Awaam Raaj Tehreek Gujranwala

Awaam Raaj Tehreek Gujranwala Pakistan Awaam Raaj Tehreek

26/07/2026

پاکستان کی 78 سالہ سیاسی تاریخ میں وزیراعظم بننے والے زیادہ تر افراد طاقتور سیاسی خاندانوں، جاگیردارانہ پس منظر یا اشرافیہ سے تعلق رکھتے رہے ہیں۔

سوال یہ ہے: کیا کبھی ایک عام پاکستانی وزیراعظم بنا؟

عوام راج تحریک اسی سوال کا جواب ہے—کیونکہ پاکستان کی قیادت کا حق صرف اشرافیہ کا نہیں، ہر عام پاکستانی کا ہے۔ 🇵🇰

24/07/2026

جب تک ہم وڈیروں اور سرمایہ داروں کے بنائے ہوئے نظام سے نکل کر خود کو اور اپنی نسلوں کو با اختیار بنانے کی جدوجہد نہیں کریں گے مسائل حل نہیں ہوں گے #پاکستان کا ہر قدم حقیقی عوامی حکمرانی کی طرف بڑھ رہا ہے #گوجرانوالہ میں جدوجہد جاری ہے۔
پاکستان زندہ باد🇵🇰💚
Iqrar Ul Hassan

23/07/2026

غریب کا بچہ بھی لیڈر بنے گا، مگر تب جب پارٹی میں کوئی پہلے سے چیئرمین کی کرسی پر قبضہ کرکے نہ بیٹھا ہو، اور پارٹی کا “مالک” خود ہی وزیراعظم کا امیدوار نہ ہو۔

عوام راج میں عام لوگ اور اُن کے بچے مالک ہوں گے۔ مڈل کلاس چیئرمین اور وزیراعظم بنے گی۔

اقرار الحسن زندگی میں کبھی کوئی عہدہ نہیں لے گا۔ ان شاء اللہ، پارٹی میں بھی اور ملک میں بھی عوام کا راج ہوگا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ۔
Iqrar Ul Hassan

28/06/2026

پاکستان کی سیاست کو شخصیات نہیں، اصولوں کی ضرورت ہے۔ حقیقی قیادت وہی ہے جو عوام کے درمیان رہ کر جدوجہد کرے، مسائل کو سمجھے اور خدمت کے ذریعے اپنا مقام بنائے، نہ کہ سفارش، خاندانی سیاست یا پیرشوٹ کے ذریعے اقتدار تک پہنچے۔ جب سیاسی جماعتوں میں میرٹ، اندرونی جمہوریت اور عوامی اعتماد کو ترجیح ملے گی تو ملک کو بھی باصلاحیت، دیانت دار اور جوابدہ قیادت نصیب ہوگی۔ یہی حقیقی تبدیلی کا راستہ ہے، یہی عوام کی حکمرانی ہے، یہی عوام راج۔
Iqrar Ul Hassan

24/06/2026

بدقسمتی سے ہمارے سیاسی نظام میں اقتدار چند خاندانوں، سرمایہ داروں اور سیاسی اشرافیہ کے گرد گھومتا ہے، جبکہ عام آدمی، مڈل کلاس اور نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔
تحریک اس سوچ کو بدلنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ہم ایک ایسے سیاسی نظام کے لیے کوشاں ہیں جہاں قیادت وراثت سے نہیں بلکہ قابلیت، کردار، میرٹ اور عوامی اعتماد سے سامنے آئے۔ ہمارا مقصد اختیار کو چند ہاتھوں سے نکال کر عوام کے ہاتھوں میں دینا ہے تاکہ ہر شہری کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھنے کا مساوی موقع مل سکے۔
وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے حق، اپنے اختیار اور اپنے مستقبل کے لیے خود کھڑی ہو۔
عوام راج — اختیار عوام کا!
Iqrar Ul Hassan

22/06/2026

عوام راج کا مطلب اختیار عوام کے ہاتھ میں۔

اصل انقلاب عوام کے اختیار کا انقلاب ہے۔ جب عوام اپنے حقوق، اپنے فیصلوں اور اپنے مستقبل کے لیے خود کھڑی ہوگی، تب ہی حقیقی تبدیلی آئے گی۔

آئیے ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھیں جہاں طاقت چند خاندانوں یا اشرافیہ کے نہیں بلکہ عوام کے ہاتھ میں ہو۔
Iqrar Ul Hassan

20/06/2026

عوام راج تحریک کا مقصد ایک فرد کو طاقت دینا نہیں بلکہ ہر شہری کو بااختیار بنانا ہے۔ اقرار الحسن صرف ایک چہرہ یا لیڈر نہیں بلکہ اس سوچ کے نمائندہ ہیں کہ اقتدار چند خاندانوں یا شخصیات کے بجائے عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔
عوام راج میں فیصلے عوام کے ہوں گے، اختیار عوام کا ہوگا، اور قیادت ہر باشعور شہری خود کرے گا۔ یہی حقیقی
جمہوریت اور عوامی خودمختاری کا راستہ ہے۔
Iqrar Ul Hassan
💚

15/06/2026

وہاڑی میں عوام راج تحریک کا شاندار کنونشن اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام موروثی سیاست شخصیت پرستی اور فرسودہ نظام سے تنگ آ چکے ہیں۔ لوگ اب ایسی سیاست چاہتے ہیں جہاں اقتدار چند خاندانوں کی جاگیر نہ ہو بلکہ عام شہری، نوجوان، مزدور، کسان اور مڈل کلاس بھی اپنی نمائندگی حاصل کر سکیں۔

سید اقرار الحسن کا یہ عہد کہ وہ سیاست کو کبھی خاندانی وراثت نہیں بنائیں گے، اس تحریک کو روایتی سیاسی جماعتوں سے منفرد بناتا ہے۔ باشعور اور تعلیم یافتہ عوام ہی اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرتے ہیں، اسی لیے عوام راج تحریک عام پاکستانی کو بااختیار بنانے اور اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔

ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں اقتدار کا سرچشمہ واقعی عوام ہوں گے اور فیصلہ سازی میں عام آدمی کی آواز سنی جائے گی۔
Iqrar Ul Hassan







#وہاڑی

15/06/2026

سرزمینِ وہاڑی پر فخرِ پاکستان سید اقرار الحسن کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!

آپ کی آمد اس خطے کے باشعور عوام کے لیے حوصلے، امید اور جدوجہد کا پیغام ہے۔ آپ نے ہمیشہ سچ، انصاف اور مظلوموں کی آواز بن کر فرسودہ نظام کی ناانصافیوں اور بربریت کو بے نقاب کیا۔ آج وہاڑی کی سرزمین آپ کا استقبال کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ پاکستان میں حقیقی عوامی اقتدار، انصاف اور عوامی راج کی جدوجہد جاری رہے گی۔
آپ کی موجودگی نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ اور ایک بہتر پاکستان کی امید ہے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
Iqrar Ul Hassan


#وہاڑی

#پاکستان
#نوجوان





Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaam Raaj Tehreek Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

l="false"> Add listing
  • Login
  • Subscribe

    We will notify you when anything happens in Lahore.