Truth Times Urdu

Truth Times Urdu world news

روس نے مبینہ طور پر ایک خفیہ پروگرام کے تحت ایران کو کروز میزائل ٹیکنالوجی تیار کرنے میں مدد فراہم کی ہےفنانشل ٹائمز کی ...
03/09/2026

روس نے مبینہ طور پر ایک خفیہ پروگرام کے تحت ایران کو کروز میزائل ٹیکنالوجی تیار کرنے میں مدد فراہم کی ہے
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ

27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کے ہاتھوں مار گرائے جانے اور پاکستان میں قید رہنے کے بعد شہرت حاصل کرنے والے بھارتی فضائیہ ک...
03/09/2026

27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کے ہاتھوں مار گرائے جانے اور پاکستان میں قید رہنے کے بعد شہرت حاصل کرنے والے بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ابھینندن وردھمان نے انڈین ایئر فورس (IAF) سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا ’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق، ابھینندن وردھمان نے باضابطہ طور پر فضائیہ کو خیرباد کہتے ہوئے ایک نجی کمرشل ایئرلائن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ واضح رہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران ابھی نندن کا مگ-21 بائسن طیارہ پاک فضائیہ نے مار گرایا تھا اور انہیں حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان کا ایف-16 گرایا تھا جس کی بنیاد پر انہیں ویر چکر دیا گیا تھا، تاہم پاکستان اور بین الاقوامی آزاد ذرائع نے اس بھارتی دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔ اب ان کی اچانک قبل از وقت ریٹائرمنٹ نے بھارتی دفاعی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ "روس میں مسافر جہازوں کے لیے پرواز کرنا محفوظ نہیں ہے"۔ یہ ریاستی دہ-شت گردی ہے۔ دہ-شت گر-دوں کے ساتھ ...
03/09/2026

زیلنسکی نے کہا کہ "روس میں مسافر جہازوں کے لیے پرواز کرنا محفوظ نہیں ہے"۔ یہ ریاستی دہ-شت گردی ہے۔ دہ-شت گر-دوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے

ولادیمیر پیوٹن
روسی صدر

ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں اور جزیرہ قشم میں دھماکوں کی اطلاعات​ایرانی سرکاری میڈیا  کے مطابق، صوبہ ہرمزگان کے ساحلی اض...
02/09/2026

ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں اور جزیرہ قشم میں دھماکوں کی اطلاعات
​ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، صوبہ ہرمزگان کے ساحلی اضلاع اور جزیرہ قشم کے مختلف علاقوں میں متعدد شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں:
​بندر عباس: بندر عباس کے مشرقی علاقوں میں متعدد دھماکے رپورٹ کیے گئے ہیں۔
​جزیرہ قشم (مسن گاؤں): جزیرہ قشم میں واقع مسن گاؤں کے قریب 5 سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
​خلیجِ فارس و آبنائے ہرمز: آبنائے ہرمز کے آس پاس کے علاقوں سے بھی 4 کے قریب دھماکوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
​دیگر علاقے: اطلاعات کے مطابق جاسك، سیریک اور چابہار کے ساحلی علاقوں میں بھی دھماکے محسوس کیے گئے ہیں۔
​امریکی حکام اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکے امریکی فوج (سینٹ کام) کی جانب سے آبنائے ہرمز اور ایرانی ساحلی علاقوں کے قریب پاسدارانِ انقلاب (ایرانی فوج) کے مخصوص اہداف کو نشانہ بنائے جانے کا نتیجہ ہیں۔

لاہور کے جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ کی چھت میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں وارڈ میں بھگدڑ ...
01/09/2026

لاہور کے جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ کی چھت میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں وارڈ میں بھگدڑ مچ گئی۔ ریسکیو عملے اور انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حاملہ خواتین اور مریضوں سمیت 70 سے زائد افراد کو بحفاظت عمارت سے باہر نکالا۔

فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جس سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا، تاہم دھویں اور گھٹن کے باعث ایک سیکیورٹی گارڈ کی حالت غیر ہوگئی جسے ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں نرسری وارڈ آتشزدگی سانحے کے محض چند روز بعد لاہور جنرل ہسپتال میں پیش آنے والے اس واقعے نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں وائرنگ، فائر سیفٹی اور ہنگامی حفاظتی انتظامات پر ایک بار پھر سنگین سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ہسپتالوں کے فائر سیفٹی آڈٹ میں غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بریکنگ ⚡ ⭕ایران نے آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر کو کروز میزائلوں سے تباہ کردیا ۔🔸سعودی سپر ٹینکر "سدّر" جو کہ 20 لاکھ...
01/09/2026

بریکنگ ⚡
⭕ایران نے آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر کو کروز میزائلوں سے تباہ کردیا ۔

🔸سعودی سپر ٹینکر "سدّر" جو کہ 20 لاکھ بیرل تیل لے کر جا رہا تھا، آبنائے ہرمز سے غیر قانونی اور بغیر اجازت کے گزرتے ہوئے کم از کم 3 کروز میزائلوں کا نشانہ بنا۔

🔹یہ دوسرا بڑا تیل بردار جہاز ہے جو گزشتہ 24 گھنٹوں میں نشانہ بنایا گیا ہے؛ ایک ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر پھٹ گیا تھا، اور یہ دوسرا کروز میزائلوں کی زد میں آ کر آگ کی لپیٹ میں جل رہا ہے۔

عرب کرائے کی حکومتوں کی آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت کے گزرنے کی عجیب ضد انہیں بھاری نقصان میں ڈال رہی ہے۔ 20 لاکھ بیرل تیل اور خود نفتکش جس کی قیمت بھی زبردست ہے، آبنائے ہرمز میں جل کر راکھ ہو گئے، جبکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران نشانہ بننے والے ان تمام ٹینکروں کی مجموعی لاگت دسیوں ارب ڈالر بنتی ہے۔

سابق افغان طالبان وزیر کے اس حالیہ اعتراف نے کہ 'عمران خان گریٹر افغانستان کے ایجنڈے کے لیے سب سے موزوں تھے'، ملکی سلامت...
31/08/2026

سابق افغان طالبان وزیر کے اس حالیہ اعتراف نے کہ 'عمران خان گریٹر افغانستان کے ایجنڈے کے لیے سب سے موزوں تھے'، ملکی سلامتی کے اداروں اور عوامی حلقوں میں سنگین تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق ایک طرف افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے ذریعے پاکستان کی سرحدی سیکیورٹی کو نشانہ بنایا گیا، تو دوسری جانب اندرونی سیاست کی آڑ میں 9 مئی جیسے حملوں کے ذریعے ملکی دفاعی نظام اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

عمران خان کے دورِ حکومت میں خطرناک قیدیوں کی رہائی اور ہزاروں جنگجوؤں کو دوبارہ آباد کرنے کے متنازع فیصلوں نے ملک میں دہشت گردی کو نئی زندگی بخشی، جس کا خمیازہ آج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہری اپنی جانوں کے نذرانے دے کر بھگت رہے ہیں۔ دوسری طرف 9 مئی کو راولپنڈی میں جی ایچ کیو (GHQ) اور لاہور میں تاریخی جناح ہاؤس پر حملے اسی داخلی انتشار کا حصہ تھے۔ افغان طالبان کی عمران خان کے حق میں مسلسل بیان بازی اور ریاستی اداروں پر اندرونی یلغار واضح کرتی ہے کہ ملک دشمن قوتیں کس طرح پاکستان کے داخلی و خارجی محاذوں پر ایک ہی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی تھیں۔

امریکا نے سعودی عرب کی درخواست مسترد کر دی۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے یمنی حو-ثیوں کے خلاف فوجی کارروائی کی قیادت کے لیے ...
31/08/2026

