Freelance Fuel by Samia Aqeel

  • Home
  • Freelance Fuel by Samia Aqeel

Freelance Fuel by Samia Aqeel Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Freelance Fuel by Samia Aqeel, Social Media Agency, .

🧑‍💻 Freelance Fuel by Samia Aqeel
💡 From Skills to Success 💼
🚀 Powered by Samia Digi Solutions
📊 Digital Strategist | SMM Pro | Content Queen
🎯 IELTS Coach | 💬 Growth Partner
📩 DM for Collabs, Coaching & More! 🌟

24/10/2025

پرسنل برانڈنگ آپ کا سب سے قیمتی ڈیجیٹل اثاثہ ہے۔

آج کل پرسنل برانڈنگ بالکل ڈیجیٹل اثاثے کی طرح اہم ہے۔

اگر آپ اپنی پروفائل کو بہتر طریقے سے optimize نہیں کرتے تو آپ اپنی قدر کھو دیتے ہیں۔

آپ کی ہر پوسٹ اور ہر اسٹوری ٹارگٹ آڈینس کے لیے ہونی چاہیے۔

یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کون آپ کی سروس یا مواد میں دلچسپی رکھتا ہے۔

صحیح audience کی شناخت کرنے سے آپ ایک مضبوط اور engaged کمیونٹی بنا سکتے ہیں۔

روزانہ چھوٹا قدم اٹھانے سے بڑے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔

اپنا کام دکھائیں، چھوٹی کامیابیاں share کریں، اس طرح آپ کی کیمونٹی آپ کو یاد رکھیں گی۔

آپ آف لائن ہونے کے باوجود بھی clients attract کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ، جو لوگ آپ کی سروس نہیں لیتے، وہ بھی دوسروں کو آپ کے بارے میں بتائیں گے۔

70/30 فارمولا اپناہیں:-
70٪ ٹارگٹ آڈینس کو اپنی کمیونٹی میں شامل کریں۔
اور 30٪ peer اور top creators کو اپنی کمیونٹی میں شامل کریں۔

اس سے آپ نہ صرف صحیح لوگوں تک پہنچیں گے بلکہ اپنے network کو بھی مضبوط کریں گے۔

یہ فارمولا آپ کی community کو engaged اور active رکھتا ہے۔

اب action لینے کا وقت ہے!
آج ہی اپنی پروفائل optimize کریں، اپنی ٹارگٹ آڈینس کو پہچانیں اور 70/30 فارمولا اپلائی کریں۔

اپنی community بڑھائیں اور ہر روز اپنا کام share کریں۔


04/10/2025

آپ آن لائن کام کرنا چاہتے ہیں؟

آج صرف ہم اُن لوگوں کی بات کریں گے جو جاب کر رہے ہیں
لیکن ساتھ ساتھ آن لائن کام کرنا چاہتے ہیں۔
ایسے انسان کے لیے جو پہلے ہی 8 سے 10 گھنٹے جاب کرتا ہے
بہت مشکل ہوتا ہے نئی چیزیں سیکھنا۔
اس کو میں تھوڑا آسان بنا دیتی ہوں آپ کے لیے۔

آپ 8 گھنٹے جاب کرتے ہیں
آپ کسی دوسرے کے بزنس کے لیے کام کرتے ہیں
کیا اپنے لیے روز کے صرف 2 گھنٹے نہیں نکال سکتے؟

شروع میں صرف 2 گھنٹے نکالیں
کوئی بھی فری یا پَیڈ کورس شروع کریں
ویڈیوز دیکھیں، نوٹس بنائیں
ایک مہینہ لگے گا یہ کرتے ہوئے۔
پھر آپ اس کی پریکٹس شروع کر دیں۔
یہ بھی ڈپینڈ کرتا ہے کہ آپ نے کون سی اسکل چنی ہے۔

چلیں ہم لے لیتے ہیں سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی اسکل۔

پہلے مہینے میں صرف Canva سیکھیں اور پریکٹس کریں۔ اس میں نوٹس کی ضرورت نہیں۔

دوسرے مہینے میں 15 دن صرف ایڈ چلانا سیکھیں۔
پریکٹس کے لیے 3000، 2000 یا جتنا آپ افورڈ کر سکیں ٹیسٹنگ کریں۔
پھر 15 دن صرف پرسنل برانڈنگ سیکھیں۔

اُن لوگوں کو دیکھیں جو 1 یا 2 سال میں کامیاب ہوئے۔
ان کا پوسٹنگ اسٹائل، لکھنے کا طریقہ اور ٹائمنگ پر غور کریں۔

اب تیسرا مہینہ ہے۔
آپ اب پراپر پوسٹنگ شروع کریں کیونکہ آپ Canva سیکھ چکے ہیں۔
اپنی اسکل کے بارے میں لوگوں کو بتائیں۔
قریبی بزنس مالکان کو آفر کریں کہ آپ ان کے لیے فری میں ایڈ چلائیں گے۔
صرف اُن کا ایڈ اسپینڈ ہوگا۔ مثال کے طور پر روزانہ کم از کم 200 روپے۔
ایک ہفتہ ٹیسٹنگ کریں اور رزلٹ دیکھیں۔

اچھا، آپ روز اگر صرف 5 بزنس اونرز کو ملتے ہیں
تو کیا ایک ہفتے میں ایک بندہ بھی آپ کی آفر قبول نہیں کرے گا؟
ایک تو آپ کی پریکٹس بھی ہو جائے گی۔

