11/10/2025
"گلبرگ میں خفیہ کرشنگ یونٹ پر بجلی چوری بے نقاب، دو ملزمان گرفتار | AWAZEWAQT KI REPORT"
سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی خصوصی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔
گلبرگ ڈویژن میں ایکسئین گلبرگ اور ایس ڈی او لبرٹی سب ڈویژن طاہر ستار کی سربراہی میں پولیس کے ہمراہ بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کارروائی کے دوران 116-ایف ون گلبرگ میں ایک گھر کے اندر خفیہ طور پر لگائے گئے کرشنگ یونٹ پر ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی۔
صارف نے ڈائریکٹ لائن لگا رکھی تھی، دروازہ کھولنے سے انکار پر لیسکو ٹیم پولیس کے ہمراہ اندر داخل ہوئی۔
موقع پر دو بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ خفیہ یونٹ سے 500 سے زائد چینی کی بوریاں بھی برآمد ہوئیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی۔
سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ بجلی چور قوم کے دشمن ہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