Bazm-E-Khabar Channel

Bazm-E-Khabar Channel Bazm-E-Khabar is the most popular Urdu language news and current affairs Channel from Pakistan.

امریکہ ایران معاہدے میں حتمی منظوری کا انتظار: آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی ختم، ’جنگ دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘،...
30/05/2026

امریکہ ایران معاہدے میں حتمی منظوری کا انتظار: آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی ختم، ’جنگ دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘، امریکی وزیر دفاع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کر رہے ہیں اور وہاں پھنسے جہاز اور ان کا عملہ ’گھر واپسی‘ کی تیاری کریں تاہم دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ’امریکہ کے پاس ہتھیاروں کے وافر ذخائر موجود ہیں اور اگر ضرورت پیش آئی تو وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

وژن 2030: ناقدین کی جانب سے ’سبز باغ دکھانے‘ کے مترادف قرار دیے گئے محمد بن سلمان کے اربوں ڈالر کے ناقابل یقین منصوبے اپ...
25/05/2026

وژن 2030: ناقدین کی جانب سے ’سبز باغ دکھانے‘ کے مترادف قرار دیے گئے محمد بن سلمان کے اربوں ڈالر کے ناقابل یقین منصوبے اپنے اختتام تک کیسے پہنچے؟

لگ بھگ ایک دہائی قبل سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، جنھیں ایم بی ایس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے اپنے ملک کی ایک نئی تصوراتی تشکیل کا اعلان کیا جو کسی سائنس فکشن سے کم نہیں تھی۔ اس میگا منصوبے کو ’وژن 2030‘ کا نام دیا گیا تھا۔

دراصل یہ ایسے منصوبوں کا سلسلہ تھا جو نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا کے لیے بھی تکنیکی طور پر انتہائی حیرت انگیز ہونے والے تھے۔

ان تصورات کو شاندار تشہیری مواد میں ڈھالا گیا اور ان منصوبوں سے متعلق خیالی مناظر پیش کیے گئے، جنھوں نے دنیا بھر میں میڈیا میں وسیع کوریج حاصل کی، اور اس میں حیرت اور تمسخر دونوں عناصر شامل تھے۔

یہ سب منصوبے سعودی عرب کے تقریباً ایک کھرب ڈالر کے خودمختارپبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے ذریعے بنائے جانے تھے۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی دولت، جو بڑی حد تک تیل کی فروخت سے ہونے والی آمدن پر منحصر تھی، کو ایک ایسے مستقبل (وژن 2030) کی بنیاد رکھنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا جو تیل سے آزاد ہو۔

سٹاک مارکیٹ میں ٹرمپ کی سرمایہ کاری پر اٹھتے سوال: امریکی صدر نے کن کمپنیوں کے حصص خریدے؟مجھے اپنے سوال کا جواب دینے کی ...
25/05/2026

سٹاک مارکیٹ میں ٹرمپ کی سرمایہ کاری پر اٹھتے سوال: امریکی صدر نے کن کمپنیوں کے حصص خریدے؟

مجھے اپنے سوال کا جواب دینے کی اجازت دیں، یہ ایک ڈوزی تھا۔‘

صحافی کے سوال پر یہ تبصرہ امریکہ کے نائب صدر نے کیا تھا۔ اب یہ ’ڈوزی‘ کیا ہوتا ہے، اس کی وضاحت سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ صحافی نے پوچھا کیا تھا۔

19 مئی کو نائب امریکی صدر جے ڈی وینس پریس کانفرنس کے لیے آئے تو صحافی نے ان سے صدر ٹرمپ کی جانب سے مختلف کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت کا پوچھا۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی تفصیلات حال ہی میں سامنے آئی ہیں۔

اسرائیل نے لگاتار تیسرے سال غزہ کے مسلمانوں کے لیے حج پر پابندی عائد کر دی۔ شہری حقوق کی خبریں
24/05/2026

اسرائیل نے لگاتار تیسرے سال غزہ کے مسلمانوں کے لیے حج پر پابندی عائد کر دی۔ شہری حقوق کی خبریں

’مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں بڑھ رہے ہیں، امریکی ٹیم کو کہا ہے کہ معاہدے میں جلد بازی نہ کریں‘: ڈونلڈ ٹرمپامریکی ص...
24/05/2026

’مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں بڑھ رہے ہیں، امریکی ٹیم کو کہا ہے کہ معاہدے میں جلد بازی نہ کریں‘: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے مذاکرات کاروں کو کسی بھی معاہدے میں جلد بازی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور اُن کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ 'ایران کے ساتھ کسی بھی حتمی معاہدے میں جوہری خطرے کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔'
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ’ان کا ملک دنیا کو اس بات کا یقین دلانے کے لیے تیار ہے' کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں‘
اگلے چند گھنٹوں میں دنیا کو ’اچھی خبر‘ ملے گی لیکن ’حتمی‘ نہیں: مارکو روبیو
اُمید ہے کہ مذاکرات سے ’ایک مثبت اور پائیدار نتیجہ دسترس میں ہے‘: اسحاق ڈار
ایک معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے، جس کی حتمی تفصیلات اس وقت زیرِ غور ہیں اور جلد اس کا اعلان کیا جا سکتا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کوئٹہ میں ٹرین پر خودکش حملے میں ایک درجن سے زیادہ ہلاکتیں: ’زوردار دھماکہ ہوا، گھر کے سارے شیشے ٹوٹ گئے اور دروازے کھڑک...
24/05/2026

کوئٹہ میں ٹرین پر خودکش حملے میں ایک درجن سے زیادہ ہلاکتیں: ’زوردار دھماکہ ہوا، گھر کے سارے شیشے ٹوٹ گئے اور دروازے کھڑکیاں گر گئیں‘

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک سے گزرنے والی ٹرین کے قریب خودکش حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چمن پھاٹک کے قریب ٹرین شٹل سروس کو ایک خودکش بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں 14 افراد ہلاک ہوئے، جن میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔

حکومت بلوچستان کے بیان کے مطابق مرنے والوں میں اکثریت عام شہریوں، راہگیروں، مسافروں اور دھماکے کے مقام کے قریب واقع گھروں کے مکینوں پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے اعلی پولیس افسر اور سول انتظامیہ کے عہدے دار نے بی بی سی کو کم از کم 20 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ان میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

Address

Lahore
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazm-E-Khabar Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share