کرے گا۔

امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی۔

امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر۔

انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 4 نومبر طے۔

ضمنی انتخابات میں پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔

الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت شیڈول جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب

*ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہری سخت پریشانی کا شکار* ٹماٹر 400 سے 500 روپے فی کلو، سرکاری نرخنامے میں 16...
20/10/2025

*ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہری سخت پریشانی کا شکار*
ٹماٹر 400 سے 500 روپے فی کلو، سرکاری نرخنامے میں 160 روپے مقرر، عوام اور دکاندار دونوں پریشان
منڈی سے ہی ٹماٹر 400 روپے فی کلو خرید رہے ہیں، کم نرخ پر فروخت ممکن نہیں،مقامی دکانداروں کا موقف

19/10/2025

سموگ کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری

ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں نائٹ شفٹ میں بھی متحرک

شہر بھر میں سڑکوں کی واشنگ اور مکینیکل سویپنگ کا عمل تیز کر دیا گیا

سی ای او بابر صاحب دین کی شہر کے ہائی ائر کوالٹی انڈیکس ایریاز میں وقفے وقفے سے پانی کا چھڑکاؤ جاری رکھنے کی ہدایت

مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ پر سڑکوں کی واشنگ جاری ہے۔ سی ای او بابر صاحب دین

شملہ پہاڑی، پریس کلب، ایجرٹن روڈ، کشمیر روڈ، کوئین میری روڈ پر پانی کا چھڑکائو جاری

ڈسٹ کنٹرول کرنے کیلئے تمام اہم شاہراہوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بابر صاحب دین

آزادی چوک، داتا دربار، سرکلر روڈ، ریلوے اسٹیشن کے اطراف واشنگ کا عمل جاری

پائن ایونیو، اڈا پلاٹ، رائیونڈ روڈ، خیابان فردوسی پر مکینیکل سویپنگ جاری

شہر کے داخلی خارجی راستوں پر نائٹ شفٹ میں واشنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا، بابر صاحب دین

لاہور کے تمام ٹائونز میں مرحلہ وار سکریپنگ اور سڑکوں کی واشنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ بابر صاحب دین

ایل ڈبلیو ایم سی لاہوریوں کو سموگ فری ماحول فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ سی ای او بابر صاحب دین

شہریوں سے گزارش ہے کہ سموگ کے تدارک کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی

13/10/2025

*دن بھر کی بین الاقوامی ، ملکی، علاقائی اہم خبروں کی مختصر رپورٹ ملاحظہ فرمائیں* 👇

🌍 بین الاقوامی و قومی منظرنامہ
امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔ وزیراعظم پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور فلسـطین سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان کے اعتراض کے بعد نیتن یاہو نے مصر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت منسوخ کر دی۔ ادھر چین نے پاک افغان کشیدہ تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے بتایا ہے کہ سمندری کیبل کی مرمت کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے۔

حـمـاـس نے تمام 20 زندہ اسـرائیـلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا جبکہ سینکڑوں فلسـطینی قیدیوں کی غزہ واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

🏛️ سیاسی سرگرمیاں
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، اپوزیشن نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ سہیل آفریدی نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ وہ احتجاجی سیاست کے چیمپئن ہیں۔ ن لیگ اور جے یو آئی نے انتخاب کو غیر آئینی قرار دے کر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ "کے پی میں دہشت گردی کا حل صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنے میں ہے۔"

پنجاب اسمبلی میں مریدکے آپریشن پر بات نہ ہونے پر پی ٹی آئی ارکان نے واک آؤٹ کیا۔ پنجاب کابینہ میں دو نئے وزرا شامل کیے گئے جبکہ گورنر سلیم حیدر نے حلف لیا۔ صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی اسپیکرز نے ملاقات کی۔

🚨 ملکی صورتحال و امن و امان
مریدکے میں مذہبی جماعت کے دھرنے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا، ایس ایچ او سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ بعد ازاں دھرنا ختم کر دیا گیا تاہم درجنوں گاڑیاں نذرِ آتش اور درجنوں مظاہرین گرفتار ہوئے۔ واقعے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، لاہور میں اندرون شہر اور داخلی و خارجی راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، جلوسوں اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

⚖️ *صوبہ پنجاب اور ضلع جھنگ کی اہم پیش رفت*
صوبائی محتسب پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ میں ریگولرائزیشن کے نام پر ہونے والی مبینہ کرپشن اور جعلسازی کا نوٹس لے لیا ہے۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک باشعور شہری نے ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت اور متعلقہ حکام کو درخواست دی جس میں بتایا گیا کہ سی ای او ہیلتھ احمد شہزاد اور اس کی ریگولرائزیشن کمیٹی نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو ریگولر کر کے تنخواہیں اور الاؤنسز جاری کروا دیے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی بوگس آرڈرز اور جعلی عدالتی حوالوں کی بنیاد پر عمل مکمل کیا گیا، جس کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔
قانونی ماہرین کے مطابق یہ کارروائی ادارے کے اندر احتساب کی سمت میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔
اب اسپیشل آڈٹ اور ممکنہ فوجداری کارروائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مکمل انکوائری کر کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