ساتھ ساتھ کسی ایسے شخص سے جُڑیں جو آپ کو گائیڈ کرے۔
اپنا فرینڈ سرکل بدلیں اور سوشل میڈیا پر صرف اپنی فیلڈ کے لوگوں کو ایڈ کریں تاکہ آپ ڈسٹرکٹ نہ ہوں۔
پہلے شاید آپ کے سامنے کرکٹ، سیاست، ڈرامے یا فنی کلپس آتے ہوں گے۔
لیکن جب آپ اپنی فیلڈ کے لوگوں کو ایڈ کریں گے تو آپ کو صرف اپنی فیلڈ کا کانٹینٹ نظر آئے گا۔
اس سے آپ کو روز موٹیویشن ملے گی۔

یقین مانیں اگر آپ نے یہ تسلسل برقرار رکھا تو 8 ماہ بعد آپ کو جاب کی ضرورت نہیں رہے گی۔

لیکن یاد رکھیں
مستقل مزاجی سے کام کرنا ہے۔
جلد بازی نہیں کرنی۔

جاب نہیں چھوڑنی جب تک کہ آپ کے پاس کلائنٹس اور اتنی سیونگ نہ ہو کہ کم از کم 3 مہینے نکال سکیں۔

جب آپ لوکل مارکیٹ سے تجربہ حاصل کر لیں گے تو پھر انٹرنیشنل کی طرف بڑھیں۔
اس پر الگ سے پوسٹ کروں گی لیکن پہلے یہ ٹرائی کریں۔

یہ میرا ذاتی نظریہ ہے۔
اگر آپ کو میری پوسٹ اچھی لگی ہو تو شیئر کریں
اور کمنٹ میں لکھیں

Social Media Marketing

05/09/2025

❤️ آرگینک مارکیٹنگ❤️

اس پوسٹ میں کچھ ٹپس ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے سمال بزنسز کو آرگینیکلی گرو کرسکتے ہیں۔

✔️(𝐁𝐫𝐚𝐧𝐝𝐢𝐧𝐠 & 𝐂𝐨𝐧𝐬𝐢𝐬𝐭𝐞𝐧𝐜𝐲)
برینڈنگ اینڈ کانسیسٹینسی
آپ کا بزنس پیج نہایت پروفیشنل ہونا چاہئے لوگو کور فوٹو بہترین ڈیزائن ہونی چاہئیں۔
ہر پوسٹ، پیج اور پیکجنگ میں وہی اسٹائل رکھیں۔جو سٹائل اور کلر تھیم آپ کے لوگو کا ہے۔۔
کنسسٹنسی سے اعتماد بنتا ہے اور آہستہ آہستہ لوگ آپ کے برینڈ کو پہچاننے لگتے ہیں۔
✔️𝐄𝐟𝐟𝐞𝐜𝐭𝐢𝐯𝐞 𝐮𝐬𝐞 𝐨𝐟 𝐬𝐨𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐦𝐞𝐝𝐢𝐚
سوشل میڈیا کا صحیح استعمال
روزانہ کم از کم 1 پوسٹ
(یا رییل/شارٹ) شئیر کریں۔
ریلز، شارٹس ٹِک ٹاک ویڈیوز سب سے زیادہ ریچ دیتی ہیں۔
اسٹوریز ڈیلی شئیر کریں تاکہ آپ ہر وقت نظر میں رہیں۔
اپنی پروڈکٹ کے بی ہائنڈ دا سینز (BTS) بھی دکھائیں
جیسے تیاری کا پروسیس پیکنگ۔
✔️𝐂𝐮𝐬𝐭𝐨𝐦𝐞𝐫 𝐫𝐞𝐯𝐢𝐞𝐰𝐬 & 𝐓𝐞𝐬𝐭𝐢𝐦𝐨𝐧𝐢𝐚𝐥𝐬
کسٹمر ریویوز اور ٹیسٹیمونیلز
پرانے کسٹمر سے ریکویسٹ کریں کہ وہ ایک ریویو یا ویڈیو فیڈبیک دیں۔
اس کو پوسٹ یا ریل کی شکل میں اپنی پروفائل اور پیج پہ شئیر کریں۔
ریویوز اعتماد اور نۓ کسٹمرز بڑھاتے ہیں۔
✔️𝐕𝐚𝐥𝐮𝐞 𝐁𝐚𝐬𝐞𝐝 𝐂𝐨𝐧𝐭𝐞𝐧𝐭
ویلیو بیسڈ کنٹینٹ
صرف پروڈکٹ نہ دکھائیں بلکہ آڈئنس کو ایجوکیٹ بھی کریں۔
مثال کے طور پہ اگر آپ کا
فوڈ بزنس ہے تو آپ آڈئنس کو انگیج رکھنے کے لۓ ریسپی ٹپس ہیلتھ بینیفٹس پلیٹنگ آئیڈیاز بھی شئیر کریں۔۔
اگر آپ کا کپڑوں کا بزنس ہے تو اسٹائلنگ ٹپس کلر کامبینیشن اور فینسی اور مہنگے کپڑوں کی کیئر کیسے کی جاتی ہے یہ ٹپس بھی شئیر کریں۔۔
بیوٹی سیلون یا بیوٹی پراڈکٹس کا بزنس ہے تو اسکن کیئر ٹپس بیفور بیوٹی پرادکٹس چیکنگ ویڈیوز ہوم ریمیڈیز اور بیفور آفٹر رزلٹس لازمی شئیر کریں۔
✔️𝐂𝐨𝐦𝐦𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲 𝐁𝐮𝐢𝐥𝐝𝐢𝐧𝐠
کمیونٹی بلڈنگ
اپنی ایک کمیونٹی بنائیں
فیس بک گروپ یا واٹس ایپ کمیونٹی بنائیں جہاں آپ آڈئنس کے ساتھ انگیج رہیں اُن کے سوالات کے جوابات دیں۔۔
کمیونٹی کے لوگ آپ پہ ٹرسٹ کریں گے اور آپ کی آڈئنس بڑھے گی۔۔
✔️𝐂𝐨𝐥𝐥𝐚𝐛𝐨𝐫𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧
کولیبریشن
کچھ دوسرے چھوٹے بزنسز کے ساتھ پارٹنرشپ کریں۔
مثال کے طور پہ آپ فوڈ بزنس چلا رہے ہیں تو ایک گفٹ شاپ کے ساتھ کولیبوریشن کریں،
میل + گفٹ باکس
اس طرح کی آفرز دیں۔
ایک فوڈ ڈیل کے ساتھ ایک ٹیڈی بئیر دونوں کی قیمتیں ایڈ کرکے ڈیل بنالیں۔۔
اس طریقے سے دونوں بزنسز کے کسٹمرز ایک دوسرے تک پہنچیں گے۔
✔️𝐇𝐚𝐬𝐡𝐭𝐚𝐠𝐬
ہیش ٹیگز اور لوکل مارکیٹنگ
انسٹاگرام اور فیس بک پر لوکل ہیش ٹیگز استعمال کریں

