15/08/2026
مظفرآباد کی تاریخ کا شاید سب سے بڑا اور سب سے زیادہ پیشنَیٹ جلسہ تھا۔ اس جلسے میں وہ بابا جی بھی بہت وائرل ہوئے جنہوں نے ایک دن پہلے آ کر کرسی سنبھال لی تھی۔ جب کسی نے کہا کہ جلسہ تو کل ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے پتا ہے جلسہ کل ہے، لیکن میں نواز شریف کی محبت میں آیا ہوں۔
یہ مناظر پوری قوم نے دیکھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان تمام حالات کے باوجود آزاد کشمیر کے عوام کے اندر ایک پیاس تھی۔ وہ مسلم لیگ ن کا راستہ دیکھ رہے تھے۔ انہیں بالکل پتا تھا کہ انہیں کس چیز کی ضرورت ہے پنجاب میں کیا کام ہو رہا ہے اور وفاق میں کیا کام ہو رہا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف