Atique Mughal official

Atique Mughal official Deputy Bureau Chief Lahore K21 News TV Channel

26/05/2026

وزہر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بلال اکبر خان کا مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم زائد کرایہ لینے والوں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کردیا گیا اس پر مزید تفصیلات جان لیتے ہیں ڈپٹی بیورو چیف لاہور عتیق مغل سے جی عتیق مغل بتائیے گا کیا تفصیلات ہیں

25/04/2026



وزیر اعلی پنجاب اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو پلاسٹک فری بنانے کے لئیے لاہور شہر میں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات محترم کنول لیاقت اور ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے لاہور کی بڑی مارکیٹوں میں تاجروں سے ملاقات کی اور لاہور کو پلاسٹک فری بنانے کے لئیے آگاہی دی اس پر تفصیلات دیکھتے ہیں عتیق مغل کی رپورٹ میں۔۔۔۔

13/04/2026

معلم کے ہاتھوں معلمہ کا قتل لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں سکول ٹیچر شوہر نے اپنی سکول ٹیچر بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا واقع کس طرح سے پیش آیا تفصیلات بتا رہیں ڈپٹی بیورو چیف لاہور عتیق مغل

07/04/2026

فراقِ یار کی بارش، ملال کا موسم
ہمارے شہر میں اترا کمال کا موسم

06/04/2026

@Cmpunjab

صوبائی وزہر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے مفت سفری سہولیات کا جائزہ لینے کے لئیے لاہور اورنج لائن ٹرین کے مختلف اسٹیشنز کا اچانک دورہ کیا اور مسافروں سے مفت سفری سہولیات کے بارے دریافت کیا اس حوالے سے مزید تفصیلات جان لیتے ہیں ڈپٹی بیورو چیف لاہور عتیق مغل سے جی عتیق مغل بتائیے گا کیا تفصیلات ہیں

25/03/2026

*🚨پنجاب: تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع اور پیٹرول کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوپن سسٹم متعارف کرانے کی تجویز*

لاہور: خیلیجی ممالک کی جنگ کے باعث ملک میں جاری توانائی بحران کے معاملے پر پنجاب حکومت نے صوبے میں اہم فیصلوں کی تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ توانائی پنجاب نے صوبائی حکومت کو نئی سفارشات بھجوا دی ہیں جس میں وفاق کی طرز پر فیول راشننگ کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش بھی کی گئی ہے اور اسکولوں میں ہائبرڈ نظام تعلیم پر غور کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کی تجویز ہے، مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی اداروں کے لیے ورک فرام ہوم کے لیے سخت ہدایات کی سفارشات بھی تجاویز میں شامل ہیں جبکہ غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

معروف سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیامعروف سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو انسانی سمگلنگ اور بیرون ممالک ب...
15/03/2026

معروف سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا

معروف سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو انسانی سمگلنگ اور بیرون ممالک بھرتیوں کے سکینڈل میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے اسلام آباد اور ایف آئی اے لاہور نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم جہانزیب کو حراست میں لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے گارڈز کی جانب سے شدید مزاحمت سامنے آئی، انسپکٹر عبداللہ کیانی کی سربراہی میں ٹیم کوملزم کے 8 گارڈز کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس پر پنجاب پولیس سے مزید مدد طلب کی گئی۔

ملزم کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، ملزم ایف آئی اے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا، ملزم نے بیرون ملک بھرتیوں اور ملازمت کا جھانسہ دیکر ہزاروں لوگوں کو لوٹا تھا،ملزم نے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں بھی اپنا آفس بنا رکھا تھا جبکہ لاہور میں یہی دھندہ چلا رہا تھا۔ سٹیج اداکارہ دیدار بھی مبینہ طور پر شوہر کے ساتھ دھندے میں ملوث پائی گئی ہیں جس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ، مستقبل قریب میں اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