اگر آپ کا فزیکل بزنس بھی ہے تو گوگل مائی بزنس پر اپنا بزنس لسٹ کریں تاکہ لوکل لوگ سرچ کرکے آپ تک پہنچ سکیں۔
✔️یوزر جنریٹڈ کنٹینٹ (𝐔𝐆𝐂)
اپنے کسٹمرز کو کہیں کہ وہ آپ کی پراڈکٹ کی تصاویر یا ویڈیو بنا کر آپ کو ٹیگ کریں۔
ان کا بنایا ہوا کنٹینٹ اپنی پروفائل پہ شئیر کریں اس سے فری پروموشن ملتی ہے اور ٹرسٹ بِلڈ ہوتا ہے۔

✔️𝐄𝐦𝐚𝐢𝐥/𝐖𝐡𝐭𝐬𝐚𝐩𝐩 𝐌𝐚𝐫𝐤𝐞𝐭𝐢𝐧𝐠
ای میل/واٹس ایپ مارکیٹنگ
پرانے کسٹمرز کے نمبر اور ای میل ہمیشہ محفوظ رکھیں۔۔
ہفتے میں ایک دفعہ آفر نئ پراڈکٹ پکچرز اُن کو بھیجیں۔
یہ ریٹینشن اور ریپیٹ سیلز کے لیے بہت ضروری ہے۔
ٹائم اور کنسسٹنسی سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہے
آرگینک مارکیٹنگ فری ہے لیکن اس میں وقت اور محنت بہت زیادہ ہے
کم از کم 3 سے چھ 6 ماہ کنسسٹنٹ رہیں پھر آہستہ آہستہ آرگینک سیلز شروع ہوں گی۔
یہ تمام ٹپس فری یا کم بجٹ میں اپلائی کی جاسکتی ہیں۔
اگر بزنس اونر روزانہ صرف ایک یا دو گھنٹے اپنے بزنس کے کانٹینٹ اور کسٹمر انگیجمنٹ کو دے تو بغیر بجٹ کے بھی وہ اپنا بزنس گرو کرسکتا ہے۔

Samia Aqeel
Facebook Ads Expert

27/07/2025

#نوکری زندگی کے برس چرا لیتی ہے مگر فائدہ کچھ خاص نہیں ہوتا

دنیا کی سب سے تھکا دینے والی چیز شاید یہ ہے کہ تم ایک ملازم بن جاؤ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک قید میں رہو اور باہر زندگی کے خوبصورت لمحات گزرتے رہیں مگر تم ان سے محروم رہو

تمہاری پوری جوانی اس چکر میں گزر جاتی ہے

نہ تم بغیر اجازت چھٹی کر سکتے ہو نہ آرام کی چھٹی ملتی ہے اور اگر بیمار ہو جاؤ تو کوئی تمہاری بات کا یقین نہیں کرتا جب تک تم میڈیکل رپورٹ نہ دکھاؤ اور کبھی کبھار چہرے پہ صاف بیماری کے آثار ہوتے ہیں پھر بھی تمہیں ڈاکٹر کے پاس بھیج دیا جاتا ہے تاکہ یقین آ جائے

نہ تم صبح کے سکون سے لطف اٹھا سکتے ہو نہ اپنی جوانی اور مردانگی سے جی بھر کے جیتے ہو

کام کی نوعیت تمہیں ایسی لڑائیوں میں الجھا دیتی ہے جن کا نہ تم سے کوئی تعلق ہوتا ہے نہ تمہیں سکون ملتا ہے

روز تم سواریوں میں دوڑتے پھرتے ہو بس اس وقت پر پہنچنے کے لیے جو کسی اور نے طے کیا ہوتا ہے

تمہاری زندگی بے سکونی کا شکار ہو جاتی ہے تمہارے اعصاب کھچ جاتے ہیں تم دوائیاں کھاتے ہو کبھی طاقت کے لیے کبھی ذہنی دباؤ سے بچنے کے لیے

تم ہر وقت تنخواہ بڑھنے کے خواب دیکھتے ہو اور امید لگائے رکھتے ہو کہ شاید ترقی ہو جائے تم یونین کی خبریں پڑھتے ہو شاید کبھی تمہیں وہ حق مل جائے جو تم سے چھینا گیا تھا

مگر تمہیں اس قید سے نکلنے کی اجازت نہیں جب تک کہ پچیس سال کی مشقت نہ پوری ہو یا تم ریٹائرمنٹ کی عمر کو نہ پہنچ جاؤ

اور جب وہ دن آئے گا تو تمہارے ساتھی جشن منائیں گے تمہارے رخصت ہونے کا تمہارے بوڑھے ہونے کا اور تمہارے مرنے کے قریب آنے کا

وہ تمہارے حق میں کوئی الوداعی جملہ کہیں گے کچھ آنکھوں میں نمی آئے گی لیکن وہ تمہارے لیے نہیں بلکہ اپنے حال پر افسوس کرتے ہوئے ہوگی

تمہیں تمہارا افسر ایک سرٹیفکیٹ دے گا ایک ایسی تحفہ جو زندگی کے بدلے دیا جائے گا ایک خالی سا عزاء

اور تم خاموشی سے گھر واپس آ جاؤ گے

اگلی صبح تمہیں محسوس ہو گا کہ بچے اب اس گھر میں نہیں ہیں بیوی بوڑھی ہو چکی ہے اس کے بال سفید ہو گئے ہیں

تم اس کے چہرے کو غور سے دیکھو گے اور حیران ہو کر خود سے پوچھو گے کہ یہ سب کب ہو گیا

تب تمہارے دل کی گہرائی سے آواز آئے گی

نوکری زندگی چرا لیتی ہے اور کچھ نہیں دیتی تنخواہ کے فریب میں مت آؤ

کوشش کرو کہ تم وہ بنو جو خود کچھ کرتا ہے نہ کہ وہ جس کے ساتھ سب کچھ کیا جاتا ہے

25/07/2025

ایک ایسا سچ
جس سے شاید آپ کو برا لگے،
لیکن حقیقت یہی ہے کہ

ہر بندہ ایڈز چلا لیتا ہے،
لیکن "مارکیٹر" بننا الگ چیز ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ اکثر لوگ سمجھتے ہیں بس بجٹ لگاؤ، رن کرو، ہو گیا۔

لیکن ایسا نہیں ہوتا۔

ایڈز کا اصل کام شروع ہوتا ہے اس سے پہلے،
جب آپ ریسرچ کرتے ہیں،
اپنے کسٹمرز کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں،
ان کے پین پوائنٹس، ڈیزائرز، اور بہیویر کو سمجھتے ہیں۔

اب آ جاتے ہیں اصل مسئلے پر

اکثر لوگ نہ ریسرچ کرتے ہیں،
نہ صبر رکھتے ہیں۔

کیمپین چلی 48 گھنٹے،
اور فوراً مایوسی: “سر کچھ نہیں ہو رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔”

کچھ تو ایک دن بعد ہی بولتے ہیں
“میں نے تو سنا تھا گوگل سے لاکھوں کماتے ہیں، یہاں تو کلک ہی مہنگے آ رہے ہیں!”

" میرے ایڈ پر کاسٹ زیادہ آ رہی ہے (ایڈ چلے ہوئے صرف 3 گھنٹے ہوئے)"

یاد رکھیں! ایک اچھا مارکیٹر صرف پرفارمنس کا بندہ نہیں ہوتا،
وہ ایک ریسرچر ہوتا ہے،
ایک صابر انسان ہوتا ہے،
اور سب سے بڑھ کر ایک سوچنے والا دماغ ہوتا ہے اس کے پاس نا کہ چیٹ جی پی ٹی

حل؟
ریسرچ کرنا سیکھیں۔
پیشنس رکھنا سیکھیں۔
ہر فیل کیمپین سے سیکھیں کہ کیا نہیں کرنا چاہیے۔

اور جب بھی کوئی نئی کیمپین بنائیں،
اسے ایسے بنائیں جیسے کوئی کاریگر اپنے ہاتھ سے کاریگری کرتا ہے،
دھیان سے، ناپ تول کر، اور محنت سے۔

کیونکہ مارکیٹنگ، صرف سیلز کا کام نہیں، یہ اعتماد بنانے
کا اور سٹریٹجی کے ساتھ چلنے کا فن ہے۔

سمیعہ عقیل
(ڈیجیٹل مارکیٹر)

25/07/2025

میٹا ایڈز کے اتنے سارے اپڈیٹس آ چکے ہیں، لیکن کچھ لوگ آج بھی پرانی اسٹریٹیجیز استعمال کر رہے ہیں!"

جی ہاں، میٹا نے حال ہی میں بہت سارے زبردست اپڈیٹس متعارف کروائے ہیں۔ جیسے WhatsApp Ads، Threads میں نئے فیچرز، Meta Ads Manager کے اندر نئی تبدیلیاں، اور بہت کچھ

میٹا نے حال ہی میں اتنے زبردست اپڈیٹس لانچ کر دیے ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ بہت سے لوگ آج بھی وہی پرانی ایڈز اسٹریٹیجی پر چل رہے ہیں۔ WhatsApp ایڈز سے لے کر Threads اور Reel Ads تک، Meta Ads Manager میں بھی کافی خاص تبدیلیاں آ چکی ہیں۔ میں آپ کو سب کچھ ڈیٹیل میں بتانے والی ہوں، اور آخر میں جو اپڈیٹ ہے نا وہ آپ کے بزنس کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

