Sun News

Sun News SUN NEWS - is the modern gateway to the heart of Punjab.
سن نیوز – پنجاب دے دل دا جدید دروازہ
(9)

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے شارٹس بنانے والے کریئیٹرز کے لیے اہم نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اب کریئیٹرز اپنی Short...
30/07/2026

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے شارٹس بنانے والے کریئیٹرز کے لیے اہم نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اب کریئیٹرز اپنی Shorts ویڈیوز کے لیے اپنی پسند کی تصویر کو Custom Thumbnail کے طور پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت YouTube Partner Program کے اراکین کو فراہم کی گئی ہے، جبکہ جلد ہی تمام صارفین بھی اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نئے فیچر سے کریئیٹرز کو اپنی ویڈیوز کی منفرد اور مستقل برانڈنگ برقرار رکھنے میں مزید آسانی ہوگی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب 22 سالہ دولہا ببلو موریا سانپ کے کاٹ...
30/07/2026

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب 22 سالہ دولہا ببلو موریا سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ببلو کی شادی بدھ کے روز ہوئی تھی اور اگلے روز وہ اپنی نئی نویلی دلہن نیتو کو گھر لایا تھا۔ رات گئے اچانک اس کے پیٹ میں شدید درد اٹھا اور طبی امداد کے لیے اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے سانپ کے کاٹنے کا شبہ ظاہر کیا۔ بعد ازاں اسے میڈیکل کالج منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا، تاہم نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔

پاکستانی سینئر اداکار و مصنف محمد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ شوٹنگ کے دوران ایک جونیئر اداکار نے ان کے قد، گن...
29/07/2026

پاکستانی سینئر اداکار و مصنف محمد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ شوٹنگ کے دوران ایک جونیئر اداکار نے ان کے قد، گنجے پن اور رنگت کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں طنز کا نشانہ بنایا۔ محمد احمد کے مطابق وہ اداکار عمر اور تجربے میں ان سے تقریباً 40 سال چھوٹا تھا، جس کی باتوں سے انہیں شدید دکھ پہنچا۔ انہوں نے پروڈیوسرز اور ٹیم کے احترام میں خاموشی اختیار کی اور معاملے کو بڑھانے سے گریز کیا۔ سینئر اداکار نے نوجوان نسل کی تعریف کرتے ہوئے عینا آصف کی اداکاری اور اپنی صلاحیتوں پر توجہ دینے کو بھی سراہا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق عمان نے آبنائے ہرمز کے بحری راستے کو ایران اور عمان کے درمیان برابر تقسی...
29/07/2026

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق عمان نے آبنائے ہرمز کے بحری راستے کو ایران اور عمان کے درمیان برابر تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس تجویز کے تحت 50 فیصد راستہ ایرانی جبکہ 50 فیصد عمانی علاقائی پانیوں میں شامل ہوگا۔

واٹس ایپ نے اسٹیٹس کیپشن ایڈٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف کر دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین پوسٹ کیے گئے اسٹیٹس کے کیپشن میں غلط...
29/07/2026

واٹس ایپ نے اسٹیٹس کیپشن ایڈٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف کر دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین پوسٹ کیے گئے اسٹیٹس کے کیپشن میں غلطیاں درست کر سکیں گے۔ یہ سہولت فی الحال اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے اور جلد مزید صارفین تک پہنچائی جائے گی۔ نئے فیچر سے صارفین کو اسٹیٹس حذف کرکے دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ آسانی سے کیپشن میں تبدیلی کر سکیں گے۔

یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کے لیے نیا کسٹم تھمب نیل فیچر متعارف کرایا ہے۔ اب یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل تخلیق کار اپنی پ...
29/07/2026

یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کے لیے نیا کسٹم تھمب نیل فیچر متعارف کرایا ہے۔ اب یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل تخلیق کار اپنی پسند کی تصاویر بطور تھمب نیل اپ لوڈ کر سکیں گے، جبکہ پہلے صرف ویڈیو کے فریم کو تھمب نیل بنایا جا سکتا تھا۔ اس فیچر سے کریئیٹرز اپنی ویڈیوز کو زیادہ بہتر انداز میں پیش کر سکیں گے اور ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان روس کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں یوکرین می...
29/07/2026

یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان روس کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں یوکرین میں پیٹریاٹ م ی ز ا ئ ل انٹرسیپٹرز کی مقامی تیاری اور فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ زیلنسکی کے مطابق ٹرمپ نے پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کی تیاری کے لیے لائسنس دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن 2026!پی پی د ھ ا ن د ل ی کے ثبوت لے آئیپاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات میں د ھ ا ن د ل ی کا...
29/07/2026

آزاد کشمیر الیکشن 2026!
پی پی د ھ ا ن د ل ی کے ثبوت لے آئی

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات میں د ھ ا ن د ل ی کا سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔ سابق وزیراعظم اور پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے میڈیا کے سامنے شواہد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں جمہوریت کا کھلا مذاق اڑایا گیا اور اتنی بھیانک د ھ ا ن د ل ی کی گئی جس کی مثال ماضی میں شاید ہی کہیں ملتی ہو۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ت ش د د کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں زبردستی پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکال دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک خاص طرزِ عمل کی آڑ میں انتخابی عمل کو اس انداز میں س ب و ت ا ژ کیا گیا کہ عوام کا انتخابی نظام پر اعتماد ہی متزلزل ہو جائے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ حلقہ ایل اے 12 میں ب ی ل ٹ ب ا ک س ز اور ووٹوں کو ن ذ رِ آ ت ش کر دیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے سوال اٹھایا کہ کیا ب ی ل ٹ ب ا ک س جلانے والے عناصر کے خلاف اب تک کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے؟ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے اٹھائے گئے اعتراضات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور پیش کیے گئے ثبوتوں کی روشنی میں فیصلہ صادر کیا جائے

Disclaimer :
This Post is just for awareness and informational purposes only

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق عمان نے آبنائے ہرمز کے بحری راستے کو ایران اور عمان کے درمیان برابر تقسی...
29/07/2026

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق عمان نے آبنائے ہرمز کے بحری راستے کو ایران اور عمان کے درمیان برابر تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس تجویز کے تحت 50 فیصد راستہ ایرانی جبکہ 50 فیصد عمانی علاقائی پانیوں میں شامل ہوگا۔

Disclaimer :
This Post is just for awareness and informational purposes only

نئی حج پالیسی 2027 تا 2030 کے تحت حج انتظامات کو مزید شفاف اور آسان بنانے کے لیے 4 سالہ رجسٹریشن، ڈیجیٹل ویٹنگ لسٹ، متعد...
29/07/2026

نئی حج پالیسی 2027 تا 2030 کے تحت حج انتظامات کو مزید شفاف اور آسان بنانے کے لیے 4 سالہ رجسٹریشن، ڈیجیٹل ویٹنگ لسٹ، متعدد حج پیکیجز اور مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری اور نجی حج سکیموں کا کوٹہ 60 اور 40 فیصد برقرار رہے گا، جبکہ عازمین کو اپنی سہولت کے مطابق پیکیج منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔ پالیسی کا مقصد اخراجات میں کمی، بہتر منصوبہ بندی، معیاری سہولیات اور حج آپریشنز میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ تمام رجسٹریشن، ادائیگیاں، نگرانی اور شکایات کا نظام ڈیجیٹل ہوگا، جبکہ نجی شعبے کی شمولیت میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

Disclaimer :
This Post is just for awareness and informational purposes only

Address

59/D New Muslim Town
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sun News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share