Zaheer Ki Dastaan

Zaheer Ki Dastaan Zaheer Ki Dastaan
Facts, Fun & Inspiration at a Glance

قاہرہ : (ویب ڈیسک) مصری عجائب گھر سے چوری ہونے والا سونے کا ایک قیمتی کڑا خطیر قیمت پر فروخت ہوگیا۔مصری پولیس نے بتایا ک...
27/09/2025

قاہرہ : (ویب ڈیسک) مصری عجائب گھر سے چوری ہونے والا سونے کا ایک قیمتی کڑا خطیر قیمت پر فروخت ہوگیا۔

مصری پولیس نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے سونے کا قیمتی کڑا چوری کرکے 4 ہزار ڈالرز میں نیلام کرنے کے الزام میں مصری عجائب گھر کے ایک ملازم اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا لاپیس لازولی موتیوں سے مزین تھا جو مصر کے 21 ویں خاندان فرعون امینیموپ کے دور کا ہے، اس حوالے سے مصر کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عجائب گھر کے عملے نے ہفتے کے روز اس کڑے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کڑے کو عجائب گھر کی کنزرویشن لیب کے اندر ایک بند دھاتی سیف میں رکھا گیا تھا جسے وہاں کے ایک ملازم نے 9 ستمبر کو ڈیوٹی کے دوران چرا لیا تھا۔

مصری پولیس کے مطابق وسطی قاہرہ میں ایک چاندی کے تاجر نے اس کڑے کو فروخت کرنے میں مدد کی اور اسے 4 ہزار ڈالرز میں فروخت کیا گیا۔

مصری پولیس نے بتایا کہ کڑے کو خریدنے والے نے اسے خریدنے کے بعد پگھلا دیا، ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا اور انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
#تاریخ #نیلامی

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کی تازہ سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال ہ...
26/09/2025

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کی تازہ سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، جبکہ 65 فیصد افراد آن لائن خبریں تصدیق کیے بغیر ہی سچ مان لیتے ہیں۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ (آئی پی او آر) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں واٹس ایپ پہلے نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیانیہ سازی کے حوالے سے بھی واٹس ایپ سب سے آگے ہے جس کا استعمال 27 فیصد ہے، اس کے بعد فیس بک 19 فیصد، یوٹیوب 18 فیصد، ٹک ٹاک 17 فیصد اور انسٹاگرام 10 فیصد پر موجود ہیں۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کا استعمال سب سے کم صرف 2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 65 فیصد افراد آن لائن خبریں تصدیق کیے بغیر سچ مان لیتے ہیں، جبکہ صرف 22 فیصد صارفین خبروں کی حقیقت جانچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی رپورٹ کے مطابق 43 فیصد صارفین نے فیس بک کو جھوٹی خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دیا۔

مزید یہ کہ ، 68 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے ان کے نظریات پر کوئی اثر نہیں پڑا، تاہم ہر پانچ میں سے ایک شخص نے تسلیم کیا کہ سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں نے ان کے نظریات کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
#پاکستان

بھارتی شہری  نے گزشتہ 3 دہائیوں سے کھانے کے بجائے صرف انجن آئل پی کر زندہ رہنے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ری...
19/09/2025

بھارتی شہری نے گزشتہ 3 دہائیوں سے کھانے کے بجائے صرف انجن آئل پی کر زندہ رہنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر شیموگا سے تعلق رکھنے والے شہری کو ان دنوں اپنی نہایت عجیب و غریب غذائی عادت کے دعوے کے باعث عوام میں کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

اس شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ کچھ کھانے کے بجائے مبینہ طور پر روزانہ صرف چائے اور تقریباً 7 سے 8 لیٹر انجن آئل پیتا ہے جس کی وجہ سے وہ 'آئل کمار' کے نام سے مشہور ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کمار کو بظاہر ایک بوتل سے سیاہ موٹر آئل پیتا دیکھا گیا، جسے وہ اپنی خوراک قرار دیتا ہے۔

اس پوسٹ کے مطابق یہ شخص گزشتہ 3 دہائیوں سے زائد عرصے سے اس غیر معمولی خوراک پر زندہ ہے۔
#

لاطینی امریکی ملک چلی میں ایک خاتون اپنی گمشدہ جڑواں بیٹیوں سے 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد دوبارہ ملنے میں کامیاب ہوگئی۔1...
17/09/2025