میٹا نے خود بتایا ہے کہ Instagram پر 60 فیصد سے زیادہ لوگ صرف رییلز دیکھنے کے لیے آتے ہیں، 85 فیصد لوگ تبھی کسی بزنس کو فالو کرتے ہیں جب وہ اس کی رییلز دیکھ چکے ہوں، اور 79 فیصد یوزرز Instagram پر ویڈیو یا کنٹینٹ دیکھنے کے بعد ہی کسی پروڈکٹ یا سروس کو خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اور یہ باتیں Meta کی آفیشل گائیڈ میں لکھی گئی ہیں، کوئی اندازے کی بات نہیں ہے۔

مزید یہ کہ، اگر آپ اپنے Meta Ads میں ویڈیوز یا رییلز کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو 97 فیصد سے بھی زیادہ کنورژن ریٹ ملنے کے امکانات ہوتے ہیں۔ اب سوچیں، اگر content ویسا ہی پرانا رہے گا، visuals بھی پرانے، strategy بھی 2022 والی تو result نیا کیسے آئے گا؟

اب سوال یہ ہے کہ ویڈیو ایڈز بنانی کیسے ہیں؟ تو میٹا کی گائیڈ کے مطابق آپ کی رییل کا فارمیٹ 9:16 ہونا چاہیے، اور تمام اہم elements کو safe zone میں رکھنا چاہیے۔ آپ کو آڈیوز اور ساؤنڈ ایفیکٹس کا خوب استعمال کرنا ہے تاکہ رییل مزید دلچسپ بنے۔ اس کے علاوہ، نیچے کا 35 فیصد حصہ خالی رکھنا ضروری ہے کیونکہ وہ جگہ headline اور text سے cover ہو جاتی ہے۔ جتنی رییل ریلیٹیبل، digestible اور entertaining ہوگی، اتنی بہتر وہ perform کرے گی۔

اب آتے ہیں سب سے بڑے اپڈیٹ کی طرف WhatsApp Ads اب پاکستان میں بھی آ رہے ہیں۔ یہ ایڈز آپ کے WhatsApp chat میں نہیں بلکہ status section میں نظر آئیں گے، اور آپ انہیں اپنے Meta Ads Manager سے ہی چلا سکتے ہیں۔

اب خاص بات یہ ہے کہ WhatsApp ایک زبردست conversion platform بن رہا ہے۔ پاکستان میں جہاں PayPal یا PhonePe نہیں ہے، وہاں Easypaisa، JazzCash، اور Direct Bank Transfers کا استعمال ممکن ہے۔ WhatsApp کے ساتھ یہ لوکل پیمنٹ میتھڈز آسانی سے انٹیگریٹ کیے جا سکتے ہیں (خاص طور پر اگر آپ WhatsApp API یا Shop integration استعمال کرتے ہیں)۔ جیسے ہی یوزر کو پروڈکٹ پسند آئے، وہ آسانی سے JazzCash یا Easypaisa کے ذریعے پیمنٹ کر سکتا ہے — بغیر کسی دوسری ایپ پر redirect ہوئے۔

اس کے علاوہ WhatsApp پر کسٹمر کی detail بھی auto-fill ہو جاتی ہے، یعنی user کو بار بار form بھرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس سے checkout process آسان اور friction-free ہو جاتا ہے، جو کہ آپ کی conversion rate کو بہتر بناتا ہے۔

اگر آپ ویب سائٹ کے ذریعے سیل لاتے ہو، تو آپ جانتے ہوں گے کہ اکثر لوگ پروڈکٹ کو cart میں ڈال کر چھوڑ دیتے ہیں، یا initiate checkout تو کرتے ہیں لیکن payment نہیں کرتے۔ WhatsApp پر یہ سب کچھ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے کیونکہ وہاں سب کچھ سیدھا سادہ اور direct ہوتا ہے۔

اب WhatsApp نے ایک اور زبردست اپڈیٹ نکالا ہے اب آپ اپنے broadcast channels کو بھی WhatsApp ads کے ذریعے promote کر سکتے ہو۔ فرض کریں آپ ایک fitness coach ہو، تو آپ اپنا broadcast چینل بنا کر potential clients کے سامنے ایڈز کے ذریعے لا سکتے ہو، اور ان کو اپنا content یا offers بھیج سکتے ہو۔ اس سے آپ کی customer list خودبخود build ہونے لگے گی۔

اب ایک اور powerful feature آیا ہے جس کا نام ہے Measurement 360۔ پہلے اگر آپ awareness campaigns چلاتے تھے تو آپ کو نہیں پتا چلتا تھا کہ users نے واقعی convert کیا یا نہیں خاص طور پر اگر وہ بعد میں گوگل پر سرچ کر کے آپ کی ویب سائٹ سے کچھ خریدتے۔ اب یہ نیا فیچر یہ سب کچھ track کرے گا۔ یعنی اگر کسی نے آپ کا ایڈ دیکھا، اور دو دن بعد آپ کے Instagram DM یا سرچ کے ذریعے آپ کا پروڈکٹ خریدا تو وہ conversion اب properly count ہوگا۔

اب آتے ہیں Threads پر۔ جی ہاں! اب آپ اپنے ویڈیو ایڈز Threads پر بھی چلا سکتے ہیں۔ اور میں نے آپ کو پہلے بھی کہا ہے کہ Threads ابھی بہت underrated platform ہے۔ بہت کم لوگ یہاں test کر رہے ہیں، تو آپ کے پاس early advantage ہے۔ ہماری agency نے یہ already test کرنا شروع کر دیا ہے، اور جلد ہم results بھی شیئر کریں گے۔