11/03/2026

پریس ریلیز
صحافیوں کی اپنی چھت کا خواب تکمیل کے قریب،پنجاب حکومت 3200 صحافیوں کو پلاٹ دے گی: عظمیٰ بخاری
سکروٹنی رپورٹ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب خود صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کریں گی: عظمیٰ بخاری
ایک خاندان کو صرف ایک پلاٹ الاٹ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق صحافی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں: عظمیٰ بخاری کی تجویز
اگر میاں بیوی دونوں صحافی ہوں اور الگ الگ درخواست دیں تو خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پلاٹ بیوی کے نام الاٹ کیا جا سکتا ہے: عظمی بخاری
حکومت پنجاب صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی: عظمیٰ بخاری
لاہور، 10 مارچ:۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کے طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز فرید احمد، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی، سینئر صحافی سلمان غنی اور روڈا سے عابد لطیف سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کے لیے ایک سکروٹنی کمیٹی قائم کی جائے گی جو موصولہ درخواستوں کا جائزہ لے کر 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز فرید احمد، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی اور سینئر صحافی سلمان غنی شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی لاہور پریس کلب کے ممبران کے ساتھ ساتھ نان ممبر صحافیوں کی درخواستوں کی بھی سکروٹنی کرے گی۔اجلاس کے دوران پلاٹوں کی ادائیگی کے طریقہ کار پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بتایا گیا کہ پلاٹ کی قیمت کی ادائیگی سات سال تک ماہانہ 15 ہزار روپے کی اقساط میں کی جائے گی جبکہ باقی ماندہ رقم آخری قسط کے ساتھ یکمشت ادا کرنا ہوگی۔اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے تجویز دی کہ ایک خاندان کو صرف ایک پلاٹ الاٹ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق صحافی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میاں بیوی دونوں صحافی ہوں اور الگ الگ درخواستیں جمع کرائیں تو خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پلاٹ بیوی کے نام الاٹ کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر بعد میں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی یا طلاق ہو جائے تو اس صورتحال کو کیسے حل کیا جائے گا۔ اس پر سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی نے تجویز دی کہ ایسے معاملات کے لیے مشترکہ الاٹمنٹ یا ٹرانسفر کا واضح طریقہ کار وضع کیا جائے، جبکہ سینئر صحافی سلمان غنی نے رائے دی کہ ایسے کیسز کو کیس ٹو کیس بنیاد پر دیکھا جانا چاہیے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ میاں بیوی کے مشترکہ کیسز کو حقائق اور میرٹ کی بنیاد پر الگ الگ جانچا جائے گا۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت 3200 صحافیوں کو پلاٹ دینے جا رہی ہے اور صحافیوں کی اپنی چھت کا خواب اب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب خود صحافیوں کو پلاٹ اپنے ہاتھوں سے الاٹ کریں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
٭٭٭٭

09/03/2026

سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی کردی گئی

صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی

ناگزیر سیکورٹی کے لئے صرف ایک گاڑی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ ہوگی، وزیراعلی مریم نواز شریف کا فیصلہ

سرکاری دفاتر میں "ورک فرام ہوم " کا فیصلہ، صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئےگا

09/03/2026

Breaking News:

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا تمام تعلیمی ادارے کل سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

امتحانات تمام شیڈول کے مطابق ہونگے، فیصلہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا آئل کے بحران تک تمام وزراء کا سرکاری فیول بند کرنے کا اعلان

سرکاری افسران کی گاڑیوں اور ڈیزل کے الاؤنس میں 50 فیصد کمی کا اعلان

سرکاری دفاترز میں ورک فرام ہوم کا فیصلہ، صرف ضروری عملہ دفتر کام کرے گا

03/03/2026

سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو پرانی ہے ،،، ،، سوشل میڈیا صارف کے مطابق یہ واقعہ لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ الٹراساؤنڈ کا ہے ،،

جہاں پر ڈیوٹی پر تعینات و ارڈ بوائے بزرگ شہری سے بدتمیزی کے ساتھ گفتگو کرنے کے ساتھ دھمکیاں بھی دے رہا

ترجمان جنرل ہسپتال لاہور کے مطابق یہ 2 سال پرانی ویڈیو ہے ،، جس پر کاروائی کی گئی

وزیراعلی مریم کا اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ اس حوالے سے مختلف کاروائیاں بھی کر رہا ہے ،،

اس کے باوجود لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور لواحقین کے ساتھ ملازمین کے رویے میں بہتری کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے

وزیراعلی مریم نواز کو اس معاملے پر سختی کرنی چاہیے تاکہ مریضوں کے لواحقین کو بہتر باوقار طریقے سے علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Atique Mughal official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share