لاطینی امریکی ملک چلی میں ایک خاتون اپنی گمشدہ جڑواں بیٹیوں سے 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد دوبارہ ملنے میں کامیاب ہوگئی۔

1979 میں 64 سالہ ماریہ ویرونسیا سوٹو سے ان کی جڑواں بیٹیوں کو چھین لیا گیا تھا اور اس کے بعد وہ کبھی ان سے نہیں مل سکی تھیں۔

1979 میں چلی میں فوجی آمر Augusto Pinochet کی حکومت تھی اور اس وقت 19 سالہ ماریہ ویرونسیا نے جڑواں بچیوں کو ساحلی قصبے Hualpén میں جنم دیا۔

جب بچیاں 8 ماہ کی ہوئیں تو وہ انہیں معمول کے معائنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے گئی تھیں، جہاں انہیں کہا گیا کہ بچیوں کو یہاں رکنا ہوگا تاکہ ان کی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔

انہیں اس وقت کہا گیا تھا کہ ایسا بچیوں کی طبی اور غذائی ضروریات کو دیکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے مگر بہت جلد انہیں کہا گیا کہ حکومتی کلینک نے ان کی بیٹیوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ بچیوں کو درست طریقے سے غذا فراہم نہیں کر رہیں۔

جب وہ پولیس کے پاس گئیں تو انہیں عدالت جانے کا کہا گیا جہاں انہیں علم ہوا کہ ان کی بیٹیاں ایک اطالوی جوڑے نے گود لے لی ہیں۔

کچھ عرصے بعد انہیں علم ہوا کہ بچیوں کے برتھ سرٹیفکیٹس میں تبدیلی کرکے ظاہر کیا گیا کہ ان کے والدین نہیں۔

چلی کے حکام کے مطابق 1973 سے 1990 کے دوران فوجی آمر کے دور حکومت میں ہزاروں بچوں کو ان کی ماؤں سے چھین کر غیر ملکی جوڑوں کے حوالے کیا گیا۔

ماریہ ویرونسیا اور ان کی بچیوں کے دوبارہ ملاپ کا آغاز 2020 میں اس وقت ہوا جب انہوں نے ایک مقامی این جی او سے رابطہ کیا۔

یہ این جی او ایسے ہی بچوں کی واپسی کے لیے کام کر رہی ہے جن کو والدین سے چھین کر غیر ملکی جوڑوں کو دیا گیا تھا۔

این جی او نے ماریہ ویرونسیا کا ڈی این اے لیا اور پھر اسے امریکا کے ایک ڈی این اے بینک کو بھیجا گیا۔

5 سال تک وہ خاتون این جی او سے پیشرفت کے بارے میں پوچھتی رہی تھیں اور انہیں بتایا گیا کہ ہم ان کی بیٹیوں یا ان کے نواسے نواسیوں کے ڈی این اے نمونے کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔

رواں سال کے شروع میں ایسا ہوا اور مارچ میں ان کی ایک بیٹی کے بیٹے نے ڈی این اے ٹیسٹ دیا اور اپنی نانی کو دریافت کیا۔

اس نواسے نے فیس بک کے ذریعے این جی او سے رابطہ کیا۔

ماریہ ویرونسیا کے مطابق انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری تھی اور انہیں امید تھی کہ ایک دن وہ اپنی بیٹیوں سے دوبارہ ملنے میں کامیاب ہوگئیں۔

مگر انہیں یہ علم نہیں تھا کہ اس میں 45 سال لگ جائیں گے۔

10 ستمبر کو ان کی بیٹیاں اٹلی سے چلی پہنچیں۔

اس موقع پر ماریہ ویرونسیا نے اپنی بیٹیوں کو کہا کہ 'تمہاری ماں ہمیشہ سے تمہیں ڈھونڈتی رہی ہے'۔

ماریہ ویرونسیا کو اطالوی زبان نہیں آتی جبکہ ان کی بیٹیاں اسپینش زبان سے واقف نہیں، مگر اس موقع کے جذبات کو کسی ترجمے کی ضرورت نہیں تھی۔

ان کی بیٹیوں کو ہمیشہ یہ علم تھا کہ انہیں چلی سے گود لیا گیا تھا مگر انہیں اپنے والدین کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔

انہیں گود لینے والے جوڑے کو بھی نہیں پتا تھا کہ ان بچیوں کو حقیقی ماں سے چھین کر انہیں دیا گیا۔

Professional Resume & CV Writing Services for International Jobs 🌍Planning to apply in USA, Canada, Gulf, Europe, UK, Au...
23/08/2025

Professional Resume & CV Writing Services for International Jobs 🌍
Planning to apply in USA, Canada, Gulf, Europe, UK, Australia or other top destinations?
Your resume is your first impression – make it ATS-friendly, modern, and professional to stand out!

