Suno Column

Suno Column آپ پڑھتے تھے،اب سنیں! پاکستان کے مقبول ترین اردو کالمز،اب آڈیو فارمیٹ میں،روزانہ تازہ ترین کالمز سنیں

06/04/2025

آج کا کالم
عنوان:رانگ ٹرن
لکھاری: جاوید چوہدری

28/03/2025

آج کا کالم
عنوان:بخارا کا آدھا چاند
لکھاری: جاوید چوہدری

آج کا کالم لکھاری:جاوید چوہدری ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟حکومت 2025میں اس مسئلے کا بھی فوری حل نکالے‘ اسلام آباد سے مر...
24/03/2025

آج کا کالم
لکھاری:جاوید چوہدری
ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟
حکومت 2025میں اس مسئلے کا بھی فوری حل نکالے‘ اسلام آباد سے مری تک شٹل سروس شروع کی جا سکتی ہے

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے اسٹاف کے ساتھ تشریف لائے‘ ہم نے لنچ اکٹھے کیا‘ میںازبکستان پہلی مرتبہ 2011میں گیا تھا اور فروری 2025میں 14ویں مرتبہ‘ ازبکستان نے دس برسوں میں اپنے آپ کو سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا‘ 2024 میں 82 لاکھ غیرملکی سیاحوں نے ازبکستان وزٹ کیا‘ آپ فرض کریں ایک سیاح نے صرف ہزار ڈالر وہاں خرچ کیے ہیں تو یہ رقم8.2بلین ڈالر بن جائے گی جب کہ اس کے مقابلے میں پاکستان میں ہر سال صرف تین لاکھ غیرملکی آتے ہیں اور ان میں بھی اکثریت سفارت کاروں اور سرکاری وزیٹرکی ہوتی ہے۔

آپ اس سے دونوں کے سیاحتی فرق کا اندازہ کر لیجیے لیکن اس کے باوجود ازبک سفیر تین گھنٹے میرے گھر بیٹھے رہے اور ان کی گفتگو کا محور صرف یہ نقطہ تھا کہ ہم ازبکستان میں سیاحت کو مزید کیسے بڑھا سکتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا ’’آپ 119 ملک گھوم چکے ہیں‘ آپ نے یورپ‘ مشرق بعید اور اسلامی ملک دیکھے ہیں‘ آپ بے شمار مرتبہ ازبکستان بھی گئے ہیں لہٰذا آپ ہمیں مشورہ دے سکتے ہیں‘ ہم 82 لاکھ سیاحوں کو ڈیڑھ کروڑ تک کیسے لا سکتے ہیں؟‘‘میں نے ان سے عرض کیا‘ آپ کے پاس زیادہ تر ایسے سیاح ہیں جو مہنگائی کی وجہ سے مشرقی یورپ اور ترکی افورڈ نہیں کر پاتے لہٰذا جس دن آپ کے ریٹس ترکی کے برابر ہو گئے یا ترکی نے سیاحتی ٹیکس ختم کر دیے اس دن آپ کی ٹورازم انڈسٹری برباد ہو جائے گی چناں چہ آپ ہر قیمت پر اپنے ریٹس ترکی سے کم رکھیں‘ دوسرا تاجکستان سردیوں کی ٹورازم پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔

آپ کی ونٹر اسپورٹس کی سائیڈ کم زور ہے چناں چہ آپ کو مستقبل میں تاجکستان سے ٹف ٹائم ملے گا‘آپ اگر تاجکستان کے ساتھ بزنس ڈیل کر لیں اور سیاحوں کو سردیوں میں ازبکستان اور تاجکستان دونوں کا مشترکہ پیکیج دے دیں تو اس سے آپ کی ٹورازم انڈسٹری کو دھچکا نہیں لگے گا ورنہ سردیوں میں آپ کے ہوٹل‘ ریستوران‘ ٹرینیں اور جہاز خالی ہو جائیں گے اور تیسراآپ باکو اور سمر قند کے درمیان ٹرین سروس یا ائیرسروس میں اضافہ کریں اور اس روٹ کو سستا بھی کر دیں‘ اس سے باکو کے سیاح بھی آپ کے پاس آ جائیں گے‘ سفیر کا اسٹاف اس دوران نوٹس لیتا رہا‘ اس کے بعد امیر تیمور پر گفتگو شروع ہو گئی‘ میں تیمور کا فین ہوں‘ مجھے اس کی زندگی کے زیادہ تر واقعات‘ مہمات اور جنگیں ازبر ہیں۔

ہم نے اس پر گفتگو شروع کر دی‘ یہ ڈیڑھ گھنٹہ چلتی رہی‘ اس گفتگو کے دوران میں نے سفیر کو مشورہ دیا آپ نقش بندی پیروں کے ٹورز بھی شروع کرائیں‘ سینٹرل ایشیا اور برصغیر میں نقش بندی سلسلے کے کروڑوں زائرین موجود ہیں‘ بخارہ میں حضرت بہاؤالدین نقش بندی کے علاوہ نقش بندی سلسلے کے سات پیروں کے مزارات ہیں‘ آپ آف سیزن میں ان کے سستے ٹورز لانچ کردیںیوں آپ کے ہوٹل‘ ریستوران‘ ائیرلائین اور ٹرین بھی چلتی رہے گی اور آپ کو آف سیزن سیاح بھی ملتے رہیں گے۔

🔊 "آپ پڑھتے تھے، اب سنیں!"کیا آپ ہمیشہ سوچتے تھے کہ کاش اردو کالمز کو سننے کا کوئی طریقہ ہوتا؟اب انتظار ختم! Suno Column...
23/03/2025

🔊 "آپ پڑھتے تھے، اب سنیں!"

کیا آپ ہمیشہ سوچتے تھے کہ کاش اردو کالمز کو سننے کا کوئی طریقہ ہوتا؟
اب انتظار ختم! Suno Column لایا ہے پاکستان کے مقبول ترین کالمز، آڈیو فارمیٹ میں!

🎧 روزانہ تازہ ترین کالمز سنیں، کہیں بھی، کسی بھی وقت!
🔹 جاوید چوہدری، حسان نیازی، وسعت اللہ خان، اور دیگر معروف کالم نگار
🔹 سیاست، معیشت، سماج، اور حالاتِ حاضرہ پر تازہ ترین تجزیے
🔹 آپ کی آنکھیں نہیں، اب صرف کان کام کریں گے!

📢 پہلا کالم جلد آ رہا ہے!

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suno Column posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share