اور آخر میں سب سے انٹرسٹنگ بات اب Meta خود آپ کے Reel Ads کے multiple versions بنا کر دے گا۔ اگر آپ نے 30 سیکنڈ کی reel بنائی ہے اور 15 ویں سیکنڈ پر زیادہ engagement آ رہی ہے، تو Meta وہ part خود isolate کر کے short version بنائے گا جس سے آپ مختلف hooks اور formats test کر سکتے ہیں۔

تو یہ تھے Meta Ads کے کچھ زبردست اپڈیٹس جو آپ کو لازمی پتا ہونے چاہییں اگر آپ اپنے بزنس یا برانڈ کو آج کی digital دنیا میں آگے لے جانا چاہتے ہیں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں نے کوئی اپڈیٹ miss کر دیا ہےتو کمنٹس میں ضرور بتائیں تاکہ سب کی help ہواگر آپ کو یہ پوسٹ useful لگی ہو
تو اسے شیئر کریں اپنی رائے کمنٹس میں دیں اور مجھے فالو ضرور کریں

تاکہ ایسے ہی powerful اور practical updates آپ کو مستقبل میں بھی آسان زبان میں ملتے رہیں

Samia Aqeel || Social Media Marketing Expert



20/07/2025

لوگوں کو قابو کرنے کے 5 نفسیاتی طریقے:

1۔ ہر انسان کو اپنا نام سب سے پیارا لگتا ہے ، جب آپ کسی کو نام سے پکارتے ہیں، تو فوراً کنکشن بنتا ہے ۔

2 - تعریف کریں، لوگ تعریف بھولتے نہیں ، خاص طور پر جب وہ دل سے کی جائے ۔

3۔ سننے والے بنیں ، جب آپ سننے والے بنتے ہیں ، تو لوگ جڑتے ہیں۔

آپ سے emotionally

4- لوگ اُن کا ساتھ پسند کرتے ہیں جو ان کے اندر کی روشنی دیکھتے ہیں ، نہ کہ خامیاں ۔

5- اعتماد پیدا کریں، اعتماد ایک بار بنے تو لوگ آپ کو دل سے چاہتے ہیں

17/07/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

🎯 کیا آپ بھی آن لائن کمانا چاہتے ہیں؟ پہلے یہ کہانی سن لیں!

اکثر لوگ سوچتے ہیں کہ آن لائن کام تو بس دو دن میں امیر بنا دیتا ہے۔ کلک کیا، پیسے آئے۔ مگر حقیقت تھوڑی مختلف ہے۔ آج میں آپ کو ایک نوجوان کی سچی اور زبردست کہانی اردو میں بتاؤں گا جس سے آپ کو سمجھ آئے گی کہ آن لائن کام کیسے سیکھا اور کمائی کی جاتی ہے – اور کیسے ایک عام لڑکا بین الاقوامی سطح پر مشہور ہوا۔

یہ کہانی ہے عبداللہ عاصم کی، اور یہ گفتگو پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے یوٹیوب پروگرام میں ہوئی۔ اس میں عبداللہ نے اپنا تجربہ، کامیابی کے اصول، اور آن لائن دنیا میں اخلاقیات کے بارے میں ایسی باتیں بتائیں جو ہر نوجوان کو سننی چاہییں۔

---

✅ عبداللہ عاصم کی محنت اور ضد کی کہانی

عبداللہ بچپن سے کمپیوٹر کا دیوانہ تھا۔ اس کے والدین چاہتے تھے کہ وہ ڈاکٹر بنے – ان کے پڑوس میں بھی ایک کامیاب ڈاکٹر تھا۔ ماں باپ کا خیال تھا کہ یہی بہتر راستہ ہے۔ مگر عبداللہ نے بچپن میں ہی طے کر لیا کہ اسے کمپیوٹر سائنس کرنی ہے۔

ماں نے اس کا انٹرنیٹ کنکشن تک کٹوا دیا کہ بچہ پڑھائی چھوڑ کر کمپیوٹر پر وقت ضائع نہ کرے۔ مگر عبداللہ نے ہمت نہیں ہاری۔ وہ چھت پر جا کر پڑوسیوں کے وائی فائی سگنل تک رسائی حاصل کر کے سیکھتا رہا۔ نتیجہ؟ بہت کم عمری میں اس نے عالمی سطح کے مشہور فنکاروں کی ڈیجیٹل ٹیمیں سنبھالیں، یورپ اور امریکہ کے کئی بڑے چینلز کے ساتھ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کیا۔

یہ سب ایک ہی وجہ سے ممکن ہوا – پکا ارادہ اور مسلسل محنت۔

⭐ کامیابی کے 7 اہم اصول جو اس انٹرویو میں سامنے آئے

1️⃣
دلچسپی اور مستقل مزاجی سب سے ضروری

عبداللہ نے کہا کہ لوگ دوسروں کو کماتے دیکھ کر فوراً آن لائن آ جاتے ہیں مگر یہ نہیں دیکھتے کہ ان کی اپنی دلچسپی کس میں ہے۔ اگر آپ کو کام کرنے میں مزہ نہیں آئے گا تو آپ چھوڑ بیٹھیں گے۔ اس لیے وہ کام چنیں جو آپ روز کر سکیں، بنا بور ہوئے۔

2️⃣ شارٹ کٹ نہیں، مسلسل محنت

لوگ "فوری وائرل" ہونا چاہتے ہیں۔ مگر عبداللہ نے کہا کہ شارٹ کٹ کا کوئی مستقل حل نہیں۔ اگر آپ 2 گھنٹے روزانہ دیں، تو 10 سال میں استاد بن جائیں گے۔ 4 گھنٹے دیں، تو 5 سال میں۔ 8 گھنٹے دیں تو 2.5 سال میں ماہر بن جائیں گے۔
اصل راز – روزانہ کی محنت۔

