18/08/2025
سانگھڑ میں افسوسناک واقعہ، ڈان نیوز کے صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش ایک ریستوران کے باہر کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا اور لاش کی شناخت خاور حسین کے طور پر کی گئی جو ڈان نیوز کراچی سے وابستہ تھے۔ ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے تاہم اصل صورتحال پوسٹ مارٹم رپورٹ اور جائے وقوعہ کے شواہد سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ اس افسوسناک خبر نے صحافتی حلقوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