Flying Updates

Flying Updates Welcome to our page! Here, we bring you the latest news and updates.

04/06/2026

04/06/2026

نہلے پہ دہلا ۔ ۔ ۔ کوٹ اددو واپڈا والوں نے ڈی سی آفس کا بل ادا نہ ہونے پہ میٹر کاٹ دیا۔ ڈی سی صاحب نے واپڈا آفس کو سیل کر دیا۔

04/06/2026

لاہور: ڈی ایچ اے میں راستہ مانگنے پر بااثر نوجوانوں کا طاقتور ادارے کے افسر سمیت 3 افراد پر بدترین تشدد، مقدمہ درج

04/06/2026

Kuwait International Airport has reportedly suffered damage following a wave of missile and drone activity linked to escalating regional tensions involving Iran and U.S.-aligned forces. Authorities confirmed disruptions and injuries, while full assessments of the incident and attribution are still ongoing.

04/06/2026

MOFA, ministry of foreign affairs Lahore, documents collection situations, We are treated like an animal, no space to sit, 200’s plus in queues male female from 9am onwards for form collection, then submit again in queue, then collection again

04/06/2026

یہ ہیں وہ “محافظ” جنہیں دیکھ کر انسان پریشان ہو جاتا ہے کہ اگر کبھی ان سے واسطہ پڑ جائے تو کیا رویہ ہوگا۔ زیرِ نظر ویڈیو دو روز قبل چلاس، دیامر کی بتائی جا رہی ہے، جہاں پولیس کی جانب سے شاہراہِ بابوسر زیرو پوائنٹ پر مسافروں کو کافی دیر تک روکے رکھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ بعض افراد کے مطابق جب وجہ دریافت کی گئی تو رویہ مناسب نہیں تھا اور سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ گلگت بلتستان ایک خوبصورت سیاحتی خطہ ہے، جہاں ملک و بیرونِ ملک سے ہزاروں سیاح آتے ہیں اور مقامی معیشت کا بڑا دارومدار بھی سیاحت پر ہے۔ اگر سیاحوں اور عوام کے ساتھ رویہ بہتر نہ ہو تو اس سے علاقے کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ انتظامیہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دے، انہیں عوام اور سیاحوں سے مؤثر اور مہذب انداز میں بات کرنے کا سلیقہ سکھایا جائے، کیونکہ یہی اہلکار ریاست کا پہلا تاثر پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ متعلقہ حکام اس معاملے کا نوٹس لے کر بہتری کے اقدامات کریں گے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور علاقے کی مثبت شناخت برقرار ゚viralfbreelsfypシ゚viral

04/06/2026

کشیدگی، مشتعل افراد کا پیرا فورس دفتر پر دھاوا جلال پور پیر والہ: پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا، جس کے بعد سینکڑوں مشتعل افراد نے پیرا فورس کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران اہلکاروں اور بعض شہریوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔ مشتعل افراد نے پیرا فورس آفس کا رخ کیا اور ہنگامہ آرائی کی۔ ذرائع کے مطابق اس دوران بعض پیرا فورس اہلکاروں کے موبائل فون بھی چھین لیے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور حالات کو قابو میں لے لیا، جس کے بعد صورتحال معمول پر آ گئی۔ پیرا فورس کی جانب سے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے استغاثہ تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان سہو اور ایم پی اے ملک کرار لانگ کی جانب سے معاملے کے پرامن حل اور فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حکام نے شہریوں سے قانون ہاتھ میں نہ لینے اور کسی بھی شکایت کے ازالے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی

03/06/2026

لاہور: ڈیفنس بی کےعلاقہ میں راستہ نہ دینے پرجھگڑا ‏کار سوار تین ملزمان نےشہری تشددکا نشانہ بناڈالا ‏ملزمان نے پسٹل کے بٹ ڈنڈوں سے شہری کو زخمی کیا ‏ ملزمان 61 لاکھ روپےمالیت کی نقدی،گھڑی اور سونے کی چین بھی لوٹ کر فرار ‏واقعہ 26 مئی کو پیش آیا تھا،مقدمہ درج

03/06/2026

🚨 ٹریفک اہلکاروں پر شہری سے مبینہ رشوت اور ناروا سلوک کا الزام 🚨 ایک شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ موٹروے سے نیچے اترنے کے بعد ننکانہ صاحب روڈ پر موجود ٹریفک اہلکاروں نے اسے روکا اور گاڑی میں فیملی کے افراد زیادہ ہونے کا جواز بنا کر مبینہ طور پر رقم طلب کی۔ شہری کے مطابق تمام کاغذات مکمل ہونے کے باوجود پہلے پانچ ہزار روپے جرمانے کی بات کی گئی، بعد ازاں مبینہ طور پر دو ہزار روپے لے کر معاملہ ختم کرنے کی پیشکش کی گئی۔ شہری کا کہنا ہے کہ اسے ایک مشکوک رسید دی گئی اور رقم سرکاری طریقہ کار کے بجائے ایک نجی اکاؤنٹ میں جمع کروائی گئی۔ الزام یہ بھی سامنے آیا ہے کہ جب شہری نے رسید اور قانونی کارروائی سے متعلق سوالات کیے تو اس کے ساتھ بدتمیزی، دھکے اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا گیا، جبکہ متاثرہ خاندان کو بھی شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس کے بعد شہریوں کی جانب سے شفاف تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومتِ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایسے واقعات کا نوٹس لے کر شہریوں کو انصاف فراہم کیا جائے تاکہ اختیارات کے ناجائز استعمال کا سلسلہ روکا جا سکے۔ #انصاف #کرپشن

Address

Model Town
Lahore
57200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Flying Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share