🏗️ *ضلع جھنگ کی دیگر خبریں*
ڈسٹرکٹ کونسل کے ہیڈ کلرک ریونیو پر ایک ہی عہدے پر طویل عرصہ تعیناتی اور اقربا پروری کے الزامات سامنے آئے۔
منڈی شاہ جیونہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین سے ریٹیلرز کی ملی بھگت سے کٹوتیوں کا انکشاف ہوا۔
گوجرہ روڈ کی تعمیر میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا جہاں سب انجینئر پر تاریخیں بدل کر ٹھیکیدار کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز اسکولوں کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

🏅 *دیگر اہم خبریں*
پاک فوج نے برطانوی فوجی مشق “کیمبرین پٹرول 2025” میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ دہشت گردوں کے لیے معافی یا سزا میں کمی کی آئینی گنجائش نہیں۔
فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔
اسکاٹ لینڈ کی خاتون نے ترک ڈرامے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

🇵🇰

مزید اپڈیٹس کیلئے ہمارے ساتھ رہیے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا انتخاب سہیل آفریدی 90ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ۔۔اپوزیشن کے مولانا لطف الرحمان، سردار شاہجہاں یو...
13/10/2025

وزیراعلی خیبر پختونخوا انتخاب
سہیل آفریدی 90ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ۔۔
اپوزیشن کے مولانا لطف الرحمان، سردار شاہجہاں یوسف اور ارباب زرک کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔
یاد رہے کہ اپوزیشن نے واک آوٹ کردیا تھا۔

13/10/2025

‏سہیل آفریدی 90 ووٹ حاصل کرکے نئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب

غور و خوض کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا استعفیٰ اعتراضات کے ساتھ واپس کر دیا گیا ہے۔فیصل کریم کنڈی گورنر خیبر پختون ...
13/10/2025

غور و خوض کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا استعفیٰ اعتراضات کے ساتھ واپس کر دیا گیا ہے۔فیصل کریم کنڈی گورنر خیبر پختون خواہ

رات کے ڈیڑھ بجے

https://youtube.com/shorts/z9rIdv6fnLU?si=dpwVA-CkqRCrdSWc
12/10/2025

https://youtube.com/shorts/z9rIdv6fnLU?si=dpwVA-CkqRCrdSWc

قومی وقار چینل نیوز ویب سائٹ / یوٹیوب چینل اورمیگزین پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو زبان و ادب کی ترویج سمیت شعبہ تعلیم و صحت, اسپورٹس ، قومی ہیروز کے ...

12/10/2025

جنوبی وزیرستان کے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پاک فوج نے متعدد افغان چوکیاں مکمل تباہ کر دیں،سیکورٹی ذرائع

پاک فوج کی جانب سے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔

ڈان میڈیا گروپ کے زیرا ہتمام    لاہور میں  فضائی آلودگی  کے حوالے سے  کانفرنس"  فضا  جس میں ہم سانس لیتے ہیں"  کا  انعقا...
11/10/2025

ڈان میڈیا گروپ کے زیرا ہتمام لاہور میں فضائی آلودگی کے حوالے سے کانفرنس" فضا جس میں ہم سانس
لیتے ہیں" کا انعقاد کیا گیا

کانفرنس سے وفاقی وزرااحسن اقبال، مصدق ملک اور پنجاب کی سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگ زیب سمیت اہم شخصیات نے خطاب کیا اور آلودگی کے خاتمےاور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ںلاہور میں فضائی آلودگی کے حوالے سے کانفرنس میں وفاقی و صوبائی وزرا، ملکی و غیر ملکی ماہرین اور مختلف شعبوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔۔۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہاکہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے گرین ٹیکنالوجی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اڑان پاکستان قومی فریم ورک میں صاف و شفاف ماحول کےلئے کلین انرجی کو فروغ دینا شامل ہے۔
۔

موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے ورچوئل خطاب کے دوران کہا ہے کہ فضائی آلودگی صرف موسمیاتی نہیں بلکہ صحت سے جڑا ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
۔۔

اپنے کلیدی خطاب میں پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےکہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ماحولیاتی تحفظ کے حوالےسے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہیں، ماحولیاتی آلودگی پر قابوپانے کے لئےصنعتی شعبے کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جا رہے ہیں ج بکہ زرعی شعبے میں جدت لارہے ہیں۔۔
کانفرنس سے موسمیاتی تبدیلی کےحوالےسے وزیر اعظم کی مشیر رومینہ خورشید عالم، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جواد حسن جسٹس عائشہ ملک، اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور آلودگی سے متاثر ہونےوالے ملکوں میں شامل ہے، اس کانفرنس کے انعقاد سے حکومت، انتظامیہ اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملے گی۔۔

11/10/2025

Breathe Pakistan
The air we Breathe
A focused conference on air pollution by Dawn media Group

Address

Office # 102, 1st Floor, Sajjad Center, Johar Town
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qaumi Waqar-Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share