Talk with Faisal

Talk with Faisal پاکستان زندہ آباد
پاک فوج پائیندہ آباد

پورے پاکستان سے کوئی بھی ایسی نیوز ہو جس کی کوئی صحافی کوریج نا کر رہا ہو تو ہمارے واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔ إن شاءالله ہم آپکی آواز احکام بالا تک پہنچائیں گے۔

17/12/2023
سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت نے تھیلیسیما کے مریض بچوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا دس سالہ ...
30/11/2022

سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت نے تھیلیسیما کے مریض بچوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا دس سالہ بچے حمزہ کو اس کی خواہش پر ایک دن کے لئے سی پی او گوجرانوالہ بنا دیا۔
پولیس لائن میں تھیلسمیا کے مریضوں کو خون کی فراہمی کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد۔

25/06/2022
20/06/2022

ہنگو:وقت پر شادی نہ کرانے پر بیٹے کی والد کے خلاف پولیس کو درخواست، والد نے پولیس کو وضاحت دے دی https://journalistpoint.com/?p=5834

22/05/2022

ایک دفعہ ایک گھوڑا ایک گہرے گڑھے میں جا گرا اور زور زور سے اوازے نکالنےلگا.
گھوڑے کا مالک کسان تھا جو کنارے پہ کھڑا اسے بچانے کی ترکیبیں سوچ رہا تھا.
جب اسے کوئی طریقہ نہیں سوجھا تو ہار مان کر دل کو تسلی دینے لگا کہ گھوڑا تو اب بوڑھا ہو چکا ہے، وہ اب میرے کام کا بھی نہیں رہا، چلو اسے یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں، اور گڑھے کو بھی آخر کسی دن بند کرنا ہی پڑے گا، اس لیے اسے بچا کر بھی کوئی خاص فائدہ نہیں.
یہ سوچ کر اس نے اپنے
اپنے پڑوسیوں کی مدد لی اور گڑھا بند کرنا شروع کر دیا.
سب کے ہاتھ میں ایک ایک بیلچہ تھا جس سے وہ مٹی، بجری اور کوڑا کرکٹ گڑھےمیں ڈال رہے تھےگھوڑا اس صورت حال سے بہت پریشان ہوا.
اس نے اور تیز آواز نکالنی شروع کر دی.
کچھ ہی لمحے بعد گھوڑا بالکل خاموش سا ہو گیا.
جب کسان نے جھانکا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ جب جب گھوڑے کے اوپر مٹی اور کچرا پھینکا جاتا ہے تب تب وہ اسے جھٹک کر اپنے جسم سے نیچے گرا دیتا ہے اور پھر گری ہوئی مٹی پر کھڑا ہو جاتا ہے.
یہ سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا. کسان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر مٹی اور کچرا پھینکتا رہا اور گھوڑا اسے اپنے بدن سے ہٹا ہٹا کر اوپر آتا گیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے اوپر تک پہنچ گیا اور باہر نکل آیا.
یہ منظر دیکھ کر کسان اور اس کے پڑوسی سکتے میں آ گئے.
زندگی میں ہمارے ساتھ بھی ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں کہ ہمارے اوپر کچرا اچھالا جائے،
ہماری کردار کشی کی جائے،
ہمارے دامن کو داغدار کیا جائے،
ہمیں طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے،
لیکن گندگی کے اس گڑھے سے بچنے کا طریقہ یہ نہیں کہ ہم ان غلاظتوں کی تہہ میں دفن ہو کر رہ جائیں،
بلکہ ہمیں بھی ان بے کار کی چیزوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اوپر کی طرف اور آگے کی سمت بڑھتے رہنا چاہیے.
زندگی میں ہمیں جو بھی مشکلات پیش آتی ہیں وہ پتھروں کی طرح ہوتی ہیں مگر یہ ہماری عقل پر منحصر ہے کہ آیا ہم ہار مان کر ان کے نیچے دب جائیں
یا
ان کے اوپر چڑھ کر مشکل کے کنویں سے باہر آنے کی ترکیب کریں...
خاک ڈالنے والے ڈالتے رہیں مگر پرعزم انسان اپنا راستہ کبھی نہیں بدلتا...!
منجانب:عامر شفیع
چیف ایڈیٹر:جرنلسٹ پوائنٹ ڈاٹ کام
صحافی و لیکچرار

12/04/2022

ڈاہرانوالہ کے نواحی گاوں 174 مراد کی سفید پوش ماں کی اپنے پیدائشی معزور بیٹے کے لیے مخیر حضرات سے اور حکومت وقت سے علاج کی اپیل
مخیر حضرات اس نمبر پہ رابطہ کر سکتے ہیں۔
03248906174

اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ لازمی شئیر کریں۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Talk with Faisal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Talk with Faisal:

Share