We provide:
✔ USA Standard CVs
✔ Canada CVs
✔ Gulf Countries CVs
✔ Europe & Europass CVs
✔ Professional Cover Letters

✅ we make your CV job-winning! We don’t just copy and paste your CV We organize it according to your specific field. A compelling summary will be written based on your experience, and relevant, impactful points will be added to highlight your professional background.

📞 WhatsApp: 0345 2354025
📧 Email: [email protected]

شوہر کے ہاتھوں بیوی اور ساس کا لرزہ خیز قتل!لاشیں گھر میں دفنا کر ان پر کیلے کا پودا لگا دیا تاکہ شک نہ ہو!پولیس کو پڑوس...
09/08/2025

شوہر کے ہاتھوں بیوی اور ساس کا لرزہ خیز قتل!
لاشیں گھر میں دفنا کر ان پر کیلے کا پودا لگا دیا تاکہ شک نہ ہو!
پولیس کو پڑوسیوں کی شکایت پر سچائی کا علم ہوا، اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

کیا آپ نے پہلے کبھی ایسا حیرت انگیز کیس سنا ہے؟

📌 مزید معلوماتی پوسٹس کے لیے فالو کریں:
Youtube Channel:
https://www.youtube.com/
page:
https://www.facebook.com/share/15RjyERJnL/
WhatsApp Channel:
https://whatsapp.com/channel/0029VbAGMGOGzzKO0qOKhv22

Hashtags:


آسٹریلیا میں اہم فیصلہ!اب 16 سال سے کم عمر بچوں کے یوٹیوب اکاؤنٹس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ ب...
09/08/2025

آسٹریلیا میں اہم فیصلہ!
اب 16 سال سے کم عمر بچوں کے یوٹیوب اکاؤنٹس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ بچوں کی آن لائن حفاظت اور ذہنی صحت کے لیے یہ قدم ناگزیر تھا۔

کیا یہ فیصلہ دیگر ممالک میں بھی ہونا چاہیے؟

📌 مزید معلوماتی پوسٹس کے لیے فالو کریں:
Youtube Channel:
https://www.youtube.com/
page:
https://www.facebook.com/share/15RjyERJnL/
WhatsApp Channel:
https://whatsapp.com/channel/0029VbAGMGOGzzKO0qOKhv22



چین میں دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف خودکار طریقے سے کام کرسکتا ہے بلکہ کام کے دوران خود ہی اپنی بی...
07/08/2025

چین میں دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف خودکار طریقے سے کام کرسکتا ہے بلکہ کام کے دوران خود ہی اپنی بیٹری بھی بدل سکتا ہے!
یہ روبوٹ صرف فیکٹریز کے لیے ہی نہیں بلکہ جنگی حالات میں بھی استعمال ہوسکتا ہے۔
کیا یہ انسانوں کی جگہ لینے کے لیے تیار ہے؟

📌 مزید معلوماتی پوسٹس کے لیے فالو کریں:
Youtube Channel:
https://www.youtube.com/
page:
https://www.facebook.com/share/15RjyERJnL/
WhatsApp Channel:
https://whatsapp.com/channel/0029VbAGMGOGzzKO0qOKhv22


اب انسان کے بجائے روبوٹس بنیں گے آپ کے "ماسٹر شیف"!ریسٹورنٹس میں اب کھانا پکائیں گے "اے آئی شیف"، جو نہ صرف پرفیکٹ ڈش تی...
06/08/2025

اب انسان کے بجائے روبوٹس بنیں گے آپ کے "ماسٹر شیف"!
ریسٹورنٹس میں اب کھانا پکائیں گے "اے آئی شیف"، جو نہ صرف پرفیکٹ ڈش تیار کریں گے بلکہ بغیر رُکے کام بھی کریں گے۔
کیا آپ تیار ہیں ایسے ہوٹل کے لیے؟ 🍽🤖

📌 مزید معلوماتی پوسٹس کے لیے فالو کریں:
Youtube Channel:
https://www.youtube.com/
page:
https://www.facebook.com/share/15RjyERJnL/
Whatsapp Channel:
https://whatsapp.com/channel/0029VbAGMGOGzzKO0qOKhv22


Address

Kahna Nau Lahore
Lahore
53100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaheer Ki Dastaan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share