Daily Lodhran News

Daily Lodhran News Daily Lodhran News, owned by Muhammad Shahbaz, brings you accurate local, national, and international news. Contact us at whatsapp +923198776264 for inquiries.
(1)

Stay updated with breaking stories and in-depth analysis. Your voice, your news!

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکملپاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل طویل انتظار کے بعد مکمل ہوگیا...
13/03/2026

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل طویل انتظار کے بعد مکمل ہوگیا ہے، جس سے قومی خزانے کو 507 ملین ڈالر (142 ارب روپے) حاصل ہوئے۔ نیلامی میں 597 میگا ہرٹز کے ہدف کے مقابلے میں 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت کیا گیا۔

نیلامی کا عمل تین مراحل میں مکمل ہوا جس میں تین ٹیلی کام آپریٹرز زونگ، جاز اور یوفون نے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز اور ملک میں تیز رفتار ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے اسپیکٹرم حاصل کیا۔

منگل کی صبح وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے عمل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سید امین الحق بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق اس سے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں انقلاب آئے گا جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس اقدام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اسے پاکستان کے لیے ایک تاریخی دن اور ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

ایران کا امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز پر میزائل حملے کا دعویٰ، لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید ہلاکتیںایران کے پاسدا...
13/03/2026

ایران کا امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز پر میزائل حملے کا دعویٰ، لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید ہلاکتیں

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر تازہ حملے کیے ہیں جن میں مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق 2 مارچ سے جاری حملوں میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 687 تک پہنچ گئی ہے جن میں 90 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

ادھر اسرائیل نے لبنان کے ساتھ ساتھ ایران پر بھی وسیع پیمانے پر نئے حملے شروع کر دیے ہیں۔ گزشتہ رات تہران اور دیگر شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے

13/03/2026

لودھراں: کہروڑ پکا روڈ پر ٹریفک حادثہ، گاڑی کو نقصان

لودھراں کہروڑ پکا روڈ پر ایک نجی اسکول کے سامنے تیز رفتار لوڈر رکشہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق لوڈر رکشہ اسکول کے سامنے سے مڑنے والے ایک رکشہ کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھڑی گاڑی سے جا ٹکرایا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوڈر رکشہ کی رفتار بہت زیادہ تھی جسے ڈرائیور قابو میں نہ رکھ سکا۔ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے۔ اسکرین ہیک کر کے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جیو نیوز ا...
01/03/2026

جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے۔ اسکرین ہیک کر کے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جیو نیوز اور اے آر وائی نیوز کی لائیو نشریات کو مبینہ طور پر نامعلوم حملہ آوروں نے ہیک کر لیا، جنہوں نے نشریات کے دوران پاک فوج کے خلاف ایک پیغام نشر کیا۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد ٹرانسمیشن بحال کر دی گئی۔

01/03/2026

‏اسرائیلی و امریکی فورسز کا ایرانی سرکاری عمارت پر حملہ

01/03/2026

‏نمائش چورانگی کراچی سے اپڈیٹ

01/03/2026

امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ۔۔۔۔
تہران میں اللہ اکبر کے نعرے بلند!

ایران کا تل ابیب پر مہلک حملہ، نو اسرائیلی ہلاک،23 زخمی ، 20 ملبے تلے لاپتا
01/03/2026

ایران کا تل ابیب پر مہلک حملہ، نو اسرائیلی ہلاک،23 زخمی ، 20 ملبے تلے لاپتا

ایران کا امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ . یو ایس ایس ابراہم لنکن امریکہ کا پانچو...
01/03/2026

ایران کا امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ . یو ایس ایس ابراہم لنکن امریکہ کا پانچواں طیارہ بردار بحری جہاز ہے جس میں جدید ترین ایف-35 جیٹ طیارے شامل ہیں۔

آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کیلئے سوگوار دن ہے، محسن نقوی
01/03/2026

آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کیلئے سوگوار دن ہے، محسن نقوی

01/03/2026

لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے باہر دھرنا دیے بیٹھے مظاہرین پر پولیس نے شیلنگ کر دی۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ شیلنگ کے باعث علاقے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ متعدد افراد کی طبیعت متاثر ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

01/03/2026

اسرائیل میں عمارت کو ایرانی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا

Address

1st Floor Allied Bank Canal View Housing Society Lahore
Lahore
53770

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Lodhran News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share