14/04/2026
وزیرآباد میں جنرل پوسٹ آفس کے تحت نئی انٹرنیشنل سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے مقامی صنعتکاروں اور تاجروں کو پارسل کی ترسیل، بینکنگ اور چیکنگ جیسے اہم مراحل میں سہولت میسر آئے گی۔ اس اقدام کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا اور پاکستان پوسٹ کی خدمات کو مزید جدید اور مؤثر بنانا ہے۔ اس موقع پر اعلیٰ حکام اور معزز شخصیات نے شرکت کی اور اس اقدام کو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