امریکا نے سعودی عرب کی درخواست مسترد کر دی۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے یمنی حو-ثیوں کے خلاف فوجی کارروائی کی قیادت کے لیے امریکا سے درخواست کی تھی۔ امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن سعودی عرب کی کارروائی کی حمایت کرے گا، لیکن خود اس کی قیادت نہیں کرے گا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس وقت بحیرۂ احمر میں یمنی فورسز امریکی بحری جہازوں کو نشانہ نہیں بنا رہی

اسرا-ئیلی چینل کان نیوز کا دعوی

مشرق وسطیٰ کے خطے میں صورتحال ایک بار پھر انتہائی کشیدہ اور دھماکے کی حد تک خطرناک ہو گئی ہے! ایران اور امریکہ کے درمیان...
31/08/2026

مشرق وسطیٰ کے خطے میں صورتحال ایک بار پھر انتہائی کشیدہ اور دھماکے کی حد تک خطرناک ہو گئی ہے! ایران اور امریکہ کے درمیان جاری ٹکراؤ نے اب شدید ترین رخ اختیار کر لیا ہے، جس کے بعد پورے خطے میں جنگ کے بادل چھا گئے ہیں۔

امریکی فورسز نے جزیرہ لارک پر ایرانی فورسز کے راکٹ لانچرز پر حملہ کر کے انہیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کر رہے تھے۔ اس امریکی کارروائی کے جواب میں ایران کی فوج (آئی آر جی سی) نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اردن میں قائم امریکی فوجی اڈوں اور متحدہ عرب امارات میں واقع 'المنہاد' ایئر بیس پر ڈرونز اور میزائلوں سے زبردست جوابی حملے کیے ہیں۔

اردن اور یو اے ای میں امریکی اڈوں پر حملے: ایرانی فوج نے اردن میں امریکی اڈوں کو درجنوں بالسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ دوسری جانب اردنی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فضائی حدود میں 8 ایرانی میزائلوں کو تباہ کر دیا۔ علاوہ ازیں، ایرانی فوج نے یو اے ای میں قائم المنہاد ایئر بیس پر امریکی اثاثوں کو بھی ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ: ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والے ایک جدید امریکی MQ-9 ریپر ڈرون کو مار گرایا ہے، جو تباہ ہو کر خلیج میں جا گرا۔

آبنائے ہرمز میں سپر ٹینکر پر حملہ: ایرانی فوج کے مطابق ایک سپر ٹینکر جو غیر مجاز راستے سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد مکمل طور پر تباہ اور آتشزدہ ہو گیا۔ ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تمام جہازوں کا انجام یہی ہو گا۔

صدر مسعود پزشکیان کا بیان: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران خطے میں جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر اس پر امریکی حملے کیے گئے تو وہ ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گا اور بھرپور جواب دے گا۔

تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ: اس تازہ ملٹری تصادم اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں فوری طور پر 2 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خطے میں طاقت کا یہ توازن اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست حملے ان خدشات کو جنم دے رہے ہیں کہ ان کارروائیوں کا سلسلہ مزید وسیع پیمانے پر پھیل سکتا ہے۔

ایرانی فوج کے اعلیٰ کمانڈر کا تہران کو فوری ایٹم بم بنانے کا مشورہ​ایرانی فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر "خاتم الانبیاء" کے نمائ...
30/08/2026

ایرانی فوج کے اعلیٰ کمانڈر کا تہران کو فوری ایٹم بم بنانے کا مشورہ
​ایرانی فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر "خاتم الانبیاء" کے نمائندے ابراہیم ذوالفقاری کا انتہائی اہم اور بڑا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ایران کو اسرائیل کے خلاف مکمل دفاع کے لیے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کا کھلم کھلا مشورہ دیا ہے۔
​ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل حملوں اور خطرے کو روکنے کے لیے تہران کا ایٹمی طاقت بننا اب وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔
​انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کو باز رکھنے اور خطے میں طاقت کا توازن قائم کرنے کے لیے ایران کو اپنی ایٹمی پالیسی پر دوبارہ غور کرتے ہوئے ایٹمی بم کی تیاری کی طرف جانا ہوگا۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Truth Times Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share