Digital Focus

Digital Focus تمام خبروں سے با خبر
(1)

10/06/2026
10/06/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے شروع کیے گئے ’شی تھریڈز‘ پروگرام کے لیے 310 ملین روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے۔

یہ منفرد منصوبہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں خواتین کو جدید پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کرنے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع سے جوڑنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی 18 سے 45 سال عمر کی مڈل پاس خواتین درخواست دینے کی اہل ہوں گی۔

حکام کے مطابق تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو دورانِ کورس ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بلا رکاوٹ اپنی پیشہ ورانہ تربیت مکمل کر سکیں۔

’شی تھریڈز‘ پروگرام کے تحت ٹیکسٹائل انڈسٹری سے متعلق 10 مختلف تربیتی کورسز متعارف کرائے گئے ہیں۔ لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں یہ کورسز پہلے ہی کامیابی سے جاری ہیں اور خواتین کی بڑی تعداد ان سے مستفید ہو رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران تقریباً ڈھائی ہزار خواتین تربیت مکمل کر چکی ہیں، جن میں سے 773 خواتین کو کورس مکمل کرتے ہی ملازمتیں بھی حاصل ہوئیں، جو پروگرام کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت 1150 خواتین مختلف ٹیکسٹائل کورسز میں زیرِ تربیت ہیں، جبکہ آئندہ سال مزید 1350 خواتین کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

تربیتی کورسز میں انڈسٹریل اسٹیچنگ مشین آپریٹر، فیبرک کوالٹی انسپکٹر، فیبرک کٹنگ ایکسپرٹ، اپیریل پلاننگ اینڈ مرچنڈائزنگ، اپیریل سپروائزر، پیٹرن میکنگ اینڈ کٹنگ، پیٹرن ڈرافٹنگ اینڈ گریڈنگ، کوالٹی کنٹرول، گارمنٹ فنشنگ، پیکنگ اور گارمنٹ ویئرہاؤسنگ سمیت متعدد شعبے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر خاتون کو مالی طور پر خودمختار اور بااختیار بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمند خواتین نہ صرف اپنے خاندانوں کی معاشی حالت بہتر بنا سکتی ہیں بلکہ قومی معیشت میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر میں تربیت یافتہ خواتین کے لیے روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Focus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share