3️⃣ بنیادی تعلیم اور انگریزی سیکھیں

ڈیجیٹل کام میں انگریزی بہت ضروری ہے۔ تقریباً 90 فیصد مواد انگریزی میں ہے۔ اگر آپ دنیا کے کلائنٹس سے بات کرنا چاہتے ہیں یا کچھ نیا سیکھنا چاہتے ہیں، تو انگریزی میں مہارت لازمی ہے۔

4️⃣ اچھے استاد تلاش کریں

اچھے اساتذہ یا مینٹورز سے سیکھنے کی اہمیت پر بھی بات ہوئی۔ اکیلے چلنے سے کئی گنا تیز ترقی مینٹورشپ سے ہوتی ہے۔

5️⃣ اخلاقی اور فائدہ مند مواد بنائیں

عبداللہ اور ڈاکٹر جاوید اقبال دونوں نے کہا کہ جو مواد آپ بنا رہے ہیں، اس پر یہ سوچیں کہ کیا آپ اپنی بہن، والدین یا بچوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر دوسروں کے لیے کیوں؟ آپ جو بھی مواد بنائیں، اس میں کوئی سیکھنے کی چیز، اخلاقی پیغام یا تفریح ہونی چاہیے – مگر باوقار اور ذمہ دارانہ۔

6️⃣ صحت کو نظر انداز نہ کریں

ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ کمپیوٹر والے اکثر راتوں کو جاگتے ہیں۔ انہوں نے عبداللہ کو مشورہ دیا کہ پیسے کے پیچھے صحت نہ گنواؤ۔ صحت مند دماغ اور جسم ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔

7️⃣ اللہ سے تعلق مضبوط کریں

آخری مگر سب سے اہم بات – اللہ سے تعلق۔ عبداللہ نے اس پہ زور دیا کہ آپ جو بھی کام کریں، اللہ کو یاد رکھیں۔ یہی روحانی طاقت آپ کو بہتر انسان اور بہتر پروفیشنل بناتی ہے۔

📢 آخر میں ایک اہم بات...

دوستو! آن لائن کمانے کا خواب سب دیکھتے ہیں۔ مگر زیادہ تر لوگ ہمت ہار کر چھوڑ دیتے ہیں۔ اگر آپ واقعی کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے شوق کو پہچانیں، مستقل مزاجی پیدا کریں، انگریزی اور بنیادی تعلیم کو بہتر کریں، اچھے استاد ڈھونڈیں، اور سب سے بڑھ کر اخلاقیات کو مت چھوڑیں۔

یہ کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ اگر ایک لڑکا چھت پر بیٹھ کر وائی فائی پکڑ کر سیکھ سکتا ہے اور بین الاقوامی اسٹارز کے ساتھ کام کر سکتا ہے، تو ہم سب بھی کر سکتے ہیں – بس نیت اور محنت کی ضرورت ہے۔

🔖 آخر میں آپ سے سوال:

> آپ کس چیز میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ آج ہی طے کریں کہ آپ روزانہ اس پر کتنا وقت دیں گے!

🎯 “5 Clear Signs You Need a Social Media Manager — Yesterday!”🚨 If you're doing everything and still getting nothing, th...
15/07/2025

🎯 “5 Clear Signs You Need a Social Media Manager — Yesterday!”

🚨 If you're doing everything and still getting nothing, this is your sign.

👉 Swipe before your next post flops!

15/07/2025

بل گیٹس نے ایک ہولناک پیش گوئی کی ہے جو ٹیکنالوجی اور کاروباری دنیا میں سنسنی پھیلا رہی ہے۔ حالیہ بیان میں، مائیکروسافٹ کے بانی نے خبردار کیا ہے کہ صرف تین قسم کی نوکریاں ایسی ہیں جو مصنوعی ذہانت (AI) کے انقلاب میں باقی رہ سکیں گی — باقی تمام کام یا تو ختم ہو جائیں گے یا مشینوں کے حوالے کر دیے جائیں گے۔
جیسے جیسے AI تیز تر اور ذہین بنتی جا رہی ہے، گیٹس کا ماننا ہے کہ ہم اس مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں زیادہ تر روایتی پیشے یا تو مٹ جائیں گے یا مکمل طور پر بدل جائیں گے۔ تو آخر کیا بچے گا؟ بل گیٹس کے مطابق صرف یہ شعبے نسبتاً محفوظ ہیں:
صحت کا شعبہ، جہاں انسانوں کی ہمدردی اور مریض سے براہِ راست رابطہ اب بھی اہمیت رکھتا ہے
انجینئرنگ اور AI ڈیولپمنٹ کے شعبے، جہاں انہی نظاموں کی تعمیر اور نگرانی کی ضرورت ہے
تخلیقی شعبے، جیسے فنکار، مصنفین، اور ڈیزائنرز، جہاں انسانی تخیل اور جذباتی اظہار کی اہمیت برقرار ہے
لیکن گیٹس کہتے ہیں کہ یہ شعبے بھی مکمل طور پر محفوظ نہیں۔ AI معاونت تو کر سکتی ہے، مگر صرف وہی نوکریاں دیرپا ہوں گی جو انسانی جذبے، تخلیقی سوچ یا گہرے تکنیکی علم پر مبنی ہوں۔
اس انتباہ نے روزگار، تعلیم اور معیشت کے مستقبل پر ایک سنجیدہ مکالمہ چھیڑ دیا ہے۔ جیسے جیسے ChatGPT، Grok اور Gemini جیسے AI ٹولز تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، لوگوں میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری اور نوکریوں کے ختم ہونے کا خوف بڑھ رہا ہے۔
گیٹس حکومتوں اور صنعتوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ابھی سے تیاری کریں: افراد کو نئے ہنر سکھائیں، تعلیمی نظام کو ازسرِ نو سوچیں، اور انسان کو مرکز میں رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ شعبے تشکیل دیں۔
پیغام واضح ہے: AI صرف آنے والا نہیں، پہنچ چکا ہے۔ اگر ہم نے فوری طور پر خود کو نہ بدلا، تو لاکھوں لوگ اس دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔

صرف 6 مہینے میں زندگی بدل سکتی ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ اگلے چھ مہینے آپ کی زندگی بدل دیں تو آج سے ہی تیاری شروع کریں۔ صرف...
12/07/2025

صرف 6 مہینے میں زندگی بدل سکتی ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ اگلے چھ مہینے آپ کی زندگی بدل دیں تو آج سے ہی تیاری شروع کریں۔ صرف آدھا سال محنت کریں اور اپنی کمائی خود شروع کریں۔ آن لائن کمائی کرنا اب مشکل نہیں رہا، بس صحیح طریقے اور محنت کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ایک سیدھا سادہ چھ مہینے کا پلان ہے، جس پر عمل کر کے آپ اپنا کاروبار یا فری لانسنگ کی کمائی شروع کر سکتے ہیں۔

پہلے دو مہینے میں آپ کو صرف ایک کام کرنا ہے: کوئی ایک ہنر سیکھنا۔ جو بھی چیز آپ کو اچھی لگے، وہی چنیں۔ لوگ اکثر دوسروں کی دیکھا دیکھی غلط ہنر چن لیتے ہیں اور پھر چھوڑ دیتے ہیں۔ اس لیے جو چیز آپ کو واقعی پسند ہو، وہ سیکھیں۔ روزانہ 4 سے 5 گھنٹے دیں، یوٹیوب، گوگل، یا کوئی بھی آن لائن ذریعہ استعمال کریں، اور دو مہینے میں درمیانے درجے کی مہارت ضرور حاصل کریں۔ اگر آپ روز 3–4 گھنٹے نہیں دے سکتے، تو یہ سفر یہیں روک دینا بہتر ہے۔

تیسرے مہینے میں آپ نے صرف مارکیٹنگ سیکھنی ہے۔ سادہ الفاظ میں، آپ نے یہ جاننا ہے کہ اپنی سروس یا پروڈکٹ کیسے بیچی جائے۔ اس میں دو طریقے ہوتے ہیں: ایک مفت والا (آرگینک) اور دوسرا پیسے والا (پیڈ ایڈز وغیرہ)۔ اگر جیب میں پیسے کم ہیں تو مفت والے طریقوں پر دھیان دیں۔ اپنے سوشل میڈیا پروفائلز بہتر بنائیں، پروفیشنل ڈسکرپشن لکھیں، اچھی تصویر لگائیں، تاکہ گاہک آپ کی طرف آئیں۔ اس مہینے بھی اپنی سیکھی ہوئی اسکل پر روزانہ وقت دینا جاری رکھیں۔

چوتھے اور پانچویں مہینے میں آپ کو سیکھا ہوا سب کچھ عملی طور پر کرنا ہے۔ اب وقت ہے کہ آپ کلائنٹس تلاش کریں اور کمائی شروع کریں۔ آن لائن پلیٹ فارمز پر جائیں، سوشل میڈیا گروپس استعمال کریں، لوگوں کو اپنی سروس بیچیں۔ ان دو مہینوں کا مقصد یہ ہے کہ آپ کی پہلی کمائی آ جائے۔ اس مرحلے پر محنت اور حوصلہ بہت ضروری ہے۔ شروعات میں پیسے کم ملیں گے، لیکن آہستہ آہستہ سب بہتر ہوتا جائے گا۔

چھٹا مہینہ سب سے اہم ہے۔ اکثر لوگ ساری زندگی اکیلے سب کچھ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور تھک جاتے ہیں۔ آپ نے اس مہینے میں اپنا سسٹم بنانا ہے۔ اگر آپ کو زیادہ آرڈرز مل رہے ہیں تو دوسروں کی مدد لیں۔ انٹرنیٹ پر ہی ٹیم بنا لیں، کسی کو کام دیں، خود صرف معیار کو چیک کریں اور گاہک سے بات کریں۔ اس طرح آپ زیادہ کام لے سکیں گے اور آپ کا کاروبار بڑھے گا۔ اچھی ٹیم کو اچھا معاوضہ دیں تاکہ وہ آپ کے ساتھ جڑے رہیں۔

یہ سب سن کر لگتا ہے کہ مشکل ہوگا، مگر سچ یہ ہے کہ اگر آپ ایمانداری سے چھ مہینے لگاتار کام کریں تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ کوئی بھی ہنر برا نہیں ہوتا، ہر اسکل میں پیسے ہیں۔ مقابلہ ضرور ہے مگر گاہک بھی بہت ہیں۔ بس دل سے سیکھیں، محنت کریں، اور ہمت نہ ہاریں۔ یہی کامیابی کا راستہ ہے۔

آخر میں ایک بات یاد رکھیں: جو لوگ اپنی محنت پر یقین رکھتے ہیں، کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔ آج فیصلہ کریں کہ آپ یہ چھ مہینے خود کو دیں گے، اور کل خود پر فخر کریں گے۔


Address


54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Freelance Fuel by Samia Aqeel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share