
13/08/2025
،شہرِ لاہور داتا کی نگری
کلمہ، اور سبز ہلالی پرچم
دین ثقافت روایات تاریخ جانے کتنی کہانیاں اپنے اندر
سمائے بیٹھا ہے زندہ دلان لوگوں کا یہ شہر
عُرس، میلے، تہوار تقریبات، رسم و رواج اور کھانے
زندگی ایک زیرِ سماعت کیس ہے
اور نیک روحوں کا جسم سے پرواز کر جانا اصل آزادی ہے۔۔۔
مگر کیسے؟
اللہ سبحان تعالٰی کا شکر ہے جس نے یہ آزاد وطن عطا کیا
کہ جب ہماری روح ہمارے جسم سے آزادی حاصل کرے گی تو اس آزاد وطن میں کسی بھی یہود و کفار کی روک ٹوک کہ بنا ہم نے اپنی عبادات اور اعمال، قربانیوں، ایثار، حقوق
العباد سے قبر میں یہ مقدمہ پہلی پیشی میں جیت لینا ہے۔
تو آئیے حقیقی آزادی یعنی جنت کے حصول کے لئے اپنے آپ
سے جنگ لڑیں
اور خود کو دنیاوی فتنوں اور گناہوں سے آزاد کروائیں
یہ وطن بھی بھی پھلے پھولے گا اور ہم وطن بھی۔
🇵🇰پاکستان تاقیامت زندہ باد
ازقلم نعیم